تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

منشی نامہ : سیاست حاضرہ — عثمان سہیل

by عثمان سہیل 06/11/2017
written by عثمان سہیل 06/11/2017
93

قومی سیاسی افق پر بدستور ایک نامعقول ہنگامی منظر نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی وفاقی کابینہ کے ممبران کے ہمراہ ایک بار پھر سے لندن میں پائے گئے۔ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف بھی ولایت پہنچے ہوئے تھے۔ شنید ہے کہ ان سب نے ناجائز اثاثہ جات کے ملزم نوازشریف کیساتھ ملاقات کی اور یہ کہ ملاقات میں کچھ اہم سطح کی تبدیلیون کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا۔ یہ اندازہ لگانے کے لیے علم نجوم کی ضرورت نہیں ہے کہ ان دنوں نون لیگی قیادت اعلی سطح پر تبدیلیوں کا کوئی منصوبہ اگر ترتیب دے گی تو بری فوج کے سربراہ کا عہدہ اس میں مرکزی نکتہ ہوگا۔صورتحال یہ ہے کہ اس وقت وزیر اعظم عباسی کو برطرفی اور اسمبلیوں کو تحلیل کا خطرہ بالکل بھی نہیں ہے۔ گویا جمہوریت محفوظ ہے۔ خاکسار کی طرح باخبر قارئین کے لیے یہ اندازہ لگانا زیادہ دشوار نہ ہوگا اگر کوئی خود کو غیر محفوظ تصور کر رہا ہے تو وہ نواز شریف، ان کے اہل خانہ و قریبی رفقا ہیں جیسا کہ اسحٰق ڈار۔ آخر نوازشریف و ہمراہی اسقدر پریشان کیوں ہیں؟ اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں جیسا کہ وہ دعوٰی کرتے ہیں تو ان کو پریشانی بلاجواز ہے۔ وہ اور ان کی صاحبزادی بنا کسی حکومتی عہدہ کے سرکاری پروٹوکول میں گاڑیوں کی ایک طویل قطار بنائے کروفر سے عدالت پہنچتے ہیں۔ گرفتاری کا بھی فوری طور پر کوئی خاص خدشہ درپیش نہیں ہے۔ بایں ہمہ اعلی سطح تبدیلیوں کا کوئی بھی منصوبہ، اگر ہے تو ذاتی نوعیت کے خدشات کے بجز اس کی وجہ کچھ نہ ہوگی۔ قفس میں نہ ہوتے ہوئے بھی میاں نواز صاحب کی کیفیت کچھ یوں ہے۔

پھڑکوں تو سر پھٹے ہے نہ پھڑکوں تو جی گھٹے
تنگ اس قدر دیا مجھے صیاد نے قفس
(شیخ ظہور الدیبن حاتم)

خبر گرم ہے کہ پانامہ ہنگامہ کا حصہ دوم جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ اس مناسبت سے کرپشن کا کچھ ذکر ہوجائے۔ دیس میں شاید ہی کوئی بالغ انسان ہو جس نے اپنے جائز یا ناجائز کام نکلوانے کیلیے کبھی رشوت نہ دی ہو۔ خاکسار نے پہلی بار ڈومیسائل بنوانے کیلیے ضلع مجسٹریٹ کے ریڈر کو سگریٹ کی ڈبیا بطور رشوت پیش کی جس سے کام میں حائل نادیدہ رکاوٹیں فوری طور پر پسپا ہوگئیں۔ بدعنوانی اور رشوت ستانی کسی ملک میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری میں ایک بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس سے کاروبار کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور سرمایہ کار کا وقت غیر پیداواری سرگرمیوں میں ضائع ہوتا ہے۔ اس کے مضمرات میں معاشی بڑھاؤ اور سرمایہ سازی میں رکاوٹ، غربت اور روزگار میں کمی شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ چین، تائیوان، جنوبی کوریا اور مشرقی ایشیا کے دیگر چند ممالک نے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے باوجود معاشی و صنعتی ترقی کی۔ جس کی وجہ مضبوط حکومتیں تھیں اس بات سے قطع نظر کے آمرانہ تھیں۔

بحر کاروبار کے غواص کہتے ہیں کہ اس میں بھی دو باتیں ہیں۔ ایک طرف وہ ممالک ہیں جن میں کرپشن کا شمار کرنا ممکن ہوتا ہے۔ سادہ الفاظ میں آپ جان سکتے ہیں کہ کس محکمہ سے کونسا کام نکلوانے کے لیے کتنی رقم خرچ کرنا ہوگی۔ چنانچہ سرمایہ کاراس مد میں رقومات کا اندازہ لگا کر اپنے منصوبے کی لاگت میں شامل کرنے کے بعد نفع کا تخمینہ لگانے کے قابل ہوجاتا ہے۔ دوسری طرف وہ ممالک ہیں جن میں آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ ایک مخصوص کام کے لیے دی جانی والی رشوت کی شرح کیا ہوگی۔ اپنے تجربہ اور مشاہدہ کی بنا پر میں پاکستان کو دوسرے زمرہ میں رکھوں گا۔ یہاں آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ انکم ٹیکس، کسٹم، محکمہ بجلی، بلڈنگ کنڑول اتھارٹی یا لیبر کے محکمہ کو کتنا نذرانہ دینا ہوگا۔

آہ، وطن عزیز میں پرائس کنٹرول نظام کسقدر ناقص ہے۔

Facebook Comments Box
featuredاین آر اوپاکستانی سیاستسیاستکرپشننواز شریف
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
عثمان سہیل

عثمان سہیل باقاعدہ تعلیم اور روزگارکے حوالے سے پیشہ و ور منشی ہیں اور گذشتہ دو دہائیوں سے مختلف کاروباری اداروں میں خدمات سر انجام دیتے چلے آرہے ہیں۔ ایک عدد زدہ مضطرب روح جو گاہے اعداد کی کاغذی اقلیم سے باہر بھی آوارہ گردی کرتی رہتی ہے۔دانش کے بانی رکن ہیں۔

previous post
آئین سٹائین کا نظریہ اور آزاد عدلیہ: ابن فاضل
next post
سائنس، الحاد اور خدا: مجیب الحق حقی

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.