تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

سکول ،والدین اور آداب جہانبانی —- ‎گل رحمن

by دانش ڈیسک 30/10/2020
written by دانش ڈیسک 30/10/2020
114

‎آج صبح بیٹے کو اسکول چھوڑتے وقت میں چلتے چلتے ماضی کی اُن سڑکوں پر بھی نکل گئی جہاں ‎۵ برس کی کمسن گُل تانگے کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر ‎کو چوان کے ساتھ منہ اندھیرے اسکول جایا کرتی تھی۔ گھر اسکول سے بہت فاصلے پر ہونے کی وجہ سے پہلے پک اور آخر میں ڈراپ ہونا گُل کے ہفتے کے پانچ دن کا معمول تھا۔ گرمی، سردی، بہار، خزاں موسم کی جو بھی رضا ہو گُل کی مرضی کبھی نہیں پوچھی جاتی تھی۔ تعلیم کا میعار والدین کی خواہش کے عین مطابق متعین کیا گیا تھا۔ ماہانہ ۱۱۰۰ روپے کمانے والا انسان اپنی پہلی اولاد پر ہر خواہش نچھاور کر کے اُس کو شہر کے سب سے نامور اسکول میں پڑھانا چاہتا تھا ” Convent of Jesus and Mary” ۴۰۰ روپے ماہانہ فیس اللہ کی پناہ۔۔۔۔۔ تعلیم نہ ہو گئی کوئی سودا ہو گیا۔ ایک بچے کا ذہن اُس وقت بلند و برتر، شایان شان اور اعلی درجہ بندی جیسے الفاظ نہیں سمجھ سکتا۔ اُس کو نیتوں کے پیچھے چُھپے ماں باپ کے احساسات اور محبت کب نظر آتے ہیں۔ وہ تو وقت کو جینا، خوش رہنا اور اُن خوشی کے لمحوں کو سمیٹ کر سرہانے کے نیچے رکھنا ہی اپنی کُل کا ئنات سمجھتا ہے۔
‎
مدارس بڑے ہے یا وہاں کی تعلیم کا معیار۔۔۔۔۔ اس کا پتا صرف وقت ہی دے سکتا ہے جب وہی بچہ ایک اچھا بیٹا، اچھی بیٹی یا یوں کہیے ایک اچھے شہری کا روپ دھار لیتا ہے۔شہری اور وہ بھی ذمے دار۔۔۔۔۔لیکن اس کی شخصیت کی تکمیل کا ضامن کون ہے؟ کیا وہ ایک جامع شخصیت کا مالک بن سکا؟ کیا اُس نے ایک اچھی زندگی گُزارنے کے سب گُر سیکھ لیے؟

آج بھی کتنے والدین اپنے بچوں کو بہترین عمارتوں میں چھوڑنے جاتے ہونگے جہاں پیسہ دکھتا اور بولتا ہے، تعلیم خریدی جاتی ہے، قابلیت کا ریٹ ہے، اور سیکھ کی ریس ہے۔صرف مدارس سے بچوں کی ذہنی نشو نما ممکن نہیں۔ درس و تدریس گھر سے شروع ہوتی ہے۔ بچے یہ نہیں دیکھتے پیسہ کیسے کمایہ جاتا ہے وہ یہ دیکھتے ہیں اُسے خرچ کیسے اور کہاں کیا جاتا ہے۔ بچوں کو انسان اور حیوان کا فرق نہیں معلوم لیکن وہ اپنے بڑوں سے انسانیت کا سبق ضرور لے رہے ہوتے ہیں۔ بڑے ہوکر بڑا نام اور بڑا کام کرنے کا عہد لیا جاتا ہے مگر چھوٹے رہتے ہوئے چھوٹے چھوٹے کام کے وقت ملازم کو حقیر سمجھنا بھی گھر کی ہی تربیت کے زمرے میں آتا ہے۔ امیر، غریب کا فرق بچپن سے ہی خوراک کی طرح گھول کر پلایا جاتا ہے۔ اونچ نیچ، ذات پات، مذہبی غیر مذہبی، گناہ ثواب اور ایسے ہی بے شمار تفرقات کی ایک موٹی کتاب بچپن سے ہی ہاتھوں میں تھما دی جاتی ہے اور اُس کو ازبر کرنا ہی ایک کامیاب زندگی کا راز بتایا جاتا ہے۔ انسان دوست ہونا جوانی اور بڑھاپے کی ضرورت بن جاتی ہے لیکن بچے بڑوں سے ہم کلام ہوں تو بد تمیز کہہ کر آواز دبا دی جاتی ہے۔ آخر کیوں؟ یہ کیسا انصاف اور تربیت ہے جو والدین کو خود بھی تا عمر سیکھنے کے لیے سر گرداں رکھتی ہے۔ بلآخر حیرت اور الجھن کا مرکب بنے ایک پیڑھی پروان چڑھتی ہے۔ اعلی ظرفی کسی شعبہ کی میراث نہیں، احساس کسی یونیورسٹی سے نہیں ملتا،تہذیب کی کوئی ڈگری نہیں ہوتی، آدب صرف کتابوں پر مشتمل نہیں ہوتا۔ خوشی دے کے کمائی جاتی ہے اُس کے لیے کوئی عہدہ ملنا ضروری نہیں۔ ہماری اولاد ہمارا عکس بنے اس کے لیے انھیں اپنے اندھیرے اور اُجالوں میں اپنے ساتھ رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ علم کی مشعل کہیں بھی جل رہی ہو راستہ دکھانے والے ہم والدین ہی ہیں!

Facebook Comments Box
تعلیم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور راہِ اعتدال — امتیاز آفریں
next post
ایپ App اور ہیلپ لائن کیسے آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں؟ — نعیم صادق

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.