تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

ارزاں دانشوری کا گورکھ دھندہ: ابن فاضل

by دانش ڈیسک 12/10/2017
written by دانش ڈیسک 12/10/2017
131

زرخیزیِ تخیل پہ نازاں، وارفتگی آگہی میں رقصاں، توصیف کے نشہ میں مست، تفاخر کے اسپِ فربہ پہ سوار نفسِ بے لگام کا پہلوان جب شعور کے بالا خانوں میں اودھم مچاتا ہے۔ تو خال چاہتے نہ چاہتے کوئی حرفِ نامروت، کوئی جملہ نامہرباں کسیِ ساعتِ بے رحم میں کسی مہرباں کے لیے موزوں ہو جاتا ہے یا بارگاہِ ایزدی میں نامقبول کوئی دعویٰ استکبار، ایسے میں ضمیر کا محافظ، خوداحتسابی کا نصاب لیے روانیِ تحریر و تقریر کے آگے بازو پھیلائے کھڑا ہو جاتا ہے۔اب من اگر مائل بہ انکسار واطاعت ہوا تو افکارِآتشیں پر نظرثانی، ندامت ومعذرت بصورتِ دیگرمحافظ مذکورکے پھیلے بازو جھٹک جادہِ بغاوت پر رفتار مزید سبک۔ پھر کیا، کئی دن جاتے ہیں کہ آمد مسدود، خیال نو مفقود، قلم مقبوض۔ سعی تحریر اک مشقِ آوردگی و لاحصل۔ گویا اک کیفیت لا ینحل و مرموز۔ فہم ادھر پیہم متحیر ,ترسیدہ و مضطرب، کیسی یہ بلائے ناگہانی، کیا ہوئی وہ تخیل کی فراوانی وہ قلم کی روانی۔ عارضہ جاں گسل ہوئی کوئی حدیث لن ترانی۔ جواب مگر غیر موجود۔ کچھ اور بھی انمول روز و شب، حیاتِ جاوداں کا ایندھن ہوئے۔ بحر تخیل میں سعی تقویم کے گھوڑے بہت دوڑائے۔ پہروں، سر نیوائے نوک قلم کے تیسے چلائے۔ مگر قطعہ قرطاس پرکوئی قصرِ لفظی بنا نہ پائے۔ بہت سٹپٹائے،دل بھی گھبرائے،جی جیسے کسمسائے۔ یہ اشتہائے ستائش تو جان کو آئے۔ کاش کہیں سے کوئی موہوم سی صدائے توصیف ہی آئے۔ مگر کیوں، کیسے،کہ کچھ تالیف ہی نہیں کہ نذر کیا جائے پھر کیونکر کوئی واہ کی تان اٹھائے۔ …… پھریک بیک اس روز بیٹھے بٹھائے اک درس کامل موزوں ہوتا جائے۔ کہ جیسے غیب سے کوئی ندا آئے۔ عنوان تا بہ حرف آخر پیرائے با پیرائے۔ مگر یہ کیا کہ بارِ دگر جب کی اس پہ نظر۔ پایا اس کو حرفِ بے مہر، اک توشہِ شر۔ ستیغِ شرر۔ نہیں نہیں، یہ نہیں میرا اندازِ فکر۔ یہ تو وسوسہ عدو مبین ہے سراسر۔ پھر یکبارگی یکسر، جیسے کوئی ان دیکھا مقرر، کہیں عدم سے ہو حضر۔ بولا اے مصنفِ ماہر، عبث ہے تیرایہ ڈر، یہ تو ہے بالیقین کلام بےضرر، اور حد درجہ بااثر کہ مشاہیر بیشتر، روانی تحریر میں لکھتے رہے فروتر۔۔۔۔۔ نہیں نہیں معذرت کہ میرا ہنر ہے وقفِ اصلاحِ بشر۔ اوریہی میرا ہدفِ اکبر کہ بدلیں قلب و نظر۔ ہر زید و بکر ہوں یارب راست عمل و راست فکر، میرا حوالہ بے حد معتبر۔ مگر یہ تو نرا کلامِ خلفشر، الحذر الحذر۔۔۔۔۔۔ وہ یک بیک شعلہ و شرر، ٹھیک ہے۔پھر مرو بے برگ و ثمر، جب نہ ہوگا شُہرہ تو کون سنے گا تیری تقریر۔ صدا بہ صحرا ہوگی ثقہ و کامل تحریر۔ ہر چند کہ شمس العلماء ہو تب بھی لازم ہے تشہیر۔جو چکا چوند وہی صاحبِ توقیر۔ ایسا ہی ہے یہ عہدِ حسیر۔ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل کی تعبیر۔ ادھر وہ محوِ تفسیر ادھر یہ متحیر گومگو کی تصویر۔ دیکھ کرمتفکر پیرِ کایاں نے بدلی چال۔ بولا اے مصنفِ باکمال، اے دانشورِ بیمثال اے مجسمہ حسن وجمال تجھ سے مل کر ہوں ازحد نہال، بخدا تیرے جیسا ہوگا کوئی خال۔ غم نہ کر نہ ہو بیحال۔ دیکھ تو کلامِ غلام فرید اور وہ شکوہِ اقبال۔ نہیں اس میں کچھ بھی توہیں کا احتمال۔ نہ کسی کا ابطال۔یہ تو ہیں بس لاڈ و پیار کے دلکش اشکال۔ دیکھنا کیسا ہوتا اسکا استقبال۔ بھر پور اور فقیدالمثال۔۔۔۔۔ اور پھر یوں ہی ہوا۔ اسکو شائع جب کیا، ہوا اک غلغلہ، بے طرح برپا۔ کچھ نے کہا کافر زندیق اوردیگر نے واہ بھئی واہ۔ کئی دیر اک ہنگامہ سا رہا۔ پھر تو گاہے یہی سلسلہ، کبھی کوئی حرف ناروا۔ کوئی بے لباس سی کویتا۔ کفر کی حدود پہ ٹہلتا کبھی کوئی فلسفہ۔ کبھی فنون لطیفہ کی آڑ سے جھانکے اثم و گناہ۔ سنگ سنگ اک ہجومِ جاہلاں۔ اور جمِ غفیرِ آزادی خواہ۔ عَلم توصیف بدست بصدائے واہ واہ۔۔۔۔۔ ایک زمانہ ہوا اب شہرت چہار دانگ ہے قریہ قریہ شہر شہر۔
مگر انا کے مرقد میں دفن بہت گہرا ہے ہدفِ اصلاح بشر۔
وہ سعیِ ارتقاءِ کردار و جذبہءِارتفاعِ فکر ونظر۔

Facebook Comments Box
اردواردو ادباردو الفاظدانش وری
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ہم زندگی کُش کیوں ہیں؟ —- قاسم یعقوب
next post
ہے وہی تیرے زمانے کا ”ادارہ“ برحق : محمد عثمان جامعی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.