تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینتنقیددیگرعلم و ادبکالم

ادب سے بے گانگی کا المیہ ——– عبد الخالق سرگانہ

by Editor Daanish 12/02/2020
written by Editor Daanish 12/02/2020
127

پچھلے دنوں ملک کی ایک ممتاز ادیبہ اور دانشور نثار عزیز بٹ کا لاہور میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے پانچ ناول لکھے اور ’’گئے دنوں کا سراغ‘‘ کے نام سے کافی ضخیم آب بیتی لکھی۔ محترمہ نثار عزیز بٹ جناب سرتاج عزیز کی بڑی بہن تھیں ظاہر ہے انہوں نے آب بیتی میں سرتاج صاحب کا کافی ذکر کیا۔ وہ انہیں گھریلو نام ’’تاجی‘‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔ انہوں نے صرف کتابیں نہیں لکھیں بلکہ کئی عالمی کانفرسوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی مجھے ان سے ملنے کا مشرف تو حاصل نہیں ہو سکا لیکن اُن کی آب بیتی بڑے ذوق شوق سے پڑھی ہے۔ ناول البتہ نہیں پڑھ سکا کیونکہ طبعاً فکشن پڑھنا مجھے مشکل لگتا ہے یہ ضرور ہے کہ آگ کا دریا اور اداس نسلیں جیسے ناول تو بہرحال پڑھنے پڑتے ہیں۔ اُن کی شادی ریڈیو کے ایک افسر اصغر بٹ صاحب سے ہوئی جو اُس وقت پشاور ریڈیو میں کام کرتے تھے اگرچہ اُن کا تعلق لاہور سے تھا۔

اتفاق کی بات ہے کہ ’’اداس نسلیں‘‘ کے مصنف جناب عبداللہ حسین کا انتقال بھی کچھ عرصہ پہلے ہوا ہے۔ عبد اللہ حسین میانوالی جیسے بے آب و گیاہ علاقے عیسیٰ خیال میں ایک فیکٹری میں کام کرتے رہے ہیں بعد میں وہ لندن منتقل ہو گئے۔ انہوں نے کئی اور ناول بھی لکھے تاہم ’’اداس نسلیں‘‘ ہی اُن کا صحیح تعارف ہے۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر اُن کے جنازے کی روداد پڑھ کر دکھ بھی ہوا اور تعجب بھی لکھا تھا کہ اتنے بڑے آدمی کے جنازے میں سو پچاس لوگ تھے۔ جنازے کے بعد وہ اِدھر اُدھر دیکھتے رہے کہ مرحوم کا افسوس کس سے کریں۔ عبداللہ حسین کا کوئی عزیز دستیاب نہیں ہوا تو لوگ ایک ایک کرکے چلے گئے کیونکہ مرحوم کا ایک بیٹا تھا جو لندن سے بروقت پاکستان نہیں پہنچ سکا۔ چند اور لوگوں کے علاوہ مستنصر حسین تارڑ اُن سے قریبی دوستی کی وجہ سے قبرستان میں موجود تھے۔ مرحوم کی ادبی خدمات پر بھی بہت کم لکھا گیا۔ اور پھر محترمہ نثار عزیز بٹ کی وفات کی خبر تو غالباً صرف ڈان اور نوائے وقت نے دی۔ نوائے وقت کے مالک مجید نظامی سے اُن کے خاندان اصغر بٹ کی رشتے داری تھی اور ڈان میں وہ کالم لکھتی رہی ہیں۔جنگ اور دنیا جیسے اخبارات میں ان کی خبر نہ چھپی۔ کسی چینل پر بھی کم از کم میں نے اُن کے بارے میں کچھ نہیں سنا البتہ لاہور کی ایک اداکارہ نگہت بٹ کے بارے میں ایک آدھ ٹیلی ویژن چینل اور کئی اخبارات میں تفصیل سے ذکر کیا گیا۔ نثار عزیز بٹ پر ہمارے مہربان مسعود اشعر نے جنگ میں بہت اچھا کالم لکھا۔ اُن کا کالم غنیمت ہے کہ وہ ہمیشہ علمی ادبی موضوعات کا بہت اچھا احاطہ کرتے ہیں۔

لیکن مجھے اس بات سے بڑا افسوس ہوا کہ ہمارے قومی اخبارات میں علم و ادب کے شعبے کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اتنا ضرور ہے کہ ملک میں ادبی فیسٹیول کا رواج چل نکلا ہے اُس کی خبریں بہرحال آتی ہیں۔ آج معاشرے میں جو افراتفری مایوسی اور بے چینی ہے خواہ اُس کی کوئی بھی وجہ ہو ایسے ماحول میں ذہنی سکون اور ٹھہرائو کے لئے علمی ادبی سرگرمیوں میں اضافے کی بڑی ضرورت ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری نئی نسل انگریزی پڑھنے کی وجہ سے اُردو سے دور ہوتی جا رہی ہے وہ کچھ انگریزی کتابیں پڑھ لیتے ہیں وہ بھی ایک اچھی بات ہے لیکن اُردو سے دوری کے نتیجے میں وہ ادبی ورثے سے دور ہو رہے ہیں اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ من حیث القوم ہم پر سیاست بری طرح سوار ہے۔ سیاست ہی کالموں اور ٹی وی سکرینوں کی زینت ہے جیسے ہمارے ہاں کوئی اور مسئلہ ہی نہیں۔ سیاست کی ہیوی ڈوز کی وجہ سے سوسائٹی تقسیم ہو گئی ہے جہاں چار آدمی بیٹھتے ہیں وہاں سیاست پر گفتگو شروع ہو جاتی ہے جس سے محاذآرائی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جو اچھا شگون نہیں۔

Facebook Comments Box
اخبارادبادبی فیسٹیولاردوانگریزیعبد الخاق سرگانہفکشنمیڈیاناولنثار عزیز بٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor Daanish

دانش ڈیسک سروس

previous post
مولانا وحیدالدین خان: ایک تاثر —– اعجازالحق اعجاز
next post
بلوچستان بلوچستان ——– ڈاکٹر فرحان کامرانی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.