تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینصنف/ جینڈر

طلاق ۔۔ طلاق ۔۔ طلاق

by ویب ڈیسک 17/05/2017
written by ویب ڈیسک 17/05/2017
72

یوں تو اگر پاکستانی معاشرے پر نظر دوڑائی جائے تو مسائل کا ایک انبار نظر آتا ہے۔ لیکن طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ تھوڑی سی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ گزشتہ چند سالوں سے طلاق کی شرح میں تیس فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔۔ بات کچھ آگے بڑھی تو معلوم ہوا کہ جہاں اور بہت سی وجوہات ہیں طلاق کی, وہاں ایک بڑی وجہ لڑکے اور لڑکی کی تعلیمی قابلیت میں تفاوت کا ہونا بھی ہے۔ یہاں پر یہ امر زیر غور ہے کہ آخر تعلیمی قابلیت کا طلاق سے کیا تعلق؟ تو اس کے لئے کچھ کیسز میں شوہر بیوی کی نسبت زیادہ پڑھا لکھا ہوتا ہے اور بعض کیسز میں اس کے برعکس ہوتا ہے۔۔ دونوں ہی صورتوں میں جس کی تعلیمی قابلیت زیادہ ہوتی ہے، اسے دوسرے پر نفسیاتی برتری حاصل ہوتی ہے۔۔ جو کہ سارے مسائل پر حاوی ہوکر طلاق کا سبب بنتی ہے۔۔۔ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والوں سے جب اس مسئلے پر بات ہوئی تو انہوں نے بہت سی وجوہات سامنے رکھیں۔ جن کوفردا فردا زیربحث لائیں گے۔۔
طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کی پہلی وجہ جو سامنے آئی وہ لڑکی کے ساتھ سسرالیوں کا نازیبا رویہ ہے۔ ہمارےمعاشرے میں لڑکی جب کسی کی بیوی بن کر دوسرے گھر جاتی ہے تو اس کے ساتھ زیادہ تر عجب نازیبا سلوک رکھا جاتا ہے۔ ایسے میں شادی اگر پسندکی ہو تو پھر تو لڑکی کا جینا محال ہوجاتا ہے۔۔ اس پر اگر وہ لڑکے سے زیادہ پڑھی لکھی ہو تو مزید پریشانیاں اور مشکلات منہ کھولے کھڑی ہوتی ہیں۔۔ ادھر لڑکی نے گھر کے کسی معاملے میں مداخلت کی، ادھرلڑکے کے گھر والے طنزو تیر کے ہتھیاروں سے لیس ہو کر لڑکی کو احساس دلاتے ہیں کہ وہ اپنا پڑھاکو پن اپنے پاس رکھے۔ بھلے دیا جانے والا مشورہ کتنا ہی صائب کیوں نہ ہو۔ تو ایسی صورتحال کا نتیجہ آخر میں طلاق کی صورت میں نکلتا ہے۔۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے جسے کڑوا گھونٹ بھر کر تسلیم کرنا ہو گا۔۔
دوسری وجہ اگر خوش قسمتی سے لڑکی کی شادی مہذب گھرانے میں ہو گئی اور لڑکی اتفاق سے زیادہ پڑھی لکھی ہوئی تو فطری طور پر لڑکی کو لڑکے پر نفسیاتی برتری ہو گی۔ وہ گھر کے امور سمیت باہر کے معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی۔۔ جسے شوہر اور اس کے گھر والے صرف ایک حد تک برداشت کریں گے۔چونکہ لڑکی زیادہ پڑھی لکھی ہے تو وہ اپنی واضح برتری اور منفرد ہونے کے زعم میں سمجھوتہ کرنے یا تحمل اور برداشت کرنے جیسی نزاکتیں بھول بیٹھتی ہے۔۔ جو کہ ہمارے معاشرے میں عموما دیکھنے کو مل رہا ہے۔۔۔ نتیجتا دونوں کوعلیحدگی جیسا کڑا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔۔
