تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

پٹھان ہی کیوں؟ معلمہ ریاضی

by دانش ڈیسک 03/08/2017
written by دانش ڈیسک 03/08/2017
88

ایک پختون صاحب نے سوال اٹھایا ہے کہ ’آخر پختون خواتین ہی آسان ہدف کیوں ہیں‘ محترم کے الفاظ یہ ہیں:
’مجھے تکلیف یہ نہیں کہ کس پارٹی کی ہے، تکلیف اس بات کی ہے کہ پختون ہی آسان ہدف کیوں ہے۔۔۔؟؟ ملالہ یوسفزئی کیوں۔۔؟ کوڑوں کی جعلی ویڈیو میں سوات کی پختون لڑکی کیوں۔۔۔۔؟ آج پھر فاٹا کی پختون عائشہ گلالئی کیوں۔۔۔؟؟ پختونولی ہی کیوں بیچی جارہی ہے۔۔۔۔؟‘
ــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔
اس معصومانہ سوال پہ قربان جانے کو دل چاہ رہا ہے۔ جناب ذرا اپنے گھر میں جھانکیں ایک ’غیرت مند‘ نے فتویٰ جاری کیا کہ ’پٹھان بے غیرت نہیں ہوتا جو بے غیرت بن جائے وہ پٹھان نہیں رہتا‘
معلمہ کو زرا اس ’پٹھانی غیرت‘ کی تعریف درکار ہے۔ فیس بک پہ اس غیرت کے وہ وہ تماشے دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ الاماں!
ــــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔
چھوڑ دیجئے سیاست اور سیاستدانوں کی باتیں۔ یہ جو جلسوں کی تصاویر ’توبہ استغفار‘ کی سرخی کے ساتھ سوشل میڈیا پہ پھیلانے والے ہیں، جو خواتین کے لئے ’فحش الفاظ‘ استعمال کرنے والے ہیں۔ اکثریت پختون ہیں۔ اور حدف پہ انکی ہم قوم بہن بیٹیاں ہی ہیں
عائشہ کی ہمشیرہ کی ’مخصوص ذاویہ ‘ سے لی گئی تصاویر کو اپنے پروفائل پہ ’عمران کی بے گناہی ‘ کے لئے استعمال کرنے والے بھی پختون ہیں۔
ــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔
ایک پختون صاحب کو کسی ’ہم قوم‘ خاتون کے بیانیے سے اختلاف ہوا تو گالیوں، طعنوں تشنوں سے مزین بیانیہ کمال بے شرمی سے اپنی ’دیوارِ رخِ کتاب‘ کی زینت بنا دیا۔ اس بیانیے کو پڑھ کر لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ کسی ’مرد‘ اور وہ بھی لکھاری کا قلم کا نتیجہ ہے۔ ایسا ’سینہ کوبی کرتے کوسنے‘ تو ان پڑھ خواتین بھی نہیں دیتیں۔
اور اس پہ پسندیدگی اور واہ واہ کے تبصروں کی بوچھار کرنے والے بھی پختون تھے۔
ـــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔
ہمشیرہ عائشہ گلالئی کی معیوب تصویر پہ جب بغرضِ اعتراض ہم نے سوال کیا کہ ’کیا آپ بیٹی کے والد ہیں؟‘
سینہ ٹھوک کر پُر غرور جواب ملا، ’جی مگر ایسا بیغیرت باپ ہر گز نہیں ہوں۔ معلمہ صاحبہ‘
ہم نے سلسلہء اعتراض جاری رکھا، ’شوبز، کھیل اور مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز میں آپ کے نقطہء نظر کے حساب سے قابلِ اعتراض لباس میں بے شمارپختون خواتین سرگرم ہیں، آپ سب کی تصاویر لگائیں گے؟‘
تصویر نمائی کرنے والے ’غیرتمند پٹھان‘ نے کمال بے اعتناعی سے فرمایا، ’بالکل کیونکہ وہ پشتون ولی کا کارڈ نہیں کھیلتی۔ جس دن کھیلنا شروع کیا اس دن تصویر تو کیا گھر تک چھوڑ آؤنگا‘
ساتھ ہی ہمیں تنبیہ بھی کر دی کہ،’اپ کو معلوم نہیں ہو شاید مجھے ناصح زہر لگتے ہیں‘ مگر یہ نہیں بتایا کہ اب تک وہ کتنی پختون کارڈ کھیلنے والی خواتین کو گھر تک پہنچا چکے ہیں
ـــــــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔
جناب! آپ لوگوں نے اپنی روایات کے نام پہ اپنی خواتین کو اسلام کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ فخر سے کہا جاتا ہے کہ ہم اپنی خواتین کو ووٹ ڈالنے بھی نہیں دیتے۔ ایسے معاشرے میں اگر کوئی خاتون اپنی کسی علمی، ادبی یا فنی صلاحیت کا ’شرعی حدود‘ میں رہ کر بھی اظہار کرے تو آپ کی غیرت کو مرچیں لگ جاتی ہیں اور آپ لوگ انکو حلقہء پختونیت سے نکال دیتے ہیں۔ باقی سیاست و کھیل کی تو بات ہی رہنے دیں۔
ــــــــــــــــ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم سے ایسے معصومانہ سوالات کرنے کے بجائے بہتر ہوگا اپنے اندر کے ’نام نہاد غیرت کے جراثیم‘ کا علاج فرمائیں۔ آپ غیرت مند بعد میں بنیے گا پہلے ’مرد‘ تو بنیں۔
عائشہ کے بیان پہ اسکی ہمشیرہ کو گھسیٹنے والے اس گھٹیا پنچایت کے اراکین سے کم نہیں جنہوں نے بدکاری کرنے والے کی سزا اسکی معصوم بہن کو دیکر اپنی جاہلانہ دانست میں ’انصاف‘ کیا تھا
خواتین کیا مرد بھی خواہ کسی قوم سے تعلق رکھتے ہوں انکی عزت، آبرو، جان و مال دوسرے مسلمان پہ حرام ہے۔ کسی حافظ۔، مفتی، مولانا، یوسف زئی، اورکزئی، خٹک یا گلالئی کو اپنے لقب و ذات کے زعم میں یا نسوانیت کی بیچارگی کی آڑ میں کسی مخالف پہ کیچڑ اچھالنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
ہم مانتے ہیں کہ فیس بک پہ کیا جانے والا کسی کا کوئی غلط عمل اسکی پوری قوم پہ لاگو نہیں کیا جاسکتا مگر اس عمل کو روکنا بھی اسی برادری کا کام ہے جن میں سے یہ ناسور نکل رہا ہے۔
ہمارے لئے تو ہمارے ملک میں بسنے والی ہر ایک قوم کے سب مرد و زن یکساں قابلِ احترام ہیں۔ کسی کو کسی سے تکلیف پہنچتی ہے تو متعلقہ ادارے سے رابطہ کرے نا کہ ٹی وی چینل پہ بیٹھ کر ’ٹوٹی ہوئی خبر‘ بنائے۔

Facebook Comments Box
بٹھانخواتینعائشہ گلالئیغیرتہراسمنٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
جنرل مشرف کا بی بی سی کو انٹرویو: طاہر ملک
next post
مائیکرو ویو اور ریفریجریٹر: کاش ہم جان جائیں

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.