تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

کولڈ ڈرنک: میڈیا اور تاجر کے گٹھ جوڑ کی بھیانک داستان

by ویب ڈیسک 03/06/2017
written by ویب ڈیسک 03/06/2017
151

عہد کم ظرف کی’خوراک‘ گوارا کرلیں؟

جدید دور میں صارفیت، انفرادیت اور سرمایہ داریت کے مذموم اتحاد ثلاثہ نے انسان کو بری طرح سے گھیر رکھا ہے اور اس سے ’’خبر‘‘ کو چھپا کر باخبر رہنے کے مسلسل فریب میں مبتلا کررکھا ہے۔ ہماری خوراک بھی اب خوراک کی روایتی تعریف کے مطابق خوراک ہی نہیں رہنے دی گئی، اور اسے بھی فطرت کے بجائے مشینوں کا مرہون منت کردیا گیا ہے۔ ہم روزانہ “خوراک” کے نام پہ کیا کچھ اپنے معدے میں اتاررہے ہیں اور اسکے ہماری زندگی اور صحت پہ کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں، یہ حقائق چشم کشا اور خوفناک ہیں۔  جناب ریاض خٹک نے اس نازک موضوع پہ قلم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی اختصاصی تعلیم کی بدولت ریاض صاحب اس موضوع پہ مکمل دسترس اور اندر کی  خبر رکھتے ہیں۔ دانش کے قارئین اس حوالے سے مختلف پہلووں پہ یہ مضامین سلسلہ وار ملاحظہ کرتے رہیں گے۔ شاہد اعوان


مارکیٹ میں میڈیا اور تاجر کے گٹھ جوڑ کی کوئی شاندار مثال ممکن ہے تو وہ آج کے کولڈ ڈرنکس کی ہے۔ انسانی حیات پانی کے بغیر ممکن نہیں۔ ہمارے جسم کا اغلب حصہ پانی ہی ہے۔آج بھی ہم کھانے کے بغیر دو ہفتے جی لیں گے، پانی کے بغیر تین دن بھی نہیں۔پانی ہی زندگی ہے۔
پانی کی طلب اور محبت ہم زندگی کے ساتھ لائے ہیں۔اسی محبت میں ہم کبھی اسے شربت بنا لیتے ہیں، کبھی لسی تو کھبی شراب، شربت اور شراب کا فرق بہرحال صدیوں سے سب جانتے مانتے آئے ہیں۔ زندگی کیلئے پانی پیا گیا، لذت کیلئے شربت اور نشے کیلئے شراب۔اور نشہ حرام ہے، کہ اس میں انسان انسانیت کے معیار سے گر جاتا ہے۔لیکن یہ کولڈ ڈرنکس کیا ہیں؟
1886 میں ایک کیمسٹ جون پیمبرٹن نے کاربونیٹڈ واٹر میں ہائی لیول فرکٹوز ملا کر اسے کیمکل کا رنگ اور فلیور دے کر کوکاکولا بنا دیا۔ کاربونیٹڈ واٹر چمکتے دمکتے اُس پانی کو کہتے ہیں، جس میں پریشر کے ساتھ مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا دی جائے۔ 1916 تک اسے میڈیا کمپین کا سلوگن delicious and healthy مل گیا، اسکے بعد سوفٹ ڈرنکس نے پلٹ کر نہ دیکھا۔
Delicious پر تو الگ الگ رائے ممکن، کہ ہر فرد الگ ذائقہ پسند کرتا ہےلیکن اس میں healthy کا سلوگن کیسے مان لیا جاتا ہے؟ دنیا کے کسی کونے میں کسی بھی آزاد ڈاکٹر سے پوچھ لیں، کولڈ ڈرنک میں صحت کے موافق کچھ بھی نہیں نکال سکتا۔ ہاں اس میں صحت کی تباہی کی لمبی لسٹ آج کے انٹرنیٹ دور میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ جو دانتوں سے شروع ہو کر شوگر سے بھرے جگر اور دائمی بیماریوں کی ایک طویل فہرست کو محیط ہے۔

