تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

ٹرمپ کی پالیسیاں اور تارکین وطن ۔۔۔ احسان اخونزادہ

by ویب ڈیسک 11/03/2017
written by ویب ڈیسک 11/03/2017
83

صدر ٹرمپ کی سب سے زیادہ پریشانی اپنے اس وعدے کے حوالے سے ہے جس کا نمبر تو تیسرا تھا مگر اب ترجیحات کی فہرست میں ٹاپ پر رکھ دیا گیا ہے اور یہ وعدہ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کاروائیوں کا ہے انہیں امریکا بدر کرنے کے اقدام ہیں اور اسکو سنجیدگی سے برتنے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ مجھے میرے لوگوں نے امریکا کا صدر چنا ہے ساری دنیا کا نہیں اسلئے سب سے پہلے امریکا ہی میری ترجیح ہے اب خدا لگتی تو یہ ہے کہ ان تارکین وطن میں کچھ تو خیرگئے ہی غیر قانونی طور پر ہیں یا کبھی گئے تھے اور رک گئے تھے اور واپس کبھی اس لئے نہیں آئے کہ دوبارہ جاناپھر ممکن نہ ہوتا مجھے کوئی دس سال قبل نیویارک میں ایک دوست محمد محسن کے ڈرائیور نے بتایا تھا کہ وہ کراچی سے آیا تھا اور نوسال کی اپنی بیٹی چھوڑ کر آیا تھے اور اب اگلے ماہ اسکی شادی ہونیوالی ہے مگر تب سے اب تک صرف تصویروں میں اسے بڑا ہوتے دیکھا ہے خیر ایسے تو یقیناََ بہت ہیں مگر مجھے ایسے بہت سے تارکین وطن کا بھی علم ہے جو ہر لحاظ سے قانونی طور پر امریکا گئے ہیں اور گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور کئی سال سے وہ امریکن شہریت کیلئے کوالیفائی بھی کرتے ہیں مگر انہوں نے یہ زحمت اس لئے نہیں اٹھائی کہ انہیں گرین کارڈ کی وجہ سے کم و بیش و ہ ساری مراعات حاصل ہیں اور ووٹ وغیرہ دینے میں انہیں دلچسپی نہیں ہے اور یہ جو اب ٹرمپ کے آنے سے پریشان ہیں یہ سب امریکی شہریت لے چکے ہوتے اور ووٹ کا حق رکھتے تو شاید صورت حال مختلف ہوتی۔ اور تو اور ان کے پاس امریکن پاسپورٹ تک نہیں جسکے بعد بہت سے ممالک میں انہیں ویزہ لینے کی بھی ضرورت نہیں رہتی ۔

مگریہ کام ان کی ترجیحات کی فہرست میں کہیں بہت نیچے پڑا ہے البتہ ٹرمپ کے آنے اور تارکین وطن کے حوالے سے تیز و تند بیانات کی روشنی میں اب صورتحال بدل رہی ہے ابھی کل ہی کولو راڈو میں مقیم میرے دوست چودھری سمیر کا فون آیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ وہ بیٹی کے پاسپورٹ کے سلسلے میں صبح نو بجے کھلنے والے پاسپورٹ آفس کوئی آٹھ بجے پہنچ گیا کہ بروقت کام نبٹا کر فارغ ہو جائے تو پتہ چلا کہ اس کا نمبر دوسو واں ہے،لمبی لائنیں لگی ہوئیں ہیں گویا ، یار لوگوں کواب پاسپورٹ بنانے یا اسکی تجدید کروانے کا ہوش آیا ہے جہاں وہ رہتے ہیں اس میں رہنے کے آداب سے منہ موڑے ہوئے ہیں اب اگر کوئی ٹرمپ آ کر کہتا ہے کہ مجھے امریکیوں نے صدر بنایا ہے اور میں ان کے مفادات کا خیال رکھوں گا تو کیا برا کر رہا ہے۔ ابرار الحق کی مثال سامنے ہے کہ جس ویزے پر وہ جاتا رہا ہے وہ محض وزٹ ویزہ تھا مگر وہ وہاں جاکر کنسرٹ یعنی ’’ بزنس ‘‘ کرتا رہا ہے اور قانون کے مطابق ٹیکس بھی نہیں دیا تو کیا اسے بلیک لسٹ کرنے پر یار لوگوں کا احتجاج بنتاہے اب اس کی مخالفت وہاں رہنے والے کریں تو ایک بات ہے مگر بے چارہ ٹرمپ تو ہر ملک،ہر شہر اور ہر گلی کوچے میں بے وقار بن گیا ہے ۔پشتو کہاوت کے مطابق وہاں خارش کرنا بے معنی سی سرگرمی ہے جہاں خارش نہ ہو رہی ہو،ذوق نے بھی یہی کہا تھا کہ
رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو
کیا پڑی اپنی نبیڑ تو

اب اگر ٹرمپ کوئی غلط کر رہا ہے تو اس کا حساب کتاب اسکے ساتھ ہو ہی جائے،سر دست تو میڈیا سے سینگ اڑائے ہوئے ہے کیونکہ امریکا میں آنے پر پابندی کے احکامات تو عدالت نے مانے نہیں اسلئے دو دن پہلے اس نے کہہ دیا کہ پابندی نہ سہی مگر ویزے کے حصول کے عمل کو مزید سخت اور پیچیدہ بنا رہے ہیں اور پھر فوراََ ہی خود کو چیک کرتے ہوئے کہا یہ میں ان سات ممالک کی بات کر رہاہوں جن پر پا بندی لگائی تھی اب اگر اپنے ملک اپنے لوگوں کیلئے وہ یہ سب کر رہا ہے اور اسکی وجہ میں،آپ یا وہ متاثر ہوتا ہے تو اس میں اسکا کیا قصور یہ تو گر و جی (غالب) نے بہت پہلے کہہ دیا تھا۔
دیکھئے غیر سے کیا خوب نبھائی اس نے
نہ سہی ہم سے پر اس بت میں وفا ہے تو سہی

Facebook Comments Box
امریکہٹرمپ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
آپ ہمیشہ تاریخ کے غلط موڑ پر کھڑے تھے۔
next post
کتنی تصویروں کے ساتھ آئی ہے شامِ زندگی –انور عباسی کی آپ بیتی حصہ 2

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

ادب، مادری زبانیں اور ادیب کا کردار —-...

26/02/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.