تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبمزاح

آئیے! انگریزی انگریزی کھیلیں —- اظہر عزمی

by دانش ڈیسک 04/05/2020
written by دانش ڈیسک 04/05/2020
114

ترجمے کی مضحکہ خیزیاں اور روزمرہ کی تفریح

کورونا کے باعث Social Distancing کا لفظ سامنے آیا تو اس کے اردو ترجمے کے لئے مختلف الفاظ ڈھونڈے گئے۔ بالآخر سماجی فاصلہ زبان زد عام ہوا۔ ویسے ہمارے ایک دوست نے Social Distancing کا ترجمہ “تن دوری” بھئ کیا ہے جو کہ بر محل لگتا ہے۔ ایک دوست نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ترجمے سے شوہرانہ بو آتی ہے۔

مجھے اس موقع پر اپنا پہلی مرتبہ دبئی جانا یاد آگیا۔ تعلق کیونکہ ایڈورٹائزنگ سے ہے اس لئے دکانوں کے سائن بورڈز اور ہورڈنگز دیکھنے کی بیماری ہے۔ دبئی ائیر پورٹ سے شارجہ کی جانب روانہ ہوئے تو شاپنگ سینٹرز سے گذرے ہوئے “خصم الخاص” جابجا لکھا ہوا دیکھا۔ سوچ میں پڑ گیا کی یہ کہاں آگیا۔ ہمارے ہاں تو خصم شوہر کو کہا جاتا ہے تو کیا یہاں شاپنگ سینٹرز میں خاص شوہر بھی ملتے ہیں۔ ذہن اسی ادھیڑ بن میں تھا۔ چھوٹے بھائی سے یہ بات پوچھنا مناسب نہ لگی۔ دوسرے دن جب اکیلا باہر نکلا تو عقدہ کھلا کہ یہاں Speicial Discount کا ترجمہ “خصم الخاص” کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور لفظ نے خاصا مزاح پیدا کیا۔ وہاں عوامی مقامات ہر مرد وزن کے لئے ٹوائلٹ کا رواج بھی عام ہے۔ خواتین ٹوائلیٹ کے کے لئے “حمام النسا” لکھا دیکھا تو فورا ایک خیال آیا کہ اگر کوئی گاوں، دیہات کا پاکستانی یہاں آگیا تو بعید نہیں کہ وہ عربی زبان سے عقیدت کی بنا پر اپنی کسی بیٹی کا نام “حمام النسا” ہی نہ رکھ دے۔

چلیں بات ترجمے کی ہو تو لسانی مجبوریاں سے مزاح کی کیفیت پیدا ہو ہی جاتی ہے لیکن یہ جو ہمارے ملک میں اردو انگریزی کا بے دریغانہ ملاپ کیا جارہا ہے اس کا بھی کوئی علاج ہے کہ نہیں۔ ہمارے ایک دوست نے گفتگو کرتے کرتے کہا “اب آپ کا یہ رویہ میرے لئے “ان برداشت ایبل” ہو گیا ہے”۔ انہوں نے یہ سب اتنے یقین اور روانی سے کہا کہ ایک دو سیکنڈ تو میں بھی محسوس نہ کر پایا۔ پھر خیال آیا کہ یہ کیا کہہ گئے۔

ہماری ایک عزیزہ گھر والوں کے ساتھ کسی جگہ جا رہی تھیں۔ پتہ معلوم نہ تھا۔ تقریب میں پہنچنے کی جلدی تھی۔ گھر مل نہیں پارہا تھا۔ ایک جگہ پر شوہر نے ٹیکسی ڈرائیور سے کہا کہ تم ٹیکسی روکا۔ میں سامنے دکان والے سے پوچھ کر آتا ہوں۔ شوہر ضعیف العمر ہونے کے ساتھ ساتھ جوانی سے ہی کاہل الوجود بھی تھے۔ خراماں خراماں دکان کی طرف جانے لگے۔ بیوی سے برداشت نہ ہوا۔ جل کر بولیں کہ ان میں تو “ایکٹیوپنا” بالکل بھی نہیں۔

سب سے دلچسپ واقع جو میری زندگی میں سب سے یادگار رہا۔ اس کی تفصیل بھی سن لیجئے۔

ہمارے آفس میں ایک کشمیری لڑکا منظور حسین پیوئن ہوا کرتا تھا۔ اسے انگریزی بولنے کا بہت شوق تھا۔ لنچ ٹائم کے وقت وہ ریسیپشن پر بیٹھا کرتا تھا اور ضروری فون ملا کر کے دے دیا کرتا۔ یار رہے کہ اس وقت تک موبائل فون نہیں آئے تھے اور ریسیپشن کے ذریعے ہی بات ہوا کرتی تھی۔ اتفاق دیکھیں کہ ایک دن لنچ ٹائم پر ایم ڈی صاحب کو کلائنٹ سے ضروی بات کرنی تھی۔ منظور کو انٹرکام کر کے نمبر ملانے کو کہا۔ منظور نے کلائنٹ کے ریسیپشن پر فون ملایا اور انگریزی جھاڑ دی۔

May I talk to Mr. Jawed ?

