تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

بروقت فیصلہ نہ کرنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟‎ —- عمر بن خالد

by دانش ڈیسک 04/05/2020
written by دانش ڈیسک 04/05/2020
87

“فیصلہ نہ کرنا” بھی “ایک فیصلہ” ہے۔ یہ رویہ ناکام اور کامیاب شخص کے درمیان لکھیر کھینچتا ہے۔ دنیا ناکام لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ ان سب میں یہی ایک عادت مشترک ہے۔ حالانکہ انسان فیصلہ کیے بغیر ایک لمحہ نہیں گزار سکتا۔ کھانا پینا، سونا جاگنا، ملناجلنا، چہل پہل، کام کاج، سکھ دکھ یہ سب ہمارے روز مرہ کے فیصلے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ فیصلہ کرنا انسانوں کی بنیادی اقدار میں سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کامیاب اور ناکام دونوں اپنے فیصلوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ کامیاب شخص واضح ذہن کے ساتھ بروقت اقدامات کرتا ہے جبکہ ناکام شخص جانے انجانے میں کسی بھی قسم کے فیصلے سے گریز کرتا ہے۔ فیصلہ نہ کرنے کا دوسرا نام ٹال مٹول ہے۔ فیصلہ سازی کی قوت سے مالا مال شخص بتا سکتا ہے کہ کن عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس نے کوئی قدم اٹھایا۔ مگر جب ناکام شخص سے یہی سوال پوچھا جائے تو کندھے اچکانے اور نظریں چرانے کے علاوہ اس کے پاس کوئی سہارا نہیں ہوتا۔

کہتے ہیں ایک مینڈک غلطی سے لیک میں پھنس گیا تھا۔ اس نے باہر نکلنے کی کوشش بھی کی، مگر بے سود رہی۔ اس کا ساتھی مینڈک اوپر بیٹھے اسے ہمت دلاتا رہا لیکن اس نے صاف انکار کردیا کہ باہر نکلنا میرے بس میں نہیں۔ تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ مینڈک اچھل کر لیک سے باہر نکلا اور کنول کے تیرتے ہوئے پتے پر اپنے ساتھی کے پاس جا بیٹھا۔ اس کا ساتھی مشکوک نظروں سے دیکھتے ہوئے کہنے لگا کہ ” تم نے تو ہار مان لی تھی۔ پھر یہ کیا ماجرا ہے؟ اس پر مینڈک نے کہا: سامنے سے ٹرک آرہا تھا نہ نکلتا تو کچلا جاتا ہے۔

ایک طرف یہ حالت ہے کہ غلط ہو نے کے خوف سے، لوگ فیصلہ کرنے سے ہی جی چراتے ہیں۔ اس کے برعکس حالات کبھی غیر موافق ہوں تو دباؤ میں غیرمعمولی ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس طرح کے فیصلے صرف دباؤ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ رد عمل کوئی مثبت رویہ نہیں ہے۔

ناکام لوگ میں کیوں فیصلہ سازی کی ہمت نہیں ہوتی۔ اس کی بہت سی علامات اور وجوہات ہیں:

ٹال مٹول، خوف اور بے چینی (Anxiety)
نادیدہ چیزوں کا خوف سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو ماؤف کردیتا ہے۔ ناپسندیدہ نتائج کا ڈر قوت ارادی (will power) کو کمزور کردیتا ہے۔ یوں ٹال مٹول (procrastination) کی عادت پڑجاتی ہے جو رفتہ رفتہ ایک رویہ بن جاتی ہے۔

نیل فوئیر ایک تحقیق کار ہیں، انہوں نے ٹال مٹول پر ایک بڑی تحقیق کے دوران دریافت کیا کہ آدمی اس وقت ٹال مٹول کرتا ہے جب اسے اپنی قدر و قیمت اور خود مختاری خطرے میں محسوس ہوتی ہے۔ جب کسی موقع پر آدمی کو یہ اندیشہ لاحق ہوجائے کہ اس کو فائدہ پہنچانے والی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں تو اس وقت سستی و کاہلی پیدا ہوجاتی ہے۔ خوف ذہن پر سوار ہوجاتا ہے۔ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت بکھر جاتی ہے۔

