تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

موٹیویشنل سپیکنگ: تعریف اور ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علی عمر عمیر‎

by دانش ڈیسک 06/08/2019
written by دانش ڈیسک 06/08/2019
143

اس وقت دنیا کے بہترین کاروباروں میں سے ایک کاروبار موٹیویشنل سپیکنگ ہے۔ آپ لوگوں کو ان کی خامیوں، کمزوریوں سے آگاہ کرتے ہیں اور ان پر قابو پانے کے طریقے انہیں بتاتے ہیں۔ آپ کے پاس سوچنے کی صلاحیت ہے، اپ کی تعلیم کچھ بہتر ہے اور آپ نے تمام معاملات کو گہری نظر سے دیکھا ہے۔ آپ نے مختلف کاروباروں کا، حالات کا، مختلف لوگوں کی زندگیوں، انکے کاروباری نظریات کا، ان کے ذاتی کردار، افکار اور ان کی ذات سے جڑی کامیابیوں، ناکامیوں کا مطالعہ کیا ہے۔ آپ نے متعدد شعبوں سے متعلق لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں، ان سے ان کے حالات، ان کے شعبے کے معاملات، ان کے طور طریقے، مشکلات، فنی مہارتیں، ان کے متعلقہ لوگوں کے مزاج، کردار، شعبے سے حاصل ہونے والے منافع اور نقصانات کا خاکہ آپ نے حاصل کیا ہے۔ آپ نے محنت کی ہے، اس سب ریکارڈ کو آپ نے اپنے گراف میں محفوظ کیا، اس گراف کو آپ نے اپنے ذہن میں اپڈٹ کیا۔ مذہب کو پڑھا۔ آپ نے بہترین گفتگو کا سلیقہ سیکھا، الفاظ کے در و بست، ہجے، لہجے کا اتار چڑھاؤ، الفاظ کے درست موقع پر درست استعمال سمیت گفتگو کے ہر پہلو کو درست کیا، نکھارا، اپنی گفتگو کو پُر تاثیر بنایا اور پھر گفتگو کے اس تراشیدہ فن کو اپنے محنت سے حاصل کیے گئے تمام مشاہدات سے ہم آہنگ کر کے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ انہیں ایک ریفری کی طرح گائیڈ کیا؛ جس کی نظر ہرکھلاڑی کے ہر طریقے پر ہوتی ہے اور وہ ہر کھلاڑی کے بارے میں بتا دیتا ہے کہ فلاں نے فلاں کام کیا، درست کیا یا غلط کیا۔ آپ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے شعبے میں اس اس مسئلے سے دوچار ہیں تو اس اس مسئلے کا یہ حل ہے، آپ کو فلاں کمزوری پر قابو پانے کی ضرورت ہے، فلاں طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اخلاقیات، ذاتیات، اصولی، قانونی، سمیت فلاں اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اور ایسا سب کچھ کرنے کا، لوگوں کو سمجھ کر، انہیں سمجھانے کا، انہیں موٹیویٹ کرنے کا، انہیں بتانے کا کہ تم اچھے ہو، اچھا کر رہے، برے ہو یا برا کر رہے ہو، آپ معاوضہ لیتے ہیں۔

ہمارے کچھ دوست موٹیویشنل سپیکر کے اچھے خاصے معاوضے پر اعتراض کرتے ہیں، تو میری رائے یہ ہے کہ موٹیویشنل سپیکنگ کے لیے ابتدائی ادوار میں کی جانے والی کوششیں اور جھیلی جانے والی مشکلات دیکھی جائیں۔ بغیر معاوضہ لوگوں کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنا، خود کو ڈی گریڈ کر کے لوگوں سے درخواست کرنا کہ مجھے بولنے دیں، کم تجربہ کاری کے دور میں گفتگو کے دوران اٹکنے، گفتگو بھول جانے، گفتگو سمیٹ نہ سکنے، باتوں باتوں میں موضوع سے ہٹ جانے یا کسی بھی ہلکی، چھوٹی موٹی خامی کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا، برداشت کرنا اور دوبارہ سے خود کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا۔ بڑے موٹیویشنل سپیکرز کا ہتک آمیز رویہ برداشت کرنا۔ یہ سب ہو پھر بھی اپنے آپ کو اسی فیلڈ سے منسلک رکھنا تو دیکھا جائے۔ پھر اس سب سے بڑھ کر اپنے آپ کو ایک موٹیویشنل سپیکر کے طور پر متعارف کروانے کے لیے جو مستقل سالہا سال پر مشتمل کوشش ہوتی ہے، کیا اس کے بدلے میں یہ معاوضہ انہیں نہیں ملنا چاہیے؟ جب ہر کاروبار سے ہاتھ اٹھا کر صرف لوگوں کو گائیڈ کرنے پر اپنی زندگی کا قیمتی وقت صرف کر دیا جائے تو کیا اس کے بدلے میں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے معاوضہ لینا غلط ہے؟ کیا اپنے گھر سے ہفتہ ہفتہ دور رہ کر، مختلف قسم کے لوگوں کی میزبانیاں برداشت کرنا، مختلف جگہوں پہ رہنا، عجیب رویوں کو برداشت کرنا، سفر کی مشکلات جھیلنا، گاڑیوں کے دھکے کھانا، کرایوں کی مد میں اپنی جیب سے پیسے لٹانا، انجانی جگہوں پر، انجانے لوگوں کے پاس جانا، ایسا اسان کام ہے؟ کیا اس کے بدلے میں اگر انہیں لیکچر کا معاوضہ دے دیا جائے تو یہ غلط ہے؟

