تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینفلمکلچر، آرٹ

چامکا ——— اسٹیج کی دنیا کا خفیہ کردار بے نقاب: قسط 7

by ویب ڈیسک 19/05/2017
written by ویب ڈیسک 19/05/2017
89

باجی کا چامکا:
صادق آباد میں فلم کی ریکارڈنگ کے دوران ایک بندے نے مجھے بہت حد تک متاثر کیا۔ وہ خدمت میںپیش پیش رہتا۔ ایک رات آیا تو فرصت کے لمحوں میں مجھ سے کہا’’سر جی! میں چاہتا ہوں آپ کے یونٹ کو ایک ایک کپڑوںکا جوڑا گفٹ دوں۔‘‘
پچیس تیس بندوں کو ایک ایک جوڑا گفٹ کرنے کا مطلب کم سے کم بھی بیس بائیس ہزار کانقصان تھا اور یہ سراسر مجھ پر ہی احسان چڑھتا اور میری عادت نہیں کہ کسی دوسرے کے پیسے پر عیاشی کروں اور احسان فراموشی کروں اس لیے معذرت کرلی۔ لیکن وہ اگلے دن پھر آ پہنچے اور ہاتھ میں پکڑا شاپر مجھے دیا۔ میں نے پوچھا’’یہ کیا ہے؟‘‘
اس نے فرمایا’’یہ صادق آباد کی مشہور چاٹ ہے۔ آپ باجی عظمیٰ اور باجی ستارہ جو کھلادیں۔‘‘
اس وقت کام کرتے ہوئے دوپہر آن پہنچی تھی، اسٹاف کو بھوک بھی ستا رہی تھی۔ لیکن ڈائریکٹر کا خیال تھا کہ ایک آدھ گھنٹے میں آئوٹ ڈور کام ختم کرکے پھر ایک ساتھ ہی کھانا کھا کر آرام کرلیں گے۔ ہاتھ میں پکڑے شاپر کو دیکھا اور آئوٹ ڈور کام کرتے ہوئے اسٹاف کو دیکھا تو خود سے شرمندگی ہوئی کہ صرف خواتین تو چاٹ کھائیں اور باقی اسٹاف منہ دیکھے۔ میں نے شاپر لے کر ایک طرف رکھ دیا۔ پندرہ بیس منٹ بعد وہ پھر آئے ، سر جی اداکاروں کو چاٹ کھلادیں۔ میںنے پھر ٹال دیا۔ آخر ان سے رہا نہیں گیا اور شاپر لے کر چلے گئے اور جیسے ہی سین ختم ہوا خواتین کے پاس جا پہنچے۔ چونکہ لوکیشن انہوں نے ہی فراہم کی تھی اس لیے یہ گستاخی معاف کی جاسکتی تھی۔
اگلے دن پھر وہ صاحب تین چار افراد کیلئے فروٹس لے کر آگئے۔ میں نے ڈائریکٹر سے پوچھا کہ یہ ماجرا کیا ہے؟ اسٹاف اتنا زیادہ ہے اور مہمان نوازی کرتے بھی ہیں تو خود ہمیں باقی اسٹاف کے سامنے شرمندہ ہونا پڑتا ہے ۔ڈائریکٹر ہنسا اور کہا’’تم سے کس نے کہا یہ تمہارے لیے تحفے تحائف، کھانے پینے کا سامان لاتا ہے۔‘‘
’’تو پھر کس کیلئے ہے؟ احسانات تو مجھ پر ہی بڑھتے جارہے ہیں کہ میری فلم کے یونٹ کی مہمان نوازی ہورہی ہے۔‘‘
ڈائریکٹر ہنسا اور پھر اُن صاحب کو سمجھا دیا کہ آئندہ کوئی چیز لے کر نہ آئیں۔ پھر ایسا نہیں ہوا، البتہ ریکارڈنگ ختم ہونے سے دو دن پہلے میں کراچی واپس آگیا اور بعد میں علم ہوا کہ محترم آصف صاحب نے عظمی باجی کو اُن کے دوست سمیت خوب شاپنگ کروائی۔ فون پر آصف صاحب مجھے آم کھلانے کا وعدہ کرتے، اتفاق کے آم کے موسم میںفلم ڈائریکٹر کے ساتھ صادق آباد جا پہنچے۔ آصف صاحب نے پھر مہمان نوازی کی تو ڈائریکٹر نے کہا’’آج خالص ہم پر مہربانی ہے، ورنہ آپ نے باجیوں کے چکر میں ہمیں بھی خوب شرمندہ کیے رکھا ۔‘‘
اور پھر یہ انکشاف بھی ہوا کہ مجھے تو آم کے دلاسے ہی دیتے رہے، البتہ آم کی پیٹیاں کراچی میں باجی عظمیٰ کے پاس پہنچ بھی گئی ہیں۔ آخر میں ڈائریکٹر نے آصف کو کچھ ذلیل کرنا شروع کیا تو وہ مان گئے کہ ان کا دل باجی عظمی پر آگیا ہے اور وہ چاہتے ہیںکہ اُن سے دوستی ہوجائے۔
یہ باجی عظمیٰ کراچی میں تیسرے درجے کی اداکارہ ہے ، بس ہمارے ٹیکنیل اسٹاف کی دوست ہونے کے ناطے دیہاتی ماحول انجوائے کرنے گئی تھی لیکن اُسے باجی بنا کر اس کا چامکا اپنی طرف مائل کرتا رہا۔ ابھی سنا ہے کہ دونوں کے رابطے بڑے گہرے ہیں۔ اور ہوں بھی کیوں ناں۔’’وہ مطلب سے ملتا تھا ، اور ہمیں ملنے سے مطلب تھا‘‘ کہ مصداق دونوں میں دوستی پکی ہوتی جارہی ہے۔
٭٭

