تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

مولانا وحیدالدین خان: ایک تاثر —– اعجازالحق اعجاز

by دانش ڈیسک 11/02/2020
written by دانش ڈیسک 11/02/2020
87

مولانا وحیدالدین خاں نے ایک مرتبہ پھر علامہ محمد اقبال کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے ان کے چاہنے والوں کا دل دکھایا ہے۔

مولانا کا المیہ یہ ہے کہ ان کی تمام تر حکمت و دانائی اور عقلیت پسندی انھیں دین کی اصل رمز سے بھی دور رکھے ہوئے ہے اور راز حیات سے بھی، اس لیے وہ دانائے راز کو سمجھنے سے معذور ہیں۔ اقبال تو ایک طرف انھوں نے پیغمبر اسلام اور امام حسین سے لے کر امام ابو حنیفہ، مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ جیسے اکابر کا مقام گرانے کی کوشش کی ہے۔

اسلام ان کے نزدیک مکمل ضابطہ حیات نہیں۔
حضور کی سیرت ان کے لیے اسوہ کاملہ نہیں۔
مولانا کا دین دین نہیں بلکہ عشق کی رمز سے خالی ایک بت کدہ تصورات ہے۔
ظلم کے خلاف مزاحمت ان کے نزدیک جرم ہے۔
اسلامی بیداری اور مزاحمتی تحریکیں ان کے نزدیک قابل گردن زدنی ہیں۔
بابری مسجد کی شہادت پہ انھوں نے بغلیں بجائیں۔
کشمیری تحریک ان کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ہے۔ بلکہ ان کے نزدیک کشمیری سنگین جرم کر رہے ہیں اور انھیں بھارت سے معافی مانگنی چاہیے۔
روہنگیا میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے بہیمانہ سلوک پہ وہ میانمار کی ظالم حکومت کے ساتھ کھڑے پائے گئے۔

وہ جس حکمت و دانائی کی تبلیغ فرماتے ہیں وہ دراصل گوسفندی اور پرلے درجے کی مصلحت پسندی ہے۔ وہ قیام پاکستان، قائداعظم اور اقبال کے مخالف ہیں۔ ان کی مصلحت اندیشی انھیں یہ سکھاتی ہے کہ بے خطر آتش نمرود میں کودنے کی بجائے محو تماشائے لب بام رہ کر نمرود کو سراہنا چاہیے۔ وہ استعماریت اور مغرب کی جبہ سائی کی تلقین فرماتے رہتے ہیں۔ ان کا ترقی کا تصور بھی سطحی ہے یہ ترقی فقط مادی ترقی ہے اور اس ترقی کو دیکھ کر جو نکات بڑی دانشمندی سے لاتے ہیں ایک ادنی عقل والا بھی یہی نصیحتیں کرتا نظر آتا ہے۔

جب بھی حسین و یزید برسرپیکار ہو گا یہ یزید کے کیمپ ہی میں پائے جائیں گے۔ افغانستان میں امریکی جنگ میں یہ امریکہ کے حمایتی ہیں کہ وہ ٹھیک کر رہا ہے۔ سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین ان کی مدح کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔ عقل کا یہی ورژن ہے جس کی اقبال مخالفت کرتے ہیں جو ظالم کے سامنے گھٹنے ٹیکنا اور خودغرضانہ مصلحت کوشی سکھاتی ہے۔ پابستگی رہ و رسم عام ہی کو وہ حکمت و دانائی سمجھتے ہیں۔

مولانا کو دیکھ کر سمجھ میں آتا ہے کہ اقبال کی طرف سے عقل کے اس ورژن کی مخالفت ٹھیک ہی تھی۔ مولانا کی عقل انھیں یہ بھی باور کراتی رہتی ہے کہ وہ عقل کل ہیں اور اپنی جماعت کا درجہ وہ صحابہ کرام کے درجے سے جا ملاتے ہیں۔ نرگسیت ان کی رگ رگ میں ہے۔ اقبال کے فلسفہ خودی اور بے خودی کی الف ب بھی نہیں جانتے اور اسے غرور و تکبر پہ محمول کرتے ہیں جو کہ فلسفے سے ان کے نابلد ہونے کا ثبوت ہیں۔ اقبال جس انفرادی و قومی خودی و حمیت کا درس دیتے ہیں وہ مولانا کے فریم آف ریفرنس سے کوسوں دور ہے۔ اقبال ٹھہرے شاہینی کے علمبردار اور یہ ہیں گوسفندی و میشی کے پرستار۔ مولانا کو چاہیے کہ ہر آئے روز بھاشن دینے کی بجائے آرام فرمائیں کہ یہ ان کی عمر کا تقاضا ہے۔

نوٹ: ادارہ کا مصنف کی رائے سے اتفاق ضروری نہیں۔

Facebook Comments Box
Wahiduddin Khanمولانا وحیدالدین خان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
احمد جاوید صاحب سے میرا تعارف —– مبشر حسین چاک
next post
ادب سے بے گانگی کا المیہ ——– عبد الخالق سرگانہ

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.