دوسری طرف سے خاتوں کی انتہائی سحر انگیز آواز آئی۔

May I know who is speaking ?

منظور اس ہوشربا جواب کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ جواب تو کیا دیتا، گھبرا کر بولا۔

Sorry Madam … I am Urdu Speaking.

ہمارے ایک جاننے والی انگریزی بولنے کی طرف راغب نہ تھیں مگر کبھی کبھی کوئی چارہ بھی نہ رہتا۔ ایک دن W 18 ویگن سے کسی کے گھر گئیں۔ پسینے سے بڑا حال تھا۔ میزبان خاتون نے پوچھا کہ کیسے آئیں۔ بولیں ذبلو ڈولا سے آئی ہوں۔ ایک خاتوں کے شوہر کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ کمپنی میں ملازم تھے۔ کسی خاتون نے پوچھا کہ شوہر کیا کرتے ہیں۔ انگریزی کا لفظ تو نہ بولا گیا ، بڑے اطمینان سے بولیں فائر بریگیڈ میں کام کرتے ہیں۔ بڑی حیران ہوئیں اور بولیں: آپ کے شوہر فائر بریگیڈ میں ہیں اور ہمیں پتہ ہی نہیں۔

ایک ہماری جاننے والی کو انگریزی سے انتہائی شغف ہے۔ میں ان کے گھر گیا۔ پوچھا کیا بات ہے گھر میں بہت سناٹا ہے، بولیں : بھیا وہی کم بخت مارا کھانے گئے ہیں۔ میں نے کہا کہ کیا؟ بولیں Singer Burger ایک عزیز کی طبیعت خراب ہوئی۔ اسپتال سے گھر آکر بتایا کہ سارا مسئلہ سڈنی کا ہے۔ سب حیران کہ مریض اسپتال میں اور سڈنی کہاں سے آگیا۔ میں نے کہا کہ کیا علاج کے لئے سڈنی جانا ہوگا وہ تو بڑا مہنگا پڑ جائے گا ؟ اللہ نہ کرے کیا ٹراننسپلانٹ کا کیس ہے۔ ٹرانسپلائنٹ تو اب یہاں بھی ہوجاتا ہے۔ چڑ گئیں اور بڑے طنز سے بولیں “تمھارا دماغ تو خراب نہیں ہوگیا۔ سڈنی ہی تو خراب ہے۔ میں نے کہا کہ سڈنی خراب ہے؟ پھر مجھے ایک دم ان کی انگریزیت کی بلند پروازی کا اندازہ ہوا اور سمجھ گیا کہ ان کی مراد کڈنی سے ہے۔

محلے کی ایک خاتوں کی بیٹی شام کو پرائمری کلاس کے بچوں کو ٹیوشن پڑھایا کرتی تھی۔ ایک دن وہ نہ تھی۔ یہ خاتون جن کی تعلیمی قابلیت بہت ہی واجب تھی۔ بس اتنی کہ دھوبی کو دیئے جانے والے کپڑے لکھ لیا کرتی تھیں۔ وہ بھی اس طرح کے خود ہی پڑھ لیں۔ خیر ایک بچہ آیا اور اس کو انگریزی میں گنتی پڑھنا شروع کی۔ گنتی شروع کی 91 سے۔ بولیں 91 92 93 94 95 96 97 98 99۔ بچہ بھی دھراتا رہا۔ 99 کے بعد سمجھ میں نہ آیا کہ 100 کو کیا کہیں۔ دوبارہ دہرایا 91 92 93 94 95 96 97 98 99۔ کچھ دیر سوچا اور پھر ایک دم بولیں انگلینڈ۔

بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی ہمارے ایک دوست کا کہنا ہے کہ شوہر انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ میں نے کہا کیسے؟ بولے انگریزی میں لکھ کر دیکھ لیں . لکھا تو Show her بنا۔

چلیں چلتے چلتے ایک انگریزی قوافی کے تین اشعار بھی سن لیں۔ اللہ جانیں کس کے ہیں مگر ہمارے حافظے میں سالوں سے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی حافظے کا ہاضمہ سلامت ہے۔

جا تجھ سے محبت کا contract نہیں ہو گا
جس pact کا سوچا تھا وہ pact نہیں ہوگا

یہ دل جو دھڑکتا ہے دائیں کہ کبھی بائیں
تم غور سے دیکھو تو intact نہیں ہوگا

یہ عشق ہے مجنوں کا اور تم ابھی بچے ہو
کرنے کو تو کر لو گے perfect نہیں یوگا

Facebook Comments Box
featuredانگریزیانگلش کا مذاقمزاح
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
 فلسفہ نظری تاریخ: ایک تنقیدی مطالعہ —- قسور عباس خان
next post
بروقت فیصلہ نہ کرنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟‎ —- عمر بن خالد

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.