ظالم چامکے:
جن دنوں قسمت بیگ پر قاتلانہ حملہ ہوا، انہی دنوں بھارتی بھٹنڈہ پنجاب کی ایک ڈانسر پر بھی دورانِ شو فائرنگ کی گئی۔ یہ واقعہ بھارت کے ایک مقامی کمیشن ایجنٹ کے بیٹے کی شادی کے موقع پرپیش آیا جس میں ہلاک ہونے والی 22سالہ ڈانسر کی شناخت کلویندر کور کی حیثیت سے کی گئی جو اپنے ٹروپ کے ساتھ ڈانس کررہی تھی۔مگر شراب کے نشے میں دھت بِلا نامی شخص کو یہ پسند آگئی اور اس نے ڈانسر کو اسٹیج سے نیچے آکر اس کے منچلے دوستوں کے قریب رقص کرنے پر زور دیا اور انکار پر ڈانسر پر فائرنگ کردی۔ پیٹ میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس نے بِلا سمیت چار لوگوں پر مقدمہ درج کیا لیکن تاحال وہ اپنے دوستوں سمیت فرار ہے۔
بھارتی ڈانسر کے ساتھ ساتھ قسمت بیگ کی خبر تو کافی دنوں تک میڈیا کی زینت بنی رہی مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہی دنوں فیصل آباد کی ایک گمنام ڈانسر نادیہ بھی قتل ہوئی تھی جس کی ایک کالمی خبر شائع ہوئی اور پھر وہ مرحومہ اپنی خبر کے ساتھ خود بھی دفن ہوگئی۔
20جنوری 2017ء کی رات فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے خاتون اسٹیج ڈانسر نادیہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کی رہائشی 35سالہ نادیہ شادی، مہندی کی تقریبات اور اسٹیج پر ڈانس کا کام کرتی تھی۔ منڈی کوارٹر ذوالفقار کالونی میں کرایہ کے مکان کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی لیکن کسے معلوم تھا کہ کتنے چامکے اس پر مرتے ہیں اور کون اسے مارنے پر تیار بیٹھا ہے۔ وہ رات نادیہ کی آخری رات ثابت ہوئی جب اس کے کسی گمنام چامکے نے پیٹ میں چھری مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ صبح محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے نعش تحویل میں لی اورپوسٹ مارٹم کروا کے اس کے ورثا کے حوالے کر دی۔ چونکہ یہ اسٹیج ڈانسر اتنی مشہورنہیں تھی اس لیے اس کی خبر بھی چھوٹی بنی اور پولیس کارروائی بھی رسمی ہوئی۔ کیا خبر، وہ گمنام چامکا اب کہاں ہوگا ؟ البتہ اس کی کارستانی سے ایک جیتی جاگتی، اپنے رقص سے دلوں کو لبھاتی اداکارہ خدا کے حضور پیش ہوچکی۔ اس پر مجھے ایک تصویر یاد آگئی جس میں معصوم ہرنی آگے آگے بھاگتی دکھائی دے رہی تھی اور پیچھے ایک خوفناک چیتا اس پر لپکتا نظر آرہا تھا۔ اس تصویر کے نیچے درج تھا’’ضروری نہیں کہ آپ کے فالوورز آپ کے چاہنے والے ہی ہوں۔‘‘

چھٹی قسط یہاں ملاحظہ کریں  

Facebook Comments Box
پیجابی اسٹیج ڈرامہچامکا
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
فلمی محبت، حقیقی موت: ہم کہاں کھڑے ہیں؟ زارا مظہر
next post
میرا مجلسی تکلّم —– شکور پٹھان

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.