تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

پسندیدہ شخصیت کا سحر —- فوزیہ قریشی

by دانش ڈیسک 27/07/2019
written by دانش ڈیسک 27/07/2019
67

انسانی فطرت میں اشیاء اور جگہوں کے لئے لگاؤ کے جذبوں سے کہیں زیادہ قوی جذبہ اس محبت کا ہے کہ جس میں اُسے دوسرا انسان پسند آجاتا ہے۔ یہ دوسرا انسان ہم جنس ہو یا مخالف، اس کی کچھ خوبیاں ہم غیر معمولی سمجھ کر انہیں پسند کرنے لگتے ہیں۔ یہ خوبیاں ظاہری بھی ہوتی ہیں جیسے کوئی چہرہ دل پر نقش چھوڑ جائے، کوئی مسکراہٹ اپنا اثیر بنا لیتی ہے، کہیں کسی کی آواز ہمیں اپنے سحر میں لے لیتی ہے تو کبھی کسی کے انداز ہمارا دل موہ لیتے ہیں۔ عمومی طور پر ان خوبیوں کی وجہ سے ہمارے اندر ایسے انسان کو طلب کرنے کے داعیات پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ کچھ خوبیوں کا تعلق ظاہری جزئیات کے بجائے باطن سے ہوتا ہے۔ ان خوبیوں سے متاثر ہو کر ہمارا دل تڑپ کر بے قابو تو ہوتا ہے لیکن عجلت کا شکار نہیں ہوتا۔ ظاہری خوبیوں کے برعکس، باطنی حسن ایک ایسی مقناطیسیت پیدا کرتا ہے جس سے ہمارے باطن میں تبدیلی رونما ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس باطنی کشش کے پیدا ہونے کے نتیجے میں حرص کے بجائے ایثار کے جذبات جاگتے ہیں۔ اپنے پسندیدہ یا محبوب شخص کی پسند ناپسند جاننے بلکہ کھوج لگانے کی جستجو کی جو قوت باطنی خوبصورتی کی کشش سے پیدا ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں ظاہری خوبصورتی کا اثر بہت ہی کمزور ہے۔ مخالف جنس کو ایسے پسند کرنا کہ جس کے نتیجے میں اُسے پا لینے کا داعیہ پیدا ہو، یہ وہ عنوان ہے کہ جسے عشق و محبت جیسے الفاظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس جذبے سے منسلک ہر جہت کو تمام زبانوں کے ادب و لٹریچر میں جو مقام حاصل ہے، شاید ہی کسی اور موضوع کو یہ درجہ میسر آیا ہو۔

محبت ایسا جذبہ ہے کہ جس میں انسان اپنے آپ کو قیدی بنا ڈالتا ہے۔ ایک ایسی قید کہ جس کی سلاخوں، زمین اور چھت سے، انسان ایک کرب میں رہنے کے باوجود، انتہائی محبت کرتا ہے۔ صاحبانِ سخن نے ان کیفیات کے اظہار کے لئے کیا کچھ نہیں کہہ ڈالا ہے۔ بنی نوع انسان کے ہاں لیکن اس اظہار کی ضرورت زندگی کی تمام بنیادی ضرورتوں کی طرح ہر دور میں زندہ رہتی ہے لیکن اسے پھر بھی تائیدِ تازہ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ چاہے یہ کتنی پرانی ہو

