تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبکتابوں پر تبصرے

عظمت اشرف کی کتاب Refugee کا ترجمہ: ریفیوجی: شکیل خان

by دانش ڈیسک 31/01/2022
written by دانش ڈیسک 31/01/2022
151

سرفراز میرا زندگی بھر کا دوست ہے وہ بلکل ایسے ہی بتایا کرتا ہے کہ کیسے اس کے ابا نے قیامت کی ان گھڑیوں میں اپنے 9 سالہ بیٹے سرفراز کو اس وقت کے مشرقی پاکستان کے بارڈر کو ایک اسمگلر کے ذریعے پار کرایا اور کہا کہ بیٹا تمہارے ماموں کا قصبہ اتنی دور اور اتنے اسٹیشن کے بعد آئے گا وہاں اتر جانا اور کسی طرح اپنے ماموں کے گھر پہنچ جانا میں یہاں بنگلہ دیش میں بہاریوں کے لئے بن جانے والی کربلا میں اپنے بقیہ خاندان کو بچانے کی جدوجہد کرتا ہوں، سرفراز انڈیا چلا گیا دوسرا بھائی پاکستان آگیا تیسرا بھائی 15 سال بعد اردن میں ملا اور سرفراز کے باپ جو مشرقی پاکستان اس لئے ہجرت کرکے آئے تھے کہ وہ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں جارہے ہیں بنگلہ دیش میں دفن ہوگئے اور اس کے ساتھ ہی ان بہاریوں کے خواب آدرش اور اچھی زندگی کی امید پلٹن میدان میں دفن ہوگئے۔

ریفیوجی پڑھتے ہوئے مجھے بار بار سرفراز یاد آتا رہا کہ عظمت اشرف کہیں سرفراز کی آب بیتی تو نہی لکھ رہے ہیں لیکن خیال آیا کہ یہ تو ان ہزاروں بہاریوں کی کہانی ہے جو ایک لاحاصل خواب کی امید میں قتل کردئے گئے۔ جن کے خون کی وارث وہ مملکت بھی نہی ہوئی جس کے لئے وہ قربان ہوگئے۔ یہ کتاب لکھ کر شاید عظمت اشرف نے کہیں ایک چراغ روشن کردیا ہے کہ اس کی روشنی میں کچھ اور لوگ آئیں اور ان راندہ مملکت لوگوں کی بات کریں۔

عظمت اشرف کی انگریزی تصنیف ریفیوجی جس کا اردو ترجمہ ریفیوجی کے نام سے ہی ابو احمد عاکف نے کیا ہے اس کی رونمائی کراچی کے کتب میلے میں ہوئی، IPS  نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا ہمارے دوست اور ادارے کے جنرل منیجر نوفل شاہ رخ نے ہمیں اس پروگرام کی نظامت کے لئے حکم دیا تھا۔ لائوڈ اسپیکر پر ہونے والے اعلانات سے پریشان ابو احمد عاکف سے کتاب پر کچھ تشنہ کچھ کھلی ڈلی بات چیت میں نے کی۔ بیوروکریٹ کی روایتی رازداری کی عادت اور شور سے مترجم کی پریشانی کی وجہ سے زیادہ لمبی بات ہو نہی سکی لیکن کتاب پڑھنے سے زندگی کے کئی نئے رخ سامنے آئے، انڈیا میں ایک بیٹی کے کرفیو کے دوران دوا نہ ملنے کی وجہ سے حیات صاحب جمشید پور بہار انڈیا سے پاکستان چلے آئے لیکن صرف 24 سال بعد جب وہ ایک مطمئن مسرور اور خوشحال زندگی گزارہے تھے تو مشرقی پاکستان ہجرت کرنے والے حیات کے اس خاندان کو ایک مختلف زبان بولنے کی وجہ سے اس کے ہم مذہب لوگوں نے قتل کردیا۔

