تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزصنف/ جینڈر

عورتیں پاگل کیوں ہو جاتی ہیں؟ صدف زبیری

by ویب ڈیسک 27/05/2017
written by ویب ڈیسک 27/05/2017
87

فرخندہ کم عمری میں جوائنٹ فیملی میں ایک مذہبی گھرانے کی بڑی بہو بن کر آئی تین دیور اور پانچ نندیں تھیں ۔گھر مسجد سے متصل ہونے کی وجہ سے مسجد کے آداب کا پورا خیال رکھا جاتا ٹی وی نہیں ، ریڈیو نہیں کم بولو، دھیرے ہنسو، چھوٹے دیور نندیں کیا سوچیں گے، شوہر سادہ سنجیدہ طبیعت، ادھر فرخندہ کی شوخی الامان ۔۔۔ ہر وقت مہندی سے ہاتھ رنگے جارہے ہیں چوڑیاں بھری جا رہی ہیں ٹھٹھے لگ رہے ہیں، گنگنایا جا رہا ہے مجبوراً قابو کرنے کے لئے شوہر ہاتھ نہ اٹھاتا تو کیا کرتا …. سو مار کٹائی وہ بھی سب کے سامنے….. مگریہ بھی فرخندہ کو قابو نہ کر سکی ۔۔جیسے تیسے سال گزرے، پندرہ برس لگے نند دیوروں کو بیاہنے اور فرخندہ کو الگ گھر نصیب ہونے میں ۔۔۔۔مگر اب بیٹی جوان ہو رہی تھی ادھر محترمہ کی شوخیاں کم نہیں ہوتی تھیں ایک دو بار کسی نے سمجھانے کی کوشش کی تو آنکھوں میں آنسو بھر کر بولیں ۔۔۔ اتنی گھٹن ہوتی ہے اور کیا کروں؟ خیر جناب چند سال میں بیٹی بیاہی گئی ۔۔پہلے نند دیور ، پھر جوان ہوتی بیٹیاں ، پھر داماد ۔۔۔اب فرخندہ کی شوخیوں کے لئے کبھی وقت نےساتھ نہیں دیا تو اس میں قصور کس کا؟
کچھ سال بعد سنا پاگل ہو گئی ہیں ۔آج کل زنجیروں سے باندھ کر رکھتے ہیں
حالانکہ اب تو اپنا الگ گھر ہو گیا تھا بچے جوان ہو گئے تھے پھر بھی پاگل ہو گئی پتا نہیں کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔

حنا محلےکی سب سے خوبصورت لڑکی تھی باپ دیکھ کر کہتا
میری بیٹی تو ریکھا ہے اسکے لئے تو کوئی امیتابھ ہی آئے گا …
اس ریکھا نے ابھی سولہ برس بھی پورے نہیں کئے تھے کہ ایک اچھے خاندان کے اکلوتے بیٹے سے منگنی ہو گئی مگر حنا کے دل کا شہزادہ تو خالا زاد تھا دونوں ساتھ پڑھ رہے تھے آٹھ سال منگنی اور عشق دونوں چلے دونوں مناسب وقت کا انتظار کرتے رہے با لاخر خالا زاداد مقابلے کے امتحان میں پاس ہو کر گھومنے والی کرسی پر جا بیٹھا حنا نے جرات کی اور سب کے سمجھانے کے باوجود منگنی کی انگوٹھی اتار پھینکی ۔۔خالازاد جس کی پوسٹنگ اب دوسرے شہر میں تھی چپ سادھ کر بیٹھا رہا اس کی نظراور زاویہ نظر دونوں بدل چکے تھے کم وقت میں زیادہ ترقی کے لئے اس نے باس کی بیٹی سے شادی کر لی ۔۔۔ اب آٹھ سال کھلے بندوں عشق لڑانے والی لڑکی کا کیا بننا تھا؟ اس کے حسن سے سب نے نظریں چرا لیں ماں باپ کے سینے کی سل بن گئی اب جوڑے تو واقعی آسمانوں پر بنتے ہیں اس لئے حنا بھی منتوں دعاوٴں کے سبب بالاخر بیاہی گئی ۔۔۔ سیدھے سادے تقریباً باولے شاہد سے جسے دور نزدیک میں کوئی لڑکی نہیں مل رہی تھی ۔۔۔۔تو جو حنا کر چکی تھی اس کے بعد کوئی عزت سے بیاہ لے گیا یہ غنیمت نہیں تھا؟ مگر محترمہ کو تو ایسی چپ لگی کہ مت پوچھیں ۔۔۔۔۔ بارہ تیرہ سال رو پیٹ کر گزرے پھر دورے پڑنے لگے آہستہ آہستہ آہستہ حواس جاتے رہے اور پھر پوری پاگل ہو گئی ۔۔۔
اب ایک اییسی بدنام لڑکی کی شادی ہوگئی، گھر بس گیا اور کیا چاہئے تھا؟
پتا نہیں پاگل کیوں ہو گئی؟

حمیدہ گلف میں رہتی ہے سسر کا اپنا بزنس ہے ماشاءاللہ بھرا پراگھر ۔۔۔۔ ساس کے آٹھ بچے حمیدہ کے چار ۔۔۔ ماموں زاد سے بیاہی ہے روایتی اقدار سے لپٹی فیملی ۔۔۔۔۔بچے بڑے ہو رہے ہیں شوہر باپ کے ساتھ بزنس دیکھتا ہے ویک اینڈ پر کسی فلپینی لڑکی کی بانہوں کا سہارا بھی لے لیتا ہے ایک دو پیگ بھی چڑھا لیتا ہے مرد بچہ جو ہے ۔۔۔۔ رات گئے تھکا ہارا گھر آتا ہے تو اسے صرف نیند کی طلب ہوتی ہے حمیدہ کے دکھڑے کیسے سنے؟ جاہل عورت گھر کے معاملات تک ہینڈل نہیں کر سکتی ۔۔۔۔ادھر حمیدہ کی ذاتی استعمال کی اشیاء تک ختم ہو چکی ہوتی ہیں ۔۔۔ شاپنگ سیینٹر جا کر یہ چیزیں خریدنا نری بے شرمی ہے جو ان کے خاندان کی عورتیں نہیں کرتیں ۔۔۔۔ شوہر کے پاس ٹائم نہیں ۔۔۔ ساس روایتی ہے جس کی واحد انٹرٹینمنٹ حمیدہ کو وہ تکلیفیں اٹھاتے دیکھنا ہے جو وہ اٹھاتی آئی ہے ۔۔۔۔۔ سنا ہےحمیدہ کو کچھ دنوں سے پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں ۔۔۔۔۔

بھلا اس کے گاوں کی کتنی عورتیں بیرون ِ ملک زندگی گزارسکتی ہوں گی ۔۔۔۔۔ اتنے عیش سے اپنوں کے بیچ محفوظ زندگی گزار رہی ہے پھر بھی دورے پڑے جا رہے ہیں ہے نا عجیب بات ۔۔۔۔

پتا نہیں یہ عورتیں پاگل کیوں ہو جاتی ہیں؟

Facebook Comments Box
Domestic Violanceبے جوڑ شادیپاگلعورتگھریلو تشدد
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
سماجیات ’’درسی کتاب‘‘ کیسے بنی؟ محمد حسین (شریک مصنف)
next post
ماہِ مبارک رمضان کی فضیلت: حمزہ حنیف

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.