امجد اسلام امجد نے محبت پر کیا خوب کہا ہے کہ

محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے !
کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے
ا سے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقین کی آخر ی حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو !
نگاہوں سے ٹپکتی ہو ‘ لہو میں جگمگاتی ہو !
ہزاروں طرح کے دلکش ‘ حسیں ہالے بناتی ہو !
ا سے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے
محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
کہ جیسے طفل سادہ شام کو اک بیج بوئے
اور شب میں بار ہا اٹھے
زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے !
محبت کی طبعیت میں عجب تکرار کی خو ہے
کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
بچھڑ نے کی گھڑ ی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
اسے بس ایک ہی دھن ہے
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
تمہیں مجھ سے محبت ہے
سمندر سے کہیں گہری ‘ستاروں سے سوا روشن
پہاڑوں کی طرح قائم ‘ ہوا ئوں کی طرح دائم
زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
محبت کے کنائے ہیں ‘ وفا کے استعار ے ہیں ہمارے ہیں
ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں سنہر ا دن نکلتا ہے
محبت جس طرف جائے ‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے ‘‘
کچھ ایسی بے سکو نی ہے وفا کی سر زمیوں میں
کہ جو اہل محبت کی سدا بے چین رکھتی ہے
کہ جیسے پھول میں خوشبو‘ کہ جیسے ہاتھ میں پاراکہ جیسے شام کاتارا
محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں ر ہتی ہے ‘
گماں کے شاخچوں میں آشیاں بنتا ہے الفت کا !
یہ عین وصل میں بھی ہجر کے خد شوں میں رہتی ہے ‘
محبت کے مسافر زند گی جب کا ٹ چکتے ہیں
تھکن کی کر چیاں چنتے ‘ وفا کی اجر کیں پہنے
سمے کی رہگزر کی آخری سر حد پہ رکتے ہیں

ادب میں تو محبت پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اس لئے بجائے اس کے کہ محبت کو ازسر نو بیان کرنے کی سعی کی جائے، آج ذرا اس کے اظہار کی ضرورت، مجبوری، تقاضے اور نفسیاتی میلانات پر کچھ بات کرنے کی خواہش ہے۔

ان سوالات پر کبھی غور نہیں کیا گیا کیونکہ اگر کیا جاتا تو صورتحال کچھ مختلف ہوتی یا یوں کہہ لیں کہ جہاں ان سوالات پر غور کیا جاتا ہے وہاں سچویشن مختلف ہوتی ہے جیسے چند سوالات کا ذکرکرنا چاہوں گی

اظہار سے پہلے لوگ کیا سوچتے ہیں؟
اظہار کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
کر دینے میں کیا خطرات ہیں؟
کرنا چاہیے یا نہیں؟

ان خدشات کے پیشِ نظر اکثر لوگ اس جذبے کو اپنے دل کی کال کوٹھری میں بند کر دیتے ہیں اور کسی کو اس کی بِھنک تک نہیں پڑنے دیتے۔

میں نہیں جانتی آپ کیا سوچتے ہیں؟

لیکن!! میں اس بارے میں بہت مختلف خیال رکھتی ہوں۔ میرے خیال میں اکیلے اس اذیت کو برداشت کرنے کے بجائے کہہ دینا چاہئے کیونکہ جب تک اظہار نہیں کریں گے اِن سوالات کے جوابات بھی نہیں ملیں گے اور آپ اس اذیت سے بھی باہر نہیں نکل پائیں گے۔ ہم جن خدشات کے پیشِ نظر اظہار سے ڈرتے ہیں اگر ان کو تھوڑی دیر کے لئے سائڈ کرکے یہ سوچا جائے کہ

زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا؟

“انکار یا اقرار”

بالفرض انکار ہو جاتا ہے تو ہو جائے لیکن دل آپ کا دل تو پر سکون ھو جائے گا لیکن ان خدشات کے خوف میں مبتلا آپ کبھی سکون میں نہیں آئیں گے اور ساری زندگی کشمکش میں گزار دیں گے۔ لیکن اگر آپ بر وقت اظہار کر دیتے ہیں تو انکار کے باوجود بی وقت گزرنے کے ساتھ یہ احساس آپ کو ضرور ہوگا کہ نہ کہنے کی تشنگی اور اذیت سے بہرحال بہتر ھے یہ وقت اور یہ آگاہی۔

اس آگہی کی صُورت میں آپ پر واضح ہو جائے گا کہ

آپ کی حیثیت کیا تھی؟
اور یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ
اب آپ کہاں کھڑے ہیں؟

Facebook Comments Box
featuredfozia qureshiLoveپسندیدہ شخصیتفوزیہ قریشیمحبت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
موازنہ اور عدم اطمینان —- فرحان کامرانی
next post
سماج میں طاقت کا تصور ابھی تک قائم ہے —- قاسم یعقوب

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.