ٹال مٹول حقائق سے جی چرانے کے مترادف ہے۔ چادر تان کر لیٹنے سے حقیقت پیچھا نہیں چھوڑ دیتی۔ بلکہ ٹال مٹول کرنے اور بروقت فیصلہ نہ کرنے سے مسائل مزید گھمبیر ہوجاتے ہیں۔ ٹال مٹول ایک ایسی عادت ہے جس سے یکسر جان چھڑانا بے حد ضروری ہے۔ ورنہ یہ عادت زندگی کا ایک جزو لازم بن کر شخصیت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔

ٹال مٹول کا علاج
اس رویے کی تشخیص کے بعد سب سے پہلا عمل یہ ہے کہ نتائج سے خوف کھانا چھوڑ دیجیے۔ نتائج سے بے پرواہ ہوکر فیصلہ کرنے کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ نتیجہ اکثر مثبت نکتا ہے اور دوسرا یہ کہ قوت ارادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ مضبوط قوت ارادی بہادری پیدا کرتی ہے۔ اور بہادر شخص چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں کبھی خوف نہیں کھاتا۔

تیجہ سے بے پرواہ ہوکر فیصلہ کرنے کے لئے کچھ بنیادی معیارات (Criteria) تشکیل دینے چاہیے مگر ساتھ ہی باریک بینی اور اعدادوشمار کے جھنجھٹ سے گریز کرنا ضروری ہے

خوف سے بے پرواہ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آنکھیں میچ کر فیصلہ کیا جائے، بنیادی عوامل اور اہم تفصیلات کو نظر انداز کیا جائے۔ فرض کریں کہ آپ نے گاڑی خریدنی ہے۔ ایسی گاڑی جو ایک سال سے پرانی نہ ہو اور آپ کے مخصوص معیار کے مطابق ہو۔ بازار سے مطلوبہ گاڑی مل بھی جائے تب بھی کوئی نہ کوئی خامی نکل ہی آئے گی۔ آپ گاڑی خریدنے سے پہلے چاہے کیسی ہی معمولی تفصیلات اور گہرائی میں اتر چکے ہوں تب بھی کچھ نہ کچھ گرفت سے باہر رہتا ہے۔ فیصلہ کرنے سے پہلے چھوٹی چھوٹی تفصیلات میں بہت گہرائی سے اترنے میں فائدے سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایک سائنٹفک تحقیق کے مطابق شواہد بتاتے ہیں کہ فیصلہ کرنے سے قبل معمولی تفصیلات کا باریک بینی سے معائنہ اور جانچ پڑتال کرتے کرتے موقع ہی ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔ یعنی بارکیک بینی میں جتنا وقت صرف کرتے ہیں اس کےبعد فیصلہ اتنا ہی بے نتیجہ نکلتا ہے۔

بسا اوقات بہت زیادہ معلومات ذہن کو لبالب بھر دیتی ہے، اعدادوشمار سوجھ بوجھ پر حاوی ہوجاتے ہیں۔ اور آدمی ایک انجانے خلجان اور ہچکچاہٹ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
فرض کریں آپ ریسٹورنٹ پر جاتے ہیں۔ بیرا ہوٹل میں دستیاب کھانوں کا مینیو پکڑاتا ہے۔ مینیو میں بیسیوں کھانوں کی فہرست دیکھ کر آپ کا سر چکرا جاتا ہے کہ کیا آرڈر کیا جائے! لیکن ایسا ریسٹورنٹ جہاں گنتی کے کھانے ہوں، ان میں چناؤ زیادہ آسان ہوتا ہے۔

فیصلہ کرنا ایک ہنر ہے۔ مسلسل مشق سے اس میں نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے۔ نتیجہ سے بے پرواہ ہوکر فیصلہ کرنے کے لئے کچھ بنیادی معیارات (Criteria) تشکیل دینے چاہیے مگر ساتھ ہی باریک بینی اور اعدادوشمار کے جھنجھٹ سے گریز کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ بالآخر ہماری معلومات محدود ہی رہتی ہیں۔ نتیجہ ہمارے سامنے پہلے سے کبھی واضح نہیں ہوتا۔

Facebook Comments Box
lack of decision makingself helpبروقت فیصلہٹال مٹولفیصلہ کرناقوت فیصلہ کی کمی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
آئیے! انگریزی انگریزی کھیلیں —- اظہر عزمی
next post
شیشے کے اس پار —— شہزاد حنیف سجاول کا افسانہ

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.