عظمت اشرف کی آب بیتی تین نسلوں کی کہانی ہے کہ جو امن کی تلاش میں خوف سے نجات کے لئے ہجرت پر مجبور ہوئی عظمت اشرف جو اپنے والدین کی گود میں ہجرت کرکے اپنے خوابوں کی سرزمین کی طرف آئے لیکن جب وہ خواب ٹوٹے تو اس نسل کے سامنے ان کے پیاروں کی لاشیں تھیں اور دل میں وہ زخم کے جس کو لیکر اب انہیں اپنی باقی ماندہ زندگی گزارنی تھی، عظمت اشرف کا خاندان مشرقی پاکستان میں ان کے بقول بنگلہ دیش کی اکٹریتی آبادی کے درمیان رچ بس جانے والا خاندان تھا جو کہ مالی و تعلیمی طور پر بھی خوشحال تھا لیکن یہ رچ بس جانا، میل جول اور تعلق بھی ان کے خاندان کو مکتی باہنی کے ہاتھوں قتل سے نہ روک سکے۔

عظمت اشرف کی ریفیوجی انسانی عزم وہمت کی بھی داستان ہے کہ کس طرح لٹے پٹے اور کٹے مرے خاندان دوبارہ زندگی کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں، عظمت اشرف پاکستان لندن سعودی عرب اور دوبارہ پاکستان میں اعلی پوزیشن پر زندگی گزارنے رہے اعلی معیار زندگی کے باوجود وہ جس خوف کا شکار تھے اس نے انہی اس آخری ہجرت پر مجبور کردیا، اور وہ اپنے والد کے خوابوں کی سرزمین سے امن کی تلاش میں خوف سے اپنی نسلوں کو آزاد کرانے کے لئے کنیڈا چلے گئے یہ ایک آدمی کے بار بار ہجرت کی ایک ایسی داستان ہے کہ جو اپنی زندگی کے آخری حصے میں اپنے وطن سےایک ایسی ہجرت کررہا ہے کہ جو اس کی بچیوں کو خوف سے نجات دلادے۔

بنگلہ دیش بننے کی وجہ سے جو لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے وہ لوگ تھے کہ جنہوں نے اس وقت پاکستانی فوج کا ساتھ دیا تھا خواہ وہ بنگالی ہو یا کوئی دوسری زبان بولنے والے جوک وہاں بہاری کہلاتے تھے پاکستان کا ساتھ دینے والے آج بھی پھانسی پر لٹکائے جارہے ہیں اور کیمپوں میں زندگی گزارہے ہیں، کن حالات میں ان لوگوں نے پاکستان کا ساتھ دیا وہ موقف کبھی سامنے نہی آسکا۔ میرے خیال سے سانحہ مشرقی پاکستان کے بارے میں ایک مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی نہ تو اس بارے میں اچھی کتابیں آسکی نہ ہی کوئی اچھی فلم یا کوئی ڈرامہ۔ جن لوگوں کا خون مشرقی پاکستان میں پاکستان کو بچانے کے لیے رزق خاک ہوا ان کے بارے میں کچھ نہی لکھا گیا۔

عظمت اشرف صاحب کی یہ کتاب ریفیوجی ان تاریخی حقائق سے بھی پردہ اٹھاتی ہے کہ محرومیاں، حکمرانہ طرز احساس اور جغرافیائی خطوں کے رسم و رواج کو نہ سمجھنا کس طرح ملک کو تقسیم کردیتا ہے۔ ابو احمد عاکف ایک ریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹ ہیں آپ کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم ہیں اس کتاب میں بھی آپ نے ترجمہ کو کس طرح حقیقت سے قریب کیا ہے وہ لائق تحسین ہے کسی بھی جگہ کسی تشنگی کا احساس نہی ہوتا، کتاب کی اشاعت بھی آپ کے ادارے دارالکشف جوکہ آپ کے والد آور ممتاز علمی و ادبی شخصیت جناب ابوالخیر کشفی صاحب کے نام پر ہے نے کی ہے، طباعت و اشاعت کا معیار اعلی ہے سرورق کتاب کے موضوع کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
featuredRefugeeابو احمد عاکفبنگلہ دیشریفیوجیعظمت اشرفمشرقی پاکستان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
فیمنسٹ لکھاریوں کا اصل مقدمہ کیا ہونا چاہیے —— قاسم یعقوب
next post
سید نصیرالدین نصیرؔ گیلانی کی نعتیہ شاعری ——— میر امتیاز آفریں

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.