تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجی

مینیج کیجیے: عتیق بیگ

by ویب ڈیسک 21/11/2017
written by ویب ڈیسک 21/11/2017
62

پی ٹی سی ایل آفس میں کچھ دوست جاب کر رھے ھیں۔ اس وجہ سے اگر کبھی کوئی ڈی ایس ایل یا کنکشن میں مسئلہ درپیش ہو تو میں کبھی بھی کمپلین درج نہیں کرواتا۔ سیدھا دوستوں کو فون کر کے عرض کر لیتا ہوں، دوستوں کی ذرہ نوازی ھے کہ وہ بھی مان رکھتے ہیں۔ آخری دفعہ جب ڈی ایس ایل کنکشن میں مسئلہ درپیش ہوا تب بھی ایسا ہی کیا اور دوست چیک کرنے کے لئے گھر آپہنچا۔

دوست سے ڈی ایس ایل کی ہر روز کم ہوتی ہوئی رفتار پر شکوہ کیا تو اس نے کہا کہ حضور ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اب آپ خود ہی دیکھیے۔ آج سے تقریبا 25 سال قبل آپ کے محلے میں ڈی پیز لگائی گئیں تھیں۔ انہیں کئی سال پہلے تبدیل ہو جانا چاہیے تھا۔ زمینی تار کو بچھائے ہوئے بہت لمبا عرصہ بیت گیا ھے، اس تار پر کبھی صرف کنکشن ہی چلتا تھا۔ اب انٹرنیٹ بھی چلتا ہے۔ لوڈ بے تحاشا بڑھ گیا ھے۔ مارکیٹ میں اس وقت بہت اچھی کیبل آ چکی ہیں۔ نئی کیبل پڑے گی تو رفتار اور سروس دونوں کافی بہتر ہو جائیں گیں۔ لیکن محکمہ صرف اور صرف اس وقت پیسے اکٹھے کرنے کے موڈ میں ہے، لگانے کے موڈ میں بالکل بھی نہیں ہے۔ عملہ بہت حد تک کم کر دیا گیا ہے، ایک بندہ تین آدمیوں کا کام کر رھا ھے وہ بھی ایک ہی بندے کی تنخواہ پر۔ ہم محکمہ کو سفارشات بجھواتے ہیں تو جواب میں کام کرنے کی بجائے ہمیں کہا جاتا ھے کہ “مینیج کیجیے”

ایسے حالات میں ہم بھی ڈنگ ٹپاو کام ہی کر سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسی کا کنکشن ٹھیک ہو جاتا ہے تو کسی کا خراب ہو جاتا ھے۔ جس کا کام خراب ہو جاتا ھے وہ بھی ہمیں گالیاں دیتا ہے۔ اور جس کا کام عارضی طور پر ٹھیک ہوتا ھے وہ بھی ہمیں صلوتیں سناتا ھے۔ لیکن محکمے کی ایک ہی رٹ ہے کہ جی “مینیج کیجیے”

بالکل یہی صورت حال محکمہ پولیس کا بھی ہے۔ عملے کی بے تحاشا کمی ہے۔ “فنڈز” بڑے آفیسز سے نیچے تھانے تک پہنچتے ہی نہیں۔ افسروں کی فرمایشیں الگ، سیاسی دباو الگ، ٹاوٹ اور صحافی بھی خوش رکھنے ہیں۔ اوپر سے گورے کا بنایا ہوا ملزم کو رعایت دینے والا قانون اور ججوں کی تعبیرات قانون۔ عام سپاہی بچارہ 18 گھنٹے تک ڈیوٹی کرتا ہے، باقی 6 گھنٹوں میں نیند بھی پوری کرنی ھے۔ گھر والوں کو بھی وقت دینا ہوتاھے۔ تھکا ہارا جب یہ سپاہی کسی ناکے پر کھڑا ہو گا تو آپ کا کیا خیال ہے وہ عوام کو ایسی ڈپریشن والی حالت میں “عزت بخشے” گا یا اپنا سارا غصہ آپ پر نکالے گا؟

آپ ایک دن تھانے کے محرر کے ساتھ وقت گزار کر دیکھیے۔ آپ کو بخوبی اندازہ ہو گا کے منشی کس طرح پورے تھانے کو “مینیج” کر رھا ھے۔ عارف والا شہر کی آبادی 5 لاکھ کے قریب ہے۔ جبکہ تھانہ سٹی میں عملے کی تعداد بمشکل 50 بھی نہیں ہے۔ آپ خود ہی بتلائیں فقط 50 آدمی 5 لاکھ آبادی والے علاقے کو کس طرح ” مینیج ” کر سکتے ہیں۔

عجیب مسئلہ ہے بلکہ باعث حیرانی ہے۔ ایک طرف مختلف سرکاری محکموں میں عملے کی بے تحاشا کمی ہے اور دوسری طرف معاشرے میں ہزاروں نہیں لاکھوں ڈگری ہولڈرز جوان نوکری کی تلاش میں جوتیاں چٹخا رہے ہیں۔ آپ ان نوجوانوں کو نوکریاں دے کر نا صرف ان نوجوانوں کو مصروف عمل کر سکتے ہیں اور جرایم کی طرف راغب ہونے سے روک سکتے ہیں۔ بلکہ عملے کی کمی کی وجہ سے جو مشکلات محکموں کو درپیش ہیں وہ بھی دور ہو جائیں گیں۔ معاشرے میں یہ واضح تقسیم فقط اس لئے نظر آ رہی ہے کہ ہمارے کرتا دھرتا اچھا “مینیج” بھی نہیں کر سکتے۔

اور ایک ہم ہیں کہ اپنی ہر مشکل کا حل انہیں حکمرانوں سے مانگتے ہیں۔ جو لیڈر ہونا تو دور کی بات اچھے “مینیجر” بھی نہیں۔

Facebook Comments Box
تھانہ کلچرسرخ فیتہمینیجمنٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
خدمت خلق: محمد خاں قلندر
next post
تاریخ کا قتل: ڈاکٹر طاہر حمید تنولی

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.