تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

عارف علوی: ایوان صدر کو آواز مل گئی — شاہد اعوان

by شاہد اعوان 11/09/2018
written by شاہد اعوان 11/09/2018
197

ایوان صدر کی غلام گردشوں میں اس روز صدر دروازے سے مرکزی ہال تک گہما گہمی کا منظر بہت مختلف اور زندگی سے بھرپور تھا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس ایوان کا کردار چند برس قبل تک ریشہ دوانیوں اور سازشوں سےبھرپور تھا۔ اٹھارویں ترمیم کے بعدایک بے روح اور نمائشی صدر اپنے تمام تر شکوہ کے باوجودعملاََ عضو معطل ہی نظر آتا رہا۔

سابق صدر ممنون حسین ایک علم دوست اور وضعدار شخصیت کے مالک تھے، اپنے فعال اور مستعد نائبین کی بدولت انہوں نے اس ایوان کی برسوں پرانی روایت میں تبدیلی کرتے ہوئے بہت سے اقدامات کئے۔ یوم قائد اعظم پہ بچوں کی تقاریب ہوں یا نئی کتب کی تقریب رونمائی جیسی غیر روایتی تقاریب، ممنون صاحب روایت شکن ثابت ہوئے۔ بس یہ کہ جناب صدر سے کچھ سننے کی خواہش اس وقت تک پوری نہ ہوئی جب ایک تقریب میں انہوں نے ذومعنی انداز میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف کھل کے بات کی یا سود کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا۔ اسکے علاوہ انکا دور ایک باوقار خاموشی کا دور ثابت ہوا۔

گزشتہ روز نئے صدر جناب عارف علوی کی حلف برداری کی تقریب آنے والے وقت کا ایک بدلتا ہوا منظر پیش کررہی تھی۔ کراچی سے آنے والے مسلسل چوتھے صدر کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر، زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سےکھچا کھچ بھرا ایوان صدر کا مرکزی ہال اسی امید اور جوش و خروش کا منظر پیش کررہا تھا جو نئی حکومت کے آتے ہی پوری قوم محسوس کررہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان، گورنرز، عسکری قیادت، وزرا، غیر ملکی سفرا اور عسکری نمایندے، شاعر، ادیب، صحافی، گلوکار اور عام عوام کی کثیر تعدادمیں موجودگی پہلی مرتبہ کسی عوامی صدر سے عوام کے تعلق کو ظاہر کررہی تھی، جس کی بنیاد “اختیار” سے زیادہ اعتماد اور کروفر کے مظاہرے سے زیادہ عوام سے تعلق پر تھی۔ گلوکار سلمان خان سے اسکواش چمپئین جہانگیر خان اور قبلہ ایاز سے ڈاکٹر خالد مسعود جیسے دانشور، اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر غازی، کے پی سے منتخب ہونے والی اہلسنت وزیر مذہبی امور اور دیگر علما تک اس بھرپور محفل میں موجود تھے۔ بزرگ صحافی چودھری غلام حسین، فواد حسن سے سرگوشیوں میں مصروف نظر آئے اور کچھ نو آموز صحافی علیم خان سے سرگوشی کرسکنے کی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ ٹی وی چینلز کے مخصوص حامی اینکرز کے علاوہ “صدا کے ہرے” صالح ظافر جیسے صحافی اُسی طرح بروئے کار نظر آئے جیسے ہر دور میں، اس باب میں تبدیلی آنا ابھی باقی ہے۔

پچھلی دفعہ حلف لینے والے نے اپنے اہل زبان ہونے کا فائدہ اٹھایا تو اس بار حلف اٹھانے والے نے، دونوں بار فریق ثانی نے ٹھوکر کھائی۔

حلف کی عبارت خوانی کا منظر، عمران خان کے منظر سے یکسر مختلف نظر آیا، جناب چیف جسٹس صاحب، عبارت کو درست انداز میں پڑھنے کی ” مقتضیات” نبھانے سے “کماحقہ” قاصر نظر آئے۔ ایک سے زائد الفاظ کا تلفظ غلط ادا کیا جسے عارف علوی نے زیر لب تبسم کے ساتھ درست انداز سے ادا کرکے شاید اپنے وزیر اعظم کی غلطی کا ازالہ کیا۔ پچھلی دفعہ حلف لینے والے نے اپنے اہل زبان ہونے کا فائدہ اٹھایا تو اس بار حلف اٹھانے والے نے، دونوں بار فریق ثانی نے ٹھوکر کھائی۔ شروع کے چند جملے تو چیف صاحب نے توڑ توڑ کے ادا کئے مگر تلفظ کی ابتدائی اغلاط کا اندازہ ہونے کے بعد اسکا دف مارنے کو حلف کے باقی طویل جملےایک ہی سانس میں پڑھ کے “مطمئن” ہوتے رہے۔ ویسے موجودہ اسمبلی کو اب اس حلف کی عبارت کی تسہیل -تبدیلی نہیں- کا اہتمام کرلینا چاہئے۔ ہر صدر اہل زبان نہیں ہوتا۔

تقریب کے آغاز اور اختتام پر ہر بار قومی ترانہ بجایا گیا جسے مکمل احترام کے ساتھ کھڑے شرکا اپنی زبان سے بھی دہراتے رہے۔ تقریب کے بعد چائے اور سوکھے بسکٹ تو ملنے کا بہانہ ہی ثابت ہوئے کہ قطار بنا کر کھڑے، بلا مبالغہ سینکڑوں مرد و خواتین اپنی باری پر فرداََ فرداََ صدر صاحب کو مبارکباد پیش کرتے رہے۔ ایک جانب صدر صاحب کے خاندان کی کچھ باحجاب خواتین اور کراچی کی مخصوص وضع قطع والے افراد اس خوبصورت منظر کا حصہ تھے تو وہیں سندھ اور سرائیکی علاقہ سے تعلق رکھنے والے بےشمار سادہ مزاج افراد بھی موجود تھے۔ پرویز خٹک اور عاطف خان سمیت اکثر پختون شرکا اپنی روایتی سادگی اور کھلے ڈلے انداز میں زیادہ تر آپس میں ہی مصروف دیکھنے کو ملے۔ خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت البتہ تحریک انصاف روایتی رنگ لئے ہوئے تھی۔

ایوان صدر کا یہ پہلا اعوان صدر (اردو بولنے والوں کے ہاں اعوان، علوی کہلاتے ہیں) اپنے عوامی مزاج، بلند آہنگ طرز اظہار اور علمی پس منظر کے باعث ایک متحرک اور بولتا ہوا صدر نظر آتا ہے۔ ہماری توقع ہے کہ صدر کے رسمی آئینی کردار کے باوجود دستیاب گنجائش کے بھرپور استعمال سے علوی صاحب اس ایوان کو ایک زندہ ایوان بناسکیں گے۔ تخلیقی مزاج کو بروئے کار آنے کے لئے پابندیاں مہمیز کا کام کرتی ہیں۔

Facebook Comments Box
featuredایوان صدرصدر پاکستانعارف علویعمران خانممنون حسین
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
شاہد اعوان

previous post
دانش ـــ اردو کی معیاری اور سنجیدہ ویب گاہ —- ہمایوں مجاہد تارڑ
next post
ہم نفسوں کی بزم میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ نعیم الرحمٰن

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.