تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
علمیکالم

سوال کیسے اٹھائیں؟ مکالمہ کیسے کریں؟ (2) ۔۔۔۔۔۔۔وحید مراد

by وحید مراد 30/03/2025
written by وحید مراد 30/03/2025
154

سوالات محض الفاظ نہیں ہوتے بلکہ یہ سوچ اور رویے کی بنیادیں ہلانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ایک اچھا سوال وہ ہوتا ہے جو کسی فرد کو خود اپنےخیالات پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دے۔ تاہم سوال کا انداز اور طریقہ کار بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ خود سوال۔

عام طورپر سوال، عمل پر اٹھایا جاتا ہے لیکن عمل کےپس پردہ پوشیدہ قوتیں کارفرما ہوتی ہیں جن کی تبدیلی کے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔ کوئی مثبت تبدیلی، اندرونی تحریک (موٹیویشن) کے بغیر ممکن نہیں اس لیے سوال ہمیشہ نرمی، محبت اور حکمت کے ساتھ اٹھائیں۔

انسان کی ہرسوچ اور عمل پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن جب عقیدے اور ایمان کی بات ہو تو ادب، عزت اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

انسانی اعمال صرف ایک ظاہری اظہار ہوتے ہیں۔ ہر عمل کے پیچھے بے شمار نفسیاتی، سماجی اور فطری عوامل ہوتے ہیں جو عین نظر نہیں آتے۔ ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ ہماری عقل و شعور کا نتیجہ ہوتا ہے مگر حقیقت میں اعمال کی جڑیں کہیں اور پیوست ہوتی ہیں۔

 ہمارے ماضی کے تجربات، خوف، صدمات اور ذہنی کیفیات ہمارے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ہمارا خاندانی پس منظر، ثقافتی روایات اور سماجی اصول بھی ہمیں ایک خاص طرز عمل اپنانے پر مجبور کرتے ہیں۔ جبلت، بقا کی ضرورت اور قدرتی رجحانات بھی انسانی اعمال کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتےہیں۔

کئی بار ہم کسی کام کا عقلی جواز پیش کرتے ہیں لیکن درحقیقت اس کےپیچھے لاشعوری خواہشات یا جذباتی دباؤ کارفرما ہوتے ہیں۔ بہت سےاعمال دوسروں کی توقعات، سماجی اصولوں اور رجحانات کے تحت وجود میں آتے ہیں۔ بظاہر ہم مضبوط دلائل دےکر بحث جیتنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دراصل اندرونی احساس عدم تحفظ ہی ہمارا اصل محرک ہوتا ہے۔

سوچ سے عمل تک پہنچنا ایک پیچیدہ اورگہرا سفر ہے۔ ہمارے اعمال، عادات، ذہنیت اور رویے کسی نہ کسی نیت، سوچ یا خواہش سے جنم لیتے ہیں۔ کسی بھی فرد کا طرز عمل اس کے اندرونی خیالات، نظریات اور اعتقادات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ہم صرف اپنی ذاتی سوچ سے زندگی نہیں گزارتے، ہمارا ماحول بھی ہمیں مخصوص سانچوں میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے۔ کسی عمل کو بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے پس پردہ عوامل کو سمجھیں اور ان پر کام کریں۔

اکثر ہم کسی برے عمل کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس عمل کی جڑوں کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ جب تک ان عوامل کو نہیں بدلیں گے جو کسی خاص رویے یا طرز عمل کو جنم دیتے ہیں اس وقت تک دیرپا تبدیلی ممکن نہیں۔

 سوچ کو طاقت سے نہیں بدلا جا سکتا۔ اگر ہم کسی فرد یا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو یہ کسی عمل کو زبردستی روکنے یا دبانے سے ممکن نہیں ہوگا بلکہ سوچ، خیالات اور رویوں پر کام کرنا ہوگا۔ صرف نصیحت یا حکم دینے سے خیالات نہیں بدلتے ؛ موثر مکالمہ ہی لوگوں کو غوروفکر پر آمادہ کرتا ہے اور انہیں اپنےاندرونی تضادات کا احساس دلاتا ہے۔

سخت لہجہ یا ناصحانہ انداز اکثر مزاحمت پیدا کرتا ہے جبکہ نرمی اور محبت، تبدیلی کےدروازے کھولتی ہے۔ اصل تبدیلی الفاظ کی جنگ سے نہیں بلکہ بہترین کردار اور اخلاق سےآتی ہے۔ جو چیز ہم دوسروں میں دیکھنا چاہتے ہیں اسے خود اپنی زندگی میں نافذ کریں۔

سوال اور مکالمہ وہ بنیادی عوامل ہیں کو کسی معاشرے میں علمی ترقی، سیاسی بیداری اور سماجی اصلاح کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ سوال صرف معلومات حاصل کرنے کےلیے نہیں ہوتا بلکہ یہ نئے زاویے، متبادل نظریات اور بہتر امکانات کی کھوج کا ذریعہ ہے۔

اصلاح کے لیے تنقید ضروری ہے لیکن مثبت اور تعمیری انداز میں۔ تعلیم، سیاست، سماجی ڈھانچے، حکومت اور ریاست جیسے ادارے بھی سوال اور مکالمے کے ذریعے بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ جب مذہب، عقیدے اور ایمان کی بات ہو تو نرمی، عزت، ادب اور محبت کو اولین ترجیح دی جائے۔

دنیا کو بدلنے کے لیے سب سےطاقتور ہتھیار سختی یا جنگ نہیں بلکہ حکمت، دانشمندی اور موثر مکالمہ ہے۔ اگر ہم واقعی کسی معاشرتی یا انفرادی تبدیلی کے خواہاں ہیں تو ہمیں نرمی، محبت، دلیل اور کردار کی طاقت سے مکالمہ کرنا ہوگا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے اور معاشرے کی اصلاح کے لیے مثبت انداز میں مکالمہ کرنے کی صلاحیت سےنوازے۔ آمین

Facebook Comments Box
Dialoguediscussionsquestiontalksسوال، مکالمہ، بات چیت،
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
وحید مراد

previous post
next post

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

کراچی سے حافظ نعیم الرحمٰن کے نام کھلا...

06/07/2025

30/03/2025

30/03/2025

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.