تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادبکتابوں پر تبصرے

متاع شام سفر: کتاب اور صاحب کتاب —– شاہد اعوان

by شاہد اعوان 16/02/2019
written by شاہد اعوان 16/02/2019
114

آپ بیتی یا خودنوشت لکھنا اور پھر اس میں ایسا دلچسپ لوازمہ فراہم کرنا کہ مصنف سے ذاتی تعلق نہ رکھنے والا قاری بھی اسے اتنی دلچسپی سے پڑھ سکے کہ کتاب ختم کرنے پر مجبور ہوجائے، ایک مشکل کام ہے۔ سچ پوچھیں تو کسی شریف آدمی کے لئے تو یہ کارِ دارد ہے۔ گل و بلبُل کے قصے ہوں نہ ساغرومینا کی قلقُل، تصویر بتاں کی جگہہ متشرع چہرے والی اپنی ہی تصویر اور حسینوں کے بجائے مولانا مودودی کے خطوط ہوں تو قاری کیوں کر ملتفت ہو۔ ہمارے ممدوح، انور عباسی صاحب نے اس خامی کا دف مارنے کو اپنی ’’جڑیں کھودتے‘‘ ہوئے مقامی ثقافت کے متروک نقوش اور زندگی کے مٹتے رنگوں سے ایسی خوبصورت تصاویر پینٹ کیں کہ ایک غیر محسوس کشش نے کتاب کے حسن کو نامیاتی چاشنی بخش دی۔

ماضی کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ ہوتا ہے، اور ہم مشرق والے تو جیتے ہی ماضی میں ہیں، جدید ترین کار کے سفر کو بھی گاوں کی خچر سواری یاد کرکے محظوظ ہوتے ہیں۔ سو، انور صاحب نے بھی اپنے ماضی کو آواز دی اور ہمارے سامنے تصویر کرکے رکھ دیا۔ قاری کے لئے ٹائم مشین کا یہ سفر دنیا کے کسی بھی سفر سے زیادہ کیف آور ہے۔

قریہ قریہ پھرتے تاجر کے پاس شام ڈھلے، فروخت کرنے کو ہلکا مال ہوتا ہے مگر شاہراہ حیات کے مسافر کے پاس شام کے وقت موجود متاعِ عزیز وہ سرمایہ ہے جسے زندگی کا حاصل کہتے ہیں۔

قریہ قریہ پھرتے تاجر کے پاس شام ڈھلے، فروخت کرنے کو ہلکا مال ہوتا ہے مگر شاہراہ حیات کے مسافر کے پاس شام کے وقت موجود متاعِ عزیز وہ سرمایہ ہے جسے زندگی کا حاصل کہتے ہیں۔ اس کتاب میں یہی خزانہ ہے۔

گزشتہ چند برسوں سے مصنف سے صاحب سلامت ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اعداد و شمار سے الجھتا ایک بینکار، تُس پہ مذہبی اور فلسفیانہ مباحث سے اشتغال، اسکے باوجود شگفتہ اور ہر دلعزیز۔ یہ کیسے ممکن ہوتا ہے اور اگر ہوتا ہے تو انکے دیگر ساتھی ایسے کیوں نہیں۔ شاید انہوں نے یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی ورنہ مصنف زبان حال سے نہ کہہ رہا ہوتا

جیسا ہوں ویسا کیوں ہوں سمجھا سکتا تھا میں
تم نے پوچھا تو ہوتا بتلا سکتا تھا میں

عباسی صاحب معیشت دان ہونے کے باوجود انسانی تعلقات کی سماجی سائنس سے اس طور واقف ہیں کہ اپنے خلوص اور فطری سادگی کے باعث لوگوں سے