تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

اپنی سوچ اپنا ایمان اپنی قبر ۔ محمود فیاض

by محمود فیاض 11/03/2017
written by محمود فیاض 11/03/2017
72

کالج کے زمانے کی بات ہے میرا ایک دوست مجھ سے ناراض ہو گیا۔ ہم چار دوستوں کا ایک گروپ تھا، اس نے کہا کہ میری محمود سے دوستی ختم۔ باقی دوستوں نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ اسکا ایمان ختم ہو گیا ہے کیونکہ اس کو عذاب قبر پر یقین نہیں جو کہ ایمان کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔
۔
دوستوں نے مجھ سے پوچھا تو میں نے بتایا کہ ایک دن بحث کے دوران میں نے اپنا نکتہ نظر بتایا تھا کہ میرا خیال ہے قادر مطلق ہر بات پر قادر ہے، اس لیے جو عذاب کی شکلیں بتائی جاتی ہیں وہ انسانی زہن کے سمجھنے کے لیے ہیں، ہو سکتا ہے وہاں اسکی شکل کچھ اور ہو۔
۔
خیر خرابیء بسیار کے بعد اس دوست سے صلح ہو گئی، میں نے اپنے “تجدید ایمان” کے لیے اسکو مزید سمجھانے کی کوشش کی اور اسکو بھی شائد میری بات سمجھ میں آگئی۔
۔
آج میں سمجھتا ہوں کہ میری وہ سوچ تلاش علم میں ایک پڑاؤ تھی۔ میری سمجھ اب اس مقام سے آگے کی منزلیں طے کر چکی ہے۔ مگر اس وقت اس بات کا اظہار ایک شخص کے سامنے، جو مذہب کی تعلیمات کو لغوی معنوں کی حد تک لے کر اس پر سختی سے کاربند ہو، کرنا ایک نادانی تھی۔
۔
آج فیس بک نے ہمارے حلقہ دوستی کو بہت پھیلا دیا ہے، اور ہماری بات آن کی آن میں کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔ اس حلقہ دوستی میں میرے اس باعمل دوست کی طرح کے بہت سے ایسے لوگ ہونگے، جو مذہب کی فلسفیانہ بحثوں کو نہ سمجھ سکتے ہوں، یا انکی طبعیت پر کچھ الفاظ و انداز ناگورا گذریں۔ تو ایسے میں ہماری زمہ داری تھوڑا بڑھ جاتی ہے۔
۔
دوستو! آپ میں سے ایسے لوگ جو اپنی سوچ کو منطقی سمجھ کر بیان کر دینے پر قادر ہیں، ایک لمحے کو اگر ان لوگوں کا خیال کر لیں، جن پر آپ کی سوچ گراں گذر سکتی ہے، یا جن کی زہنی کیفیت اس لائق نہیں کہ وہ بھاری اور دقیق موضوعات کو سہار سکیں، تو سوشل میڈیا پر موجود بہت ساری لایعنی بحثیں ختم ہو جائیں۔ ہو سکتا ہے آپ اپنے علم کی تلاش میں ابھی کسی پڑاؤ پر ہوں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ آگے بڑھ جائیں، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ہمیشہ اسی مقام پر رہیں۔ دونوں صورتوں میں ایک متنازعہ بات کو بیان کرنا محض فساد کو ہوا دینا ہے۔
۔
یاد رکھیں، اس موجودہ لمحے میں، جب آپ یہ تحریرپڑھ رہے ہیں، بہت سے لوگ مذہب میں داخل ہو رہے ہیں، اور بہت سے لوگ مذہبی تعلیمات سے باغی ہو رہے ہیں۔ کوئی اپنا عقیدہ چھوڑ رہا ہے، تو کوئی نیا عقیدہ اپنا رہا ہے۔ کوئی مذہب سے فلاسفی کی طرف جا رہا ہے تو کوئی فلاسفی سے مذہب کی طرف آ رہا ہے۔
۔
رب تخلیق و تحقیق نے انسانوں کی بنت اس طرح سے کی ہے کہ نئے خیالات کا ابھرنا، سوچ کے نئے زاویے کھلنا، تشکیک سے یقین کی طرف مڑنا، اور یقین سے تشکیک کی طرف بھٹک جانا، یہ سب انسانی فطرت کا تقاضا ہیں۔ اگر آپ رب کو مانتے ہیں تو اسکی شان تخلیق کے تنوع کو سجدہ کیجیے، اور اگر آپ انسانیت کو مانتے ہیں تو اپنے جیسے انسانوں کی سوچ کے محدودات کو مدنظر رکھیے۔
۔
رب کریم ہمیں اپنے جیسے انسانوں کو زندہ رہنے اور ہنسنے کھیلنے دینے کی توفیق دے۔ اور کسی عقیدے، الفاظ، سوچ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے سے بچائے۔

Facebook Comments Box
ایمانقبر
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
محمود فیاض

محمودفیاض بلاگر اور ناول نگار ہیں۔ انکے موضوعات محبت ، زندگی اور نوجوانوں کے مسائل کا احاطہ کرتے ہیں۔ آجکل ایک ناول اور نوجوانوں کے لیے ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ اپنی تحریروں میں میں محبت، اعتدال، اور تفکر کی تبلیغ کرتے ہیں۔

previous post
امجد اسلام امجد کی نظم ۔۔۔ آخری حصہ
next post
چین کا ایک سفر، رمضان رفیق کے قلم سے

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

ادب، مادری زبانیں اور ادیب کا کردار —-...

26/02/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.