تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

کچھ معروف و ’مرغوب‘ تاریخی، سیاسی و علمی غلط فہمیاں —- احمد الیاس

by دانش ڈیسک 18/02/2020
written by دانش ڈیسک 18/02/2020
88

ہمارے ہاں لوگ مختلف ممالک سے متعلق مباحث میں کچھ بنیادی باتیں بھول جاتے ہیں، ایسی چند بالکل متفرق باتیں:

  1. افغانستان پشتون ملک نہیں ہے بلکہ افغانستان میں پشتونوں کی شرح اس سے بھی کم ہے جتنی کہ پاکستان میں پنجابیوں کی ہے (سرائیکیوں کو پنجابیوں میں سے نکال کر)۔ افغانستان کا سب سے بڑا واحد گروہ پشتون ضرور ہیں لیکن افغانستان کی آبادی کی اکثریت غیر پشتون ہے اور ملک کی قومی زبان فارسی ہے۔
  2. مسلم امہ کی بات کرتے ہوئے اکثر لوگوں کے پیش نظر عرب ممالک ہوتے ہیں۔ مسلم اُمّہ صرف عرب ممالک کا نام نہیں ہی بلکہ تمام عرب مسلمان دنیا کے تمام مسلمانوں کا محض پانچواں حصہ ہیں۔ دنیا کے مسلمانوں کی کثیر اکثریت غیر عرب ایشیائی ہے۔
  3. عرب بھی صرف خلیجی عرب نہیں ہیں بلکہ چھ خلیجی ملکوں کے عربوں کی کل تعداد محض عراق کے عربوں سے بھی کم ہے۔ دنیا کے پینتیس کروڑ عربوں میں سے بمشکل تین کروڑ چھ خلیجی ریاستوں میں رہتے ہیں۔ باقی سب عراق سے مراکش تک متعدد ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں جو تیل کی دولت سے مالا مال نہیں ہیں اور جن کا طرز زندگی اپنے خلیجی ہم زبانوں کی نسبت ہم سے زیادہ ملتا ہے۔
  4. بی جے پی بھارت میں کوئی معمولی حکمران جماعت یا محض کسی ایک ہندو طبقے کی نمائندہ نہیں ہے بلکہ اندرا گاندھی کے بعد سب سے بڑی اکثریت لینے والی اور ہندوستان کے آریائی ہندوؤں کی تقریباً متفقہ نمائندہ ہے۔ بی جے پی صرف یک نکاتی ایجنڈے پر اتنی بڑی اکثریت جیتی ہے اور وہ ہے ایک مخصوص برادری (مسلمانوں) کے خلاف نفرت کا ایجنڈا۔ نیز یہ کہ بی جے پی نفرت کی سیاست اقتدار میں رہنے کے لیے نہیں کرتی بلکہ اس نے اقتدار نفرت کے نظریات کے لیے حاصل کیا ہے جن پر وہ اخلاص سے یقین رکھتی ہے۔ مودی کوئی شخصی ڈکٹیٹر نہیں بلکہ بی جے پی (آر ایس ایس) بطور ایک جماعت کے ڈکٹیٹر ہے، مودی محض اس کے ایک نظریاتی کارکن ہیں۔
  5. ایران ہمیشہ سے شیعہ ملک یا تشیع کا گڑھ نہیں تھا بلکہ اسے شیعہ ہوئے محض پانچ صدیاں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل تقریباً ایک ہزار سال تک ایران اہلسنت کا علمی و تہذیبی گڑھ تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں اور ترک مسلمانوں تک (سنّی) اسلام عربوں نے نہیں بلکہ زیادہ تر ایرانیوں نے ہی پہنچایا تھا۔
  6. چین ایک کٹر سیکولر ملک ہے جس کے سیکولرازم میں شک بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہاں آبادی کی کثیر اکثریت کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتی اور ریاستی سطح پر الحاد نافذ ہے۔ لیکن وہاں بڑے پیمانے پر اقلیتوں پر ظلم ہوتا ہے اور مذہبی آزادی ناپید ہے۔
  7. ترکی اتاترک کے آنے پر نہیں بلکہ ۱۹۰۹ میں ینگ ٹرک انقلاب میں ہی سیکولرازم کی طرف گامزن ہوگیا تھا اور پہلی جنگ عظیم میں خلیفہ کی حیثئیت بالکل نمائشی پتلے کی تھی، اصل طاقت ان انتہائی سیکولر قوم پرستوں کے ہاتھوں میں تھی جنہوں نے ان آرمینیائی مسیحیوں کا قوم پرستانہ بنیادوں قتل عام کیا جنہیں خلافت میں چھ سو سال (بلکہ تیرہ سو سال) سے امان حاصل تھی۔ بعد ازاں اتاترک کے دور میں بھی سخت سیکولرازم کے باوجود قوم پرستانہ امتیاز کا سلسلہ جاری رہا۔ نیز یہ کہ اتاترک کی حکومت ایک جماعتی آمریت تھی۔
Facebook Comments Box
AfganistanIranMuslim HistoryShiaSunniاتاترکآر ایس ایسافغانستانایرانبی جے پیپشتونترکیچین اور سیکولرزمخلیجی ملکسنی شیعہسیکولر ترکعرب ملکفارسی بانمسلم تاریخمسلمانمودی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
بچوں سے زیادتی کے کیسز کے تفتیشی سے ملاقات —- سمیع احمد
next post
اُردو شاعری کے آیت اللہ عظمیٰ —– اے خالق سرگانہ

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.