تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

ایک وزیر اعظم ایسا بھی تھا —– سید مظفر الحق

by دانش ڈیسک 23/10/2018
written by دانش ڈیسک 23/10/2018
99

موجودہ حکومت منتخب ہے یامنظور نظر، یعنی elected ہے یا selected یہ توایک اختلافی اور کچھ لوگوں کا نفسیاتی مسئلہ ہے جس کے لئے کہا جاسکتا ہے:
” فکر ہر کس بقدرِ ہمّتِ اوست”

لیکن ایک وزیر اعظم ایسا بھی گزرا ہے جس کے سلیکٹڈ ہونے میں کوئی دو رائے نہیں، جس کی سیاسی جماعت بھی نوزائدہ تھی اور جو ملک گیر سطح پہ مقبول بھی نہیں تھا اور اسے سلیکٹ کرنے والا ایک بہت طاقتور وردی پوش صدر تھا۔

لیکن اس وزیرِاعظم میں بس یہ خوبی تھی کہ وہ خود غرض لالچی، اقربا پرور اور دولت کا پجاری نہیں تھا۔ اس کے دامن پہ کرپشن کے بد نما داغ نہیں تھے اور وہ فطرتاً جمہوریت پسند تھا اس نےجمہوریت کا چولا پہن کر ذاتی اور خاندانی آمریت کو رائج نہیں کیا۔

اس لئے اس نے کبھی اختیارات کی کمی کا عذر پیش کیا نہ ہی اپنی کوتاہیوں کو خلائی مخلوق سے موسوم کیا، اسے اسٹیبلشمنٹ نامی ان دیکھی مخلوق کا بھی کوئی خوف نہیں تھا کیونکہ وہ زمین زاد تھا اور زمین پہ پاؤں رکھتا تھا اسے یہ خوف نہیں تھا کہ اس کے پاؤں کے نیچے سے قالین کھینچ لیا گیا تو خاک چاٹنی پڑے گی۔

اس سیلیکٹڈ وزیر اعظم نے جسے پاکستان تاریخ کے طاقتور ترین وردی پوش صدر نے نامزد کیا تھا۔
اس شخص نےاس پریس اینڈ پبلیکیشنز آرڈیننس کو منسوخ کیا جسے بھٹو اپنے منشور میں ہونے کے باوجود منسوخ کرنے سے منکر ہوگیا تھا۔
اس نے بھٹو کے زمانے سے نافذ ہنگامی حالات کو ختم کر کے بنیادی حقوق بحال کئے۔
جس نے غیر جماعتی انتخاب میں منتخب ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کا احیا کیا۔
جس نے اپنی بدترین سیاست مخالف پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کو بیرونِ ملک سے واپس آنے اور جلسے جلوس کے لئے تمام رعایتیں اور سہولتیں فراہم کیں، جس نے اپنے ایک وزیر پہ الزام عائد ہونے پہ اسے بلا جھجھک کابینہ سے نکال باہر کیا، جس نے اپنے اقتدار بخشنے والے جرنیل اور فوج سے خوفزدہ ہوئے بغیر جنرلوں کو بڑی بڑی پر تعیش کاروں کے بجائے چھوٹی سوزوکی کاروں میں بیٹھنے پہ مجبور کردیا۔

جس نے افغانستان میں روس کے پرخچے اڑانے کے منصوبہ ساز جنرل کے شدید دباؤ کے باوجود اس کی خواہش کو روندتے ہوئے افغان مسئلے کے امریکی حل کو تسلیم کرتے ہوئے جینیوا کانفرنس میں شرکت کی اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی شاطروں اور طالع آزماؤں کو ایک میز پر بٹھا کر اپنے محسن وردی پوش حکمراں کو جمہوریت کی زہر آلود تیغ سے گھائل کیا۔

اسٹیبلشمنٹ،خلائی مخلوق اور جنرلوں کو اپنی برہنگی اور ناطاقتی کا ذمہ دار ٹہرانے والے بدعنوان بزدل اور بدکردار اپنا موازنہ محمد خان جونیجو سے کریں اور پھر دیکھیں کہ وہ ہاں کھڑے ہیں اور ان کی کہہ مکرنیوں کی کیا حیثیت ہے۔

اور پھر اسی جمہوریت پسند، با کردار اور صلح جو وزیر اعظم کو اس کی اپنی سیاسی پارٹی کے میر جعفر نے پشت میں چھرا گھونپ کر ایسا مجروح کیا کہ اس کی سیاسی طاقت زائل اور خود اعتمادی دھڑام سے نیچے آگری وہ شکستہ اعصاب اصول پسند اور وضعدار شخص کی صحت جواب دینے لگی اور بیرون ملک علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

کیا اب بھی یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ صالح فطرت وزیر اعظم محمد خان جونیجو تھا، اسے وزیراعظم نامزد کرنے والا فوجی حکمراں جنرل ضیا الحق تھا اور اس نے جس جماعت کو حیاتِ نو بخشی اس کا نام مسلم لیگ تھا جو اب اتفاق فونڈری میں ڈھل کر مسلم لیگ نواز کہلاتی ہے اور محمد خان جونیجو کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والا بروٹس اس کی پارٹی کا پنجاب کا سربراہ نواز شریف تھا۔
یہ تاریخ کا وہ باب ہے جسے کوئی ہیں یاد کرتا کیونکہ اس کے آئینے میں موجودہ سیاسی لیڈروں کو اپنا بھیانک چہرہ نظر آتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ،خلائی مخلوق اور جنرلوں کو اپنی برہنگی اور ناطاقتی کا ذمہ دار ٹہرانے والے بدعنوان بزدل اور بدکردار اپنا موازنہ محمد خان جونیجو سے کریں اور پھر دیکھیں کہ وہ ہاں کھڑے ہیں اور ان کی کہہ مکرنیوں کی کیا حیثیت ہے۔

Facebook Comments Box
featuredJunejoمحمد خان جونیجووزیر اعظم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
خوش خرامی یا برق رفتاری؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد اظہار الحق
next post
سوشل میڈیا کی گرفت ۔۔۔۔۔۔۔۔ بلال الرشید

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.