بات یہ ہے کہ ہمیں موٹیویشنل سپیکرز، کیریئر کونسلرز اور ماہرینِ نفسیات کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ بڑی بڑی ڈگریاں، جن کا بوجھ اٹھانا بڑے بڑے پہلوانوں کے لیے بھی مشکل ہے، یہ بچے ہاتھوں میں لیے پھررہے ہیں۔ تعلیم کی مد میں ان پر کروڑوں خرچ کر دیے جاتے ہیں۔ انہیں ان کی پڑھائی کا مقصد ایک عدد نوکری بتایا جاتا ہے۔ انہیں والدین کی خواہشات کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔ ان کی اپنی سوچ کا گلا دبا دیا جاتا ہے۔ انہیں چھوٹا چھوٹا کہہ کر ان سے بڑا ہونے کا حق چھین لیا جاتا ہے۔ ان پر انپڑھ سوچ مسلط کر دی جاتی ہے۔ جو کام ان سے ہو نہیں سکتا، وہ زبردستی ان سے کروایا جاتا ہے، جو کام یہ کر سکتےہیں وہ انہیں کرنے نہیں دیا جاتا۔ ان سے ان کا وقت چھین لیا جاتا ہے، تاکہ یہ اپنے ذوق، اپنی پسند، اپنی مرضی کا کام نہ کر سکیں، لیکن اس کے باوجود بھی اگر یہ اپنی مرضی کا کام کر جائیں تو ان کی اس کام میں حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ انہیں ڈانٹا جاتا ہے، انہیں روکا جاتا ہے، “فضول کام” کہہ کر انہیں متنفر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں یہ سب کچھ تقریبا ہر نوجوان کو جھیلنا پڑتا ہے۔ پھر ہمارے جوانوں کا طبقہ ہے۔ یہ وہ ہیں جنہوں نے نوجوانی میں اوپر بتائے گئے رویے جھیلے ہوتے ہیں اور پھر انہیں اچانک جوان ہو جانا پڑتا ہے۔ اکثر اس وجہ سے کہ ان کے بڑے، جو انہیں چھوٹا چھوٹا بنائے رکھتے تھے، یا تو وفات پا جاتے ہیں، یا بیمار ہو جاتے ہیں، یا تھک ہار کر انہیں کہہ دیتے ہیں کہ اب اپنی ذمہ داری پر ایک ہی رات میں بڑے ہو جاؤ۔ پھر یہ جوان لڑکے اپنے بڑے پن کو سنبھال نہیں سکتے، جوانی کے جوش میں بگڑ جاتے ہیں یا جوانی کی ذمہ داریوں کے بوجھ کے نیچے دب کر ڈپریشن کے مریض بن جاتے ہیں اور قصہ ختم ہو جاتا ہے۔

ایسے حالات میں لازم ہے کہ کچھ ایسے لوگ ہم میں موجود ہوں، جو ہمارے رویوں، ہمارے افکار اور ہمارے اندر چلنے والی سوچوں کے جواز اور عدم جواز اور ان سوچوں کی صحت کے بارے میں ہمیں آگاہ کر سکیں۔ ہمیں والدین کی حیثیت سے، اولاد کی حیثیت سے، بڑے بھائی، چھوٹے بھائی کی حیثیت سے رویوں کے اختیار کرنے کا ٹیکنیکل اور پڑھا لکھا سلیقہ سکھائیں اور ہمیں اپنی زندگیوں کو آسان بنانے میں مدد فراہم کریں۔ اور ایسے لوگ موٹیویشنل سپیکرز ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کامیابی کا مغالطہ: دھوکا دہی کی داستان —- نعیم الرحمٰن
Facebook Comments Box
featuredMotivational Speakersموٹیویشنل اسپیکرز
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
بھارت کی تازہ حماقت اور شملہ معاہدہ —— ڈاکٹر محمد مشتاق
next post
عورت کی ملازمت: مجبوری اور استحصال ——– محمد مدثر احمد

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.