تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

ھسپتالوں میں قومی ھیروز —— حماد حسن

by دانش ڈیسک 16/05/2020
written by دانش ڈیسک 16/05/2020
78

صحافی نے نوجوان ڈاکٹر کی طرف مائیک بڑھاتے ہوئے پوچھا کہ ڈاکٹر صاب کیا آپ کو معلوم ہے کہ قوم آپ لوگوں سے کتنا پیار کرتی ہے؟

نوجوان ڈاکٹر نے ایک مقدس جذبے اور میٹھی معصومیت کے ساتھ جواب دیا کہ خدانخواستہ قوم پیار نہ بھی کریں تو ہم پھر بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ھمارا فرض بھی ہے اور انسانی جذبہ بھی!

Image.jpeg

مصنف

تقریبا تین مہینے پہلے احمقانہ فیصلوں اور غیر ذمہ دارنہ طرز عمل کے سبب خون آشام کورونا وائرس کی وباء پہلے ہی سے مشکلات کے شکار ملک پاکستان میں پھوٹ پڑی تو ھمارا واحد سھارا یہی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہی تھے، جنہیں ماسک اور سینٹائزر تک دستیاب نہ تھے اور جب ڈیوٹی نبھانے کے واسطے وہ اس کا مطالبہ کرنے لگتے تو عجیب و غریب جمہوریت ان پر ڈنڈے برساتے اور ان کے سر توڑتے رہتے لیکن آفرین ہے دھرتی کے ان سپوتوں (ھیلتھ ورکرز) پر جنہوں نے نہ ڈیوٹی سے انکار کیا، نہ ھسپتالوں کو خالی اور نہ مریضوں کو بے یار و مددگار چھوڑا اور نہ ہی کسی چوک کو دھرنے اور بد تہذیبی کی آماجگاہ بنایا بلکہ اپنا احتجاج مہذب انداز میں ریکارڈ کراتے اور مریضوں کو سنھبالتے رہے۔

میں بہت سے ایسے ڈاکٹروں اور ھیلتھ ورکرز کو جانتا ہوں جنہوں نے اپنی جیبوں سے رقم دے کر چندہ اکھٹا کیا اور ھسپتالوں کے لئے ضروری سامان اور دوائیاں خریدیں ورنہ سوال تو بنتا ہے کہ ابتدائی دنوں میں جب چین چار ملین ڈالر ورلڈ بینک اُنیس کروڑ ڈالر اور ایشین ڈیویپلمنٹ بینک تین سو پچاس ملئین دے چکا تھا تو کیا اس سے فرنٹ لائن پر لڑتے ان عظیم ھیروز کی ضروریات پوری کرنا اوّلین ترجیح نہیں ہونی چاھئیے تھی۔

تاریخ کے ان مشکل ترین دنوں میں یہی ڈاکٹرز پیرا میڈیکس سٹاف، نرسز، ٹیکنیشن، لیب اسسٹنٹ حتٰی کہ وارڈ بوائے اور ایمبولینس ڈرائیور ہی ہیں جو ایک خون آشام منظرنامے میں قوم کے ھیروز اور مسیحا کے روپ میں ایک فاخرانہ کردار کے ساتھ سامنے آ چکے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب کسی ھسپتال کے قریب سے گزرنا بھی “خطرے” سے خالی نہیں سمجھا جاتا تو وہ یہی وطن کے بیٹے بیٹیاں ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئی بغیر ایک دلیر بانکپن کے ساتھ تاریخ کے مشکل ترین محاذ پر لڑ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ سو کے قریب ھیلتھ ورکرز ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور دوسرا سٹاف بھی شامل ہے۔

ان میں سے بعض شھادت کا رُتبہ بھی پا چکے ہیں، لیکن کسی بھی لمحے پسپائی تو دور کی بات ہے خوف کو بھی اپنے قریب پھٹکنے نہیں دیا ان جراتمند ھیروز نے ذاتی زندگی کو بھی ایک عظیم قربانی پر تج دیا جس کا قصیدہ تاریخ دیر تک پڑھتا رھے گا.

ڈاکٹر حمداللہ نوجوان سرجن ہیں ان کی اھلیہ فاطمہ بھی ڈاکٹر ہیں، ڈاکٹر حمداللہ میرے دوست کم اور چھوٹے بھائی زیادہ ہیں اس لئے کوئی شام بمشکل ایک دوسرے کے بغیر گزرتی لیکن پچھلے دو ماہ سے ملنا تو درکنار فون پر رابطہ تک مشکل ہو گیا ہے کیونکہ مجھے ان کی شدید مصروفیت کا علم ہے۔

اگلے دن ڈاکٹر فاطمہ سے فون پر رابطہ ہوا تو میں نے ان کی اور حمداللہ کی خیریت پوچھی تو اس نے ھنستے ہوئے کہا بھائی میں تو خیریت سے ہوں لیکن اگر حمداللہ سے آپ کا رابطہ ہوا تو میری طرف سے بھی پوچھ لیں، یہ بظاہر تو ایک مذاق ہی تھا لیکن اس کے عقب میں موجود وہ عظیم قربانی ہے جس نے ہمیں کام چور قوم کے روایتی طعنے سے نجات دلا دی!

آفرین ہے صحت کے شعبے سے وابستی ہر اُس ھیلتھ ورکر پر جنہوں نی مشکل دنوں میں ہماری گردنوں کو جھکنے سے بچائے رکھا۔

پاک فوج کے ساتھ ہمارا رومان اور محبت کا رشتہ پہلے روز ہی سے ہے اور وہ یقینًا اس کے مستحق بھی ہیں کیونکہ ایک حوالے سے ان کی قربانی کو نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن ایسا بھی نہیں کہ دھرتی ماں ایک اور حوالے سے ھیروز جننے سے قاصر ہو گئی ھے.

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی

ابھی ابھی ایک دوست نے فون پر بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تو میں دیر تک اس جوان رعنا کو سوچتا رہا، جو کبھی اپنے حق کے لئے لڑتا ہے اور کبھی دوسروں کی زندگی کے لئے۔

لھولھان بھی ہوں یار بھی شھید ہوئے

کہنا یہی ہے کہ کورونا کی وباء یقینًا انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور خوفناک المیہ ہے جس پر کبھی نہ کبھی تو حیرت انگیز انسانی ذھن قابو پالے گی لیکن اسی المیے کے منظرنامے سے بحیثیت قوم ہمارے سامنے ان چار پانچ لاکھ جانبازوں (ھیلتھ ورکرز) کی صف بھی کھڑی ہوگئ جو نہ صرف ہمارے اعتماد کے مظہر بنے بلکہ انہیں دیکھ دیکھ کر ہمارے سینے چوڑے اور سر مزید اونچے ہوتے جائینگے۔

Facebook Comments Box
Doctors fighting Coronaڈاکٹرزکرونا
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
کورونا: تازیانہ عبرت یا انسانی کارستانی؟ — مولانا راشد الحق سمیع
next post
پنشن کا نظام: خاندان بھر کی پریشانی ——– نعیم صادق

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.