تیسری وجہ جو سامنے آئی وہ ذمہ داریوں سے بھاگنے والے مردوں کے بارےتھی۔ آج کل اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے گریجویشن کر لیتے ہیں۔۔ ماسٹرز کرنے کے بعد وہ عملی زندگی میں قدم رکھ دیتے ہیں۔۔ اور تقریبا پچیس سال سے بھی کم عمر میں عام طور پر گھر والوں کے دباؤ میںشادی کر لیتے ہیں۔ اس طرح کے کیسز میں زیادہ تر مرد شادی شدہ زندگی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوتے۔۔ اور اس میں اگر بیوی کے کم پڑھے لکھے ہونے کا امر بھی شامل ہو تو بات کچھ زیادہ ہی بگڑ جاتی ہے۔۔ کیونکہ معاملہ فہمی نہ ہونے سے ایک دوسرے سے ذہنی ہم آہنگی پروان نہیں چڑھ پاتی۔ تو پھر برداشت،قربانی دینے کا عزم، اور فلموں ڈراموں کے اثرات کے باعث معمولی باتوں پر تلخ کلامی اور نفسیاتی احساس برتری کا زعم رشتے کو طلاق کی نہج تک لے جاتا ہے۔۔۔۔۔
چوتھی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ لڑکا اور لڑکی دونوں برابر تعلیم یافتہ ہیں۔۔ ایک ساتھ ہی گریجویشن یا ماسٹرز کیا۔ جامعہ میں کئی کئی گھنٹے ایک ساتھ گزارنے والے جب شادی کے بندھن کے بندھتے ہیں تو زیادہ تر کیسز میں انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ شائد کہیں غلطی کر دی۔ جامعہ، پارکس اورتھیٹر وغیرہ میں خوش گپیوں میں وقت گزارنے والوں کو عملی زندگی میں چوبیس گھنٹے ساتھ رہنا پڑتا ہے توایک دوسرے کا وجود بھی ناگوار گزرتا ہے۔۔ تب جو چارم شادی سے پہلے دکھائی دیتا ہےوہ شادی ہوتے ہی ختم ہو جاتا ہے۔۔۔ باہمی افہام و تفہیم کہیں دور دور تک بھی دکھائی نہیں دیتی۔۔ جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ نہ تو لڑکی پوری طرح سے اس رشتے کے تقاضے نبھانا چاہتی ہے اور نہ ہی لڑکا۔۔ اور آخر میں حالات یہاں تک پہنچ جاتے ہیں کہ باہمی رضا مندی سے طلاق حاصل کر لی جاتی ہے۔
صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کی بات کی جائے تو ایک تحقیق کے مطابق روزنہ بارہ سے سولہ جوڑے طلاق کے لئے قانون چارہ جوئی کرنے کے لئے عدالت کا رخ کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔
وجوہات تو اور بھی بہت سی ہیں۔۔ جیسے کہ مرد اگر عورت سے زیادہ پڑھا لکھا ہے تو اسے بھی عورت نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔۔ اگر تو اس کی تربیت بہترین ہاتھوں میں ہوئی ہے تو زیادہ چانسز ہوں گے کہ رشتہ پائیدار اور دیرپا ہو گا۔۔۔ لیکن اگر کہیں تربیت میں جھول رہ گیا تو پھر زندگی سے عورت کو یہ کہہ کر نکال دیا جائے گا کہ یہ برابری کا رشتہ نہیں ہے۔۔۔
اور بات یہاں ختم نہیں ہوئی موجودہ دور میں کی لڑکیوں کو ضرورت سے زیادہ اپنے حقوق کا جو علم حاصل ہو گیا ہے وہ بھی گھریلو ناچاقی اور طلاق جیسے قبیح فعل کی ایک بڑی وجہ ہے۔۔۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی اولادوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرنا، صبر اور برداشت کرنا بھی سکھائیں۔۔۔ اگر ابھی سے اس طرف توجہ نہ دی گئی تو آئندہ نسلیں گھر بسانے جیسی خوبصورت نعمت سے محروم بھی ہو سکتی ہیں۔۔

Facebook Comments Box
شادیطلاق
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
مکالمہ کا کلچر ——– سلمان عابد
next post
گھن چکر: لعنت صرف جہیز ہی نہیں ہے

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.