تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

اختیار کی بدمعاشی کا نام آمریت ہے: ثاقب ملک

by دانش ڈیسک 03/10/2017
written by دانش ڈیسک 03/10/2017
133

آج میں بولتا ہوں کہ مجھے 2011 میں رینجرز کے اہلکار کے ہاتھوں کیمرے کے سامنے نہتا قتل ہونے والا سرفراز شاہ یاد ہے. مجھے 2007 سے 2014 تک وزیرستان میں درجنوں سویلین کی “کولیٹرل ڈیمیج” کے طور پر اموات یاد ہیں۔

آج میں بولتا ہوں کہ مجھے عدالت سے ثابت شدہ مجرم کو پارٹی صدر بنوانے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کے اپنے مفاد میں ان کی ملی بھگت سے نافذالعمل قانون یاد رہے گا۔ مجھے سندھ، خیر پختون خواہ، بلوچستان اور پنجاب کی گلیوں میں کمیوں، غریبوں ننگے جسموں پر “جمہور والوں” کے لگے ذلت کے کوڑے یاد ہیں۔

آج یہ سن لیں کہ فوج کی گود سے نکلنے والے کسی آئین اور قانون نہیں اپنے اقتدار کے لئے، اپنی دشمنیوں، اپنی نفرتوں کے انگاروں سے ہمارے ہاتھ جلا رہے ہیں. میں اپنی آزادی کے لئے جان دے سکتا ہوں کسی خاندان کے اقتدار کے لئے جان دینے کو تیار نہیں. میں پاکستان کے لئے جان دینے والوں کے لئے جان دینے کو تیار ہوں، انکی خاکی وردی کو اپنا کفن بنانے کو رضامند ہوں مگر انھیں اپنے بوٹوں اور بیجز سمیت اپنی عزت نفس روندنے اور اپنا اختیار سرنڈر کرنے کو تیار نہیں۔

آج میں بولتا ہوں کہ میں اس منافقت کا دشمن ہوں جو اردوان کے گولن کے مظالم پر گنگ رہتی ہے، جو ہر اس دہشت گردی پر یوم عاشور مناتی ہے جو مغرب میں ہو اور اس میں مسلمانوں کا نام ہو مگر ویگاس میں کافر دہشت گرد نکلنے پر لبوں کو سی لیتی ہے. جو منافقت اپنے جبے و دستار سبز، سیاہ اور سفید کرکے سعودی یا ایرانی اسلام کو حقیقی اسلام بنا کر پیش کرتی ہے. میں اس منافقت سے لڑتا رہونگا جو قادیانیت، ختم نبوت، توہین رسالت کے مذموم کارڈ کھیل کر سیاسی چالیں چلتی ہے۔

جان لیں کہ اختیار کی بدمعاشی کا نام آمریت ہے. چاہے یہ شیروانی میں ہو، ویسٹ کوٹ میں ہو یا خاکی وردی میں، آپ ہمیں اپنی جنگ میں ایندھن نہ بنائیں. ہاتھیوں کی لڑائی میں گھاس فقط روندا جاتا ہے۔

اختیار کا حق عوام کو ملے گا تو کچھ بدلے گا ورنہ آپ فوج دشمنی میں نواز شریف کا مورچہ سنبھال رکھیں، آپ شریف فیملی کے بغض میں عمران کو فرشتہ ثابت کرتے چلے جائیں، آپ سبز، نیلے، پیلے نوٹوں کے لئے پاک حب الوطنی کا راگ الاپتے رہیں، آپ خلافت کے سراب میں ٹوپیاں سیتے رہیں، آپ اسلام اور پیغمبر آخرالزمان کے راستے اپنے مفادات کیش کرواتے رہیں اور اسے آئین و قانون کی، جمہوریت کی، عوامی بالا دستی کی جنگ ثابت کرتے رہیں۔

میں اقتدار و اختیار کے درندوں کو لڑ بھڑ کر کمزور ہوتے دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہوں گا۔

میں درندوں میں وردی اور سویلین کا قائل نہیں۔
مجھے اشرافیہ بدلنی ہے، اشرافیہ کا لباس نہیں۔

Facebook Comments Box
featuredپیغمبر آخرالزمانرینجرزکولیٹرل ڈیمیج
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
قومی مفاد کی بحث اور عام آدمی کا مفاد: سلمان عابد
next post
کہانی یوگنڈا کے سفر کی: خبیب کیانی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.