تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

اسلامو فوبیا ——— علی عبداللہ

by علی عبداللہ 17/03/2019
written by علی عبداللہ 17/03/2019
71

نیوزی لینڈ کی مسجد النور پر فائرنگ کا واقعہ فیس بک پر براہ راست چلایا گیا، جبکہ اس کا اعلان 8chan پر پہلے ہی کیا جا چکا تھا، یوٹیوب پر یہ دوبارہ پوسٹ ہوا اور ریڈٹ پر اس کے بارے گفتگو ہوتی رہی مگر اس سے پہلے کوئی ٹیکنالوجی کمپنی ردعمل ظاہر کرتی، یہ پوری دنیا میں نشر ہو چکا تھا- سفید فام تعصب اور اسلاموفوبیا کا یہ بد ترین مظاہرہ ٹیکنالوجی، مغربی معاشرے اور حکمرانوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے- 1990 کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والا یہ بدترین قتل عام ہے- گو کہ پوری دنیا میں اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے لیکن کیا صرف بیانات دے دینا کافی ہو گا؟ اس سے پہلے بھی مغرب میں سفید فام نسلی تعصب مختلف صورتوں میں دکھائی دیتا رہا ہے لیکن مغربی حکمرانوں نے اس سفید فام دہشت گردی کو روکنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے-

اسلام اور اس کے پیروکاروں سے بے مقصد خوف اور نفرت اسلامو فوبیا کہلاتا ہے- مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا سے مراد وہ نفرت ہے، جو وہاں کی سوسائٹی مسلمانوں کے لیے محسوس کرتی ہے- ستمبر 2011 کے بعد جنگل کی آگ کی مانند پوری دنیا میں پھیل جانے والی یہ اصطلاح، سب سے پہلے مشہور مصور الفانسے ڈینٹ اور ایک الجیریا کے مفکر سلیمان بن ابراھیم نے 1918 میں فرانسیسی میں لکھی جانے والی ایک کتاب میں “Islamophobie” کے لفظ سے متعارف کروائی تھی- لیکن بعض محققین کے نزدیک اس لفظ کے معنی وہ نہ تھےجو جدید دور میں اسلاموفوبیا کے لکھے اور سمجھے جاتے ہیں- آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق باقاعدہ طور پر لفظ اسلاموفوبیا کا استعمال 1923 میں “دی جرنل آف تھیولوجیکل سٹڈیز” کے ایک مضمون میں ہوا- 1997 میں اسے اخبارات اور دیگر میڈیائی طبقوں نے عام استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اسلاموفوبیا صلیبی جنگوں کے دوران وجود میں آیا جب مسلمان اور یورپ کے عیسائی آمنے سامنے ہوئے- شاہ فلپ نے سپین میں اسلاموفوبیا کے تحت تین لاکھ مسلمانوں کو اندلس سے دربدر کیا- موجودہ دور میں مغرب ہر مسلمان کو دہشت گرد نہیں سمجھتا لیکن ہر دہشت گرد کو مسلمان ضرور سمجھتا ہے- ٹرمپ،بریگزٹ اور الٹرا نیشنلزم کے دور میں سفید فام شدت پسند کھلے عام میڈیا پر نفرت انگیز بیانات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں- یہ کھل کر اسلام اور مسلمانوں کے بارے وہ سب لکھ اور بول سکتے ہیں جو پہلے ایڈیٹرز اور پبلشر نہیں شائع کرتے تھے۔

سوشل میڈیا چونکہ پروپگنڈا کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں جب چاہے جو چاہے اسلام کے خلاف لکھ دے اور مغربی معاشرہ کسی حد تک اسے قبول بھی کر لیتا ہے- گزشتہ ہفتے فاکس نیوز کی میزبان جینائن پیرو نے پہلی امریکی مسلمان کانگریس کی رکن کے بارے کہا، “کیونکہ یہ حجاب کرتی ہے لہذا یہ امریکی آئین کی کبھی وفادار نہیں ہو سکتی” – علاوہ ازیں سالوں سے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے اخبارات مسلمانوں کے خلاف من گھڑت کہانیاں شائع کرتے چلے آئے ہیں- چناچہ مغربی میڈیا اسلاموفوبیا کا ایک اہم سبب ہے اور جب تک یہ میڈیا سفید فاموں کو برتری کا احساس دلاتا رہے گا، کرائسٹ چرچ جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

لہذا اب مغرب، مشرق کو خواتین کے حقوق یاد دلانے کی بجائے اپنے باسیوں کے ذہنوں کی پروپگنڈا سے پاک مثبت تربیت کرنے پر محنت کرے، تاکہ ان کی آنے والی نسلیں کسی مذہب یا قومیت پر انگلی اٹھانے کی بجائے اصل معاشرتی مسائل کو حل کر سکیں۔

 

Facebook Comments Box
Islamophobiaاسلام فوبیااسلامو فوبیانیوزی لینڈ قتل
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
علی عبداللہ

دو دریاؤں اور سلطان باہو کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے علی عبداللہ پیشے کے لحاظ سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروفیشنل ہیں- کتب بینی اور لکھنے لکھانے کا شوق رکھتے ہیں اور مختلف مجلوں، ویب سائٹس اور اخبارات میں ان کی تحاریر شائع ہوچکی ہیں۔ ادب، تاریخ، مذہب اور ٹیکنالوجی ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں جن پر گفتگو اور تحقیق کرنا پسند ہے۔

previous post
اپنی تحریر خود لکھ لو —— سحرش عثمان
next post
سراج منیر: چند یادیں ——– شاہد کامرانی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.