تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہعلم و ادب

اُردو شاعری کے آیت اللہ عظمیٰ —– اے خالق سرگانہ

by دانش ڈیسک 18/02/2020
written by دانش ڈیسک 18/02/2020
69

اسلام آباد میں ایک تقریب میں افتخار عارف صاحب نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ لندن میں ایک ادبی تقریب میں شامل تھے اُن دنوں فیض احمد فیض بھی وہیں تھے وہ بھی تقریب میں پہنچ گئے اُن کے آنے پر تمام حاضرین اُن کے احترام میں کھڑے ہو گئے۔ تقریب میں ایک ایرانی بھی موجود تھے وہ کچھ حیران ہوئے انہوں نے افتخار عارف سے فارسی میں پوچھا کہ یہ کون صاحب ہیں؟ افتخار عارف صاحب نے کہا کہ یہ اُردو ادب کے آیت اللہ عظمیٰ ہیں۔ تقریب فیض صاحب کی سالگرہ کے موقع پر اکیڈمی آف لیٹرز کے فیض آڈیٹوریم میں ہوئی۔ فیض آڈیٹوریم کی یہ افتتاحی تقریب تھی۔

مقررین نے فیض صاحب کے بارے میں یادوں کو تازہ کیا۔ فیض کی بیٹی سلیمیٰ ہاشمی نے جو لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کی پرنسپل رہی ہیں، اس موقع پر فیض صاحب کے علاوہ عاصمہ جہانگیر کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں تو مصلحت کا شکار ہوتی ہیں لیکن مشکل حالات میں کلمہ حق کہنے والوں کی قدر کی جانی چاہئے۔ منّیزہ ہاشمی پی ٹی وی میں کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے جب اُن کے بقول اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کا تذکرہ فیض صاحب سے کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر سوئچ آف کر لینا چاہئے یعنی ایسی صورتحال میں خاموشی اختیار کرنا چاہئے اور نظر انداز کر دینا چاہئے۔ فیض صاحب کے نواسے علی ہاشمی نے بھی کچھ باتیں کیں اور اُن کا کچھ کلام سنایا۔

فیض احمد فیض صرف شاعر نہیں بلکہ ادیب اور صحافی بھی تھے وہ سیاست میں ایک خاص نقطہ نظر کے حامل تھے اُن کی زندگی میں بڑے نشیب و فراز آئے وہ قیدوبند کی صعوبتوں سے بھی گزرے، ملک بدر بھی ہوئے ترقی پسند سوچ کی وجہ سے کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنے لیکن انہوں نے اس پر سوئچ آف رکھا اور کسی تنقید کا جواب نہیں دیا۔ بہرحال وہ ایک انسان تھے لہٰذا زندگی میں کہیں اُن سے کوئی اونچ نیچ ہوئی ہوگی لیکن اُن کی عظمت کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی معاصر کے بارے میں تلخ بات نہیں کہی۔

پاکستان کے ایک سابق سفیر کرامت اللہ غوری نے اپنی کتاب ’’بار آشنائی‘‘ میں لکھا ہے کہ جب وہ جاپان میں پاکستان کے سفارتخانے میں کام کر رہے تھے تو فیض صاحب ٹوکیو آئے۔ صدر ضیاء الحق کا زمانہ تھا اور فیض صاحب اُن دنوں ’’ناپسندیدہ‘‘ شخصیت تھے تاہم غوری صاحب نے انہیں اپنے گھر مدعو کیا۔ تاہم غوری صاحب نے لکھا ہے کہ جب افغانستان پر سوویت یونین نے قبضہ کر لیا تو اتنے بڑے واقعے پر فیض صاحب خاموش رہے انہوں نے سویت یونین کی مذمت نہیں کی۔

لیکن اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ علامہ اقبال کے بعد سب سے بڑے شاعر تھے۔ انہوں نے نظریے اور رومان کو جس خوبصورتی سے اپنی شاعری میں سمویا اُس کی مثال مشکل سے ملتی ہے۔ انہیں نہ صرف ملک کے اندر قبولیت عام حاصل ہوئی بلکہ عالمی سطح پر بھی اُن کی تحسین ہوئی۔ انہیں سوویت یونین نے لینن ایوارڈ سے نوازا۔ ایک روسی مصنفہ نے اُن کی زندگی پر روسی میں کتاب لکھی۔ یاسر عرفات جیسے لیڈروں نے اُن کے کلام کو سراہا۔ وہ بیروت میں فلسطینیوں کے ترجمان رسالے ’’لوٹس‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔

آجکل بھارت میں حکومت کے ظلم و جبر کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہاں فیض کا کلام جلسے جلوسوں میں گونج رہا ہے ہر شخص کی زبان پر ہے کہ ہم دیکھیں گے۔

Facebook Comments Box
featuredفیض احمد فیض
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
کچھ معروف و ’مرغوب‘ تاریخی، سیاسی و علمی غلط فہمیاں —- احمد الیاس
next post
اشاعتی اداروں کا احتساب: وقت کی ضرورت —— خرم شہزاد

Related Posts

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...

06/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.