تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینتراجمعلم و ادبفکشن

قومی اثاثہ BAG OF THE NATION —- مصنف (عربی): اسامہ العمر مترجم : جنید جاذب

by دانش ڈیسک 27/04/2020
written by دانش ڈیسک 27/04/2020
68

چھت کی الماری سے میں نے بڑا سا وہ بیگ نیچے اتارا جو دادا سے مجھے ورثے میں ملا تھا۔ یہ اتنا روشن اور رنگیں تھا گویا دھنکوں کا کوئی دریا اس سےپھوٹ رہا ہو۔ میں نے اسے کاندھے پر اٹھایا اور گلی میں چل دیا۔ اور پھر آنکھیں موندے اٹکل پچھو میں نے وہاں موجود تمام اشیا کے نمونے اس میں بھر لئے جن میں انسان، پتھر، ہوا، دھول، مٹی، پھول۔۔۔۔ ماضی، حال اورمستقبل ۔۔۔۔۔ یعنی یہاں موجود تقریباً سب کچھ شامل تھا۔

میں نے وہ بھاری بھر کم بیگ جو ہماری قومی ذہانتوں، بصارتوں اور حکمتوں کے عجائب سے لبریز تھا اٹھایا اور ایک فخریہ احساس کے ساتھ دنیا کے دورے پر نکل پڑا۔

طے شدہ سفر کے سب سے پہلے ملک پہنچ کر میں نے وہاں کے عوامی چوک کا رخ کیا اور اس کے بیچوں بیچ کھڑے ہو کر پورے زور سے آواز لگائی:

“خواتیں وحضرات! پلیزمتوجہ ہوں! میں ایک دور دراز کے ملک سے آیا ہوں، لیکن اپنے ساتھ لایا ہوں رنگہا رنگ کے پھول اور خوشبوئیں۔ ۔ ۔ افکار اور تصورات۔۔۔ تخلیقیت اور صلاحیتیں۔۔۔ بہاروں سے بھر پور تاریخ اور میرے ملک کے دروازے پر دست بستہ کھڑا ایک روشن مستقبل۔۔۔”

میری پکار کی کشش نے کام کیا اور چوک میں کھُلنے والے ہر راستے سے ہر طرح کے لوگ میرے گرد جمع ہوتے گئے اور تھوڑی ہی دیر میں اک جم غفیر اکٹھا ہو گیا۔

“بتاؤ اجنبی۔۔۔ بتاؤ تمھارے پاس کیا ہے؟ ہمیں دکھاؤ۔۔۔؟ اپنے ملک کے عجائبات دکھاؤ؟ تصورات دکھاؤ۔۔۔؟ وہ صلاحیتیں دکھاؤ ہمیں؟!!” آوازیں تیز ہوتی گئیں

میں نے اپنابھاری بیگ کاندھے سے اتارا، ماتھے سے پسینہ پونچھا اور پورے اعتماد کے ساتھ لوگوں کے ہجوم پر ایک ترچھی نظر ڈالی۔ اس کے بعد آہستہ سے میں نے بیگ کا منہ ڈھیلا کیا اور پھر سب کے سامنےاسے کھول دیا۔

مگر یہ کیا۔۔۔! بیگ کے کھلتے ہی طنز کا ایک جوہری دھماکا ہوا اور میں ہوا میں لڑھک کر رہ گیا۔ چند ثانیے ہوا میں معلق رہنے کے بعد میں زمین پر آ گرا۔ آس پاس کے لوگوں کا ہنس ہنس کے برا حال ہورہا تھا۔ کچھ ایک تو اپنے پیٹ پکڑے زمین پر رینگ رہے تھے۔ عورتیں اور بچے حقارت سے مجھے تک رہے تھے۔ باقی لوگ مڑ کراپنے اپنے کاروبار کی طرف جا رہے تھے۔

اس حیرت ناک سانحے نے مجھے ہلا کررکھ دیا تھا۔ میرے اندر بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔ ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھتا ہوا میرے پاس آیا اور میرے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا آئنہ تھما کر ہنستا ہوا آگے بڑھ گیا۔ میں نے آئنے میں اپنا چہرہ دیکھا۔ اف۔۔۔۔۔ میں دہشت سے کانپ اٹھا۔ میرا چہرہ بری طرح جھلس کر بگڑ چکا تھا، اور یہی حال میرے ملک کی شہرت اور شبیہہ کابھی تھا!! میرے ملک کو اس قدر نقصان ہو چکا تھا کہ اب صدیوں نہیں تو بھی دہائیوں تک اس کی بھرپائی ممکن نہیں تھی۔

“میرے ملک۔۔۔۔۔ تو نے میرے ساتھ یہ کیا کیا۔۔۔۔ نہیں نہیں میں نے۔۔۔۔۔ میں نے تیرے ساتھ یہ کیا کردیا”

میں نے اشکبار آنکھوں سے چوک کے گرد دیکھا جہاں اب کوئی نہیں تھا۔ اپنی لہو لہان روح کو سہارا دیتے ہوئے میں آہستہ آہستہ اٹھنے کی کوشش کرنے لگا، لیکن دھڑام سے زمین پر ڈھیر ہو گیا۔ بار بار کی کوشش کے بعد بالآخر میں اٹھنے میں کامیاب تو ہو گیا لیکن میری ٹانگیں اب بھی کپکپا رہی تھیں۔ گویا میری ساری خود اعتمادی ان پنڈلیوں میں ٹکی تھی۔ میں نے قومی اثاثے کے راکھ ہوچکے بیگ کی طرف دیکھا۔۔۔۔ طنز کے جوہری دھماکے کے اثرات دیکھے۔۔۔۔! آنسو، میرے ویران چہرے کی اونچائیوں گہرایوں میں سے راستہ بناتے، ٹپ ٹپ نیچے گر رہے تھے۔ میں نے بیگ اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا اور خود نجانے کس طرف نکل لیا۔

Facebook Comments Box
arabic storyBag of the NationOsama Alomarاسامہ العمرعربی کہانی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
نبض سے تشخیص کیونکر ممکن؟ —- تحریر و ترتیب: محمد شاہ جہان اقبال
next post
سدھار کا جغرافیہ —— امیر معاویہ

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.