کولڈ ڈرنک ایک فیشن سمبل کی طرح اپنایا گیا۔ ہم اپنے معاشرے کے پس منظر میں جب دیکھتے ہیں تو یہاں کوئی کنزیومر سیفٹی محکمے فعال نہیں۔ کولا مشروبات کی بانی کمپنیاں تو اُمید ہے کہ اپنی فارمولیشنز کنٹرول کرلیتی ہوں گی۔مسئلہ دو نمبر سے دس نمبر تک انکے ناموں سے بیچنے والوں کا زیادہ خراب ہے۔ یہ کولڈ ڈرنکس ہائی شوگر لیول کے مشروب ہیں۔ ان کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے پیسٹی سائیڈز ڈالے جاتے ہیں۔جو ایک مخصوص تناسب کے بعد انسانی جسم کیلئے شدید نقصاندہ ہیں۔یہ پیسٹی سائیڈز اس مشروب کی شیلف لائف بڑھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں لمبی شیلف لائف کیلئے انکا تناسب بڑھا دیا جاتا ہے۔
کولڈ ڈرنکس پر ہم اسکی کیمیائی ساخت میں شامل فاسفورک ایسڈ، سوڈیم بینزوئیٹ، ایتھائی لین گلائکول، براون بورڈیکس کی بات نہیں کرتے، نہ اُس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا جو ہر سانس میں زہر سمجھ کر ہم باہر نکالتے ہیں، اور اشتہاروں کی چمک دمک میں کولڈ ڈرنکس کے ساتھ اندر لے کر جاتے ہیں۔ہم ان کیمیائی اجزا کے جسم پر منفی اثرات کا بھی ذکر نہیںکرتے کہ یہ عام ہیں۔ ہم بس یہ سوال کرتے ہیںکہ ہر فرد اپنے آپ سے صرف یہ پوچھ لے، کہ اس کولڈ ڈرنک کی زندگی میں اتنی اہمیت کیوں بنالی گئی ہے۔؟ یہ کیا وجہ ہے کہ پارکس میں موٹاپے سے پریشان گھنٹہ گھنٹہ پسینہ بہا کر بندہ نکلتا ہے اور سیدھا کسی کولڈ ڈرنک کی بوتل پی کر اپنی ہی محنت کو لمحوں میں برباد کردیتا ہے۔؟
ماہ رمضان میں افطار و سحر میں تو کولڈ ڈرنکس سے ہر صورت پرہیز لازم ہے۔ کیونکہ یہ جسم سے پانی چرا لیتے ہیں۔ ان میں شوگر کی اتنی زیادہ مقدار ہوتی ہے کہ جتنا پانی اس مشروب میں ہوتا ہے اس سے کئی گنا زیادہ پانی اسکی شوگر کو پراسس کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔ مثال سے ایسا سمجھیے کہ ایک گلاس کولڈ ڈرنک کا پی لیا جایے تو یہ آپ کے بدن سے اتنا پانی چرا لیتا ہے کہ آپ کو کم از کم 8 گلاس پانی پی کر یہ تناسب واپس بنانا ہوتا ہے۔
ایک اور بڑا مسئلہ انرجی ڈرنکس ہیں۔ یاد رکھیں انرجی ڈرنکس صحت کیلئے کولڈ ڈرنکس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ اسکے ہر سولہ اونس میں 160 ملی گرام کیفین اور ہر ایک اونس پر 8۔4 گرام کنڈینسنڈ شوگر ہوتی ہے۔ یہ ہائی ڈوز انسان کو وقتی بوسٹ دیتی ہے۔ لیکن اس بوسٹ کی جو قیمت بدن نے ادا کرنی ہے۔ وہ بہت ہی زیادہ ہے۔
اپنے سادہ پانی کی قدر کریں۔ قدرت نے آپکا جسم اسی سے بنایا۔ آپ بھی اسے سادہ پانی ہی فراہم کریں۔


اس سلسلہ کی پہلی تحریر یہاں ملاحظہ کیجئے

اس سلسلہ کی دوسری تحریر یہاں ملاحظہ کیجئے

 اس سلسلہ کی تیسری تحریر یہاں ملاحظہ کیجئے

اس سلسلہ کی چوتھی تحریر یہاں ملاحظہ کیجئے

اس سلسلہ کی پانچویں تحریر یہاں ملاحظہ کیجئے

اس سلسلہ کی چھٹی تحریر یہاں ملاحظہ کیجئے

Facebook Comments Box
خوراکسافٹ ڈرنکسغذاکولڈ ڈرنکس
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
  ہڑتال نہیں کنٹرول: لالہ صحرائی حل تجویز کرتے ہیں
next post
افطار پارٹی میں جانے کے سنہرے اصول (شوکت علی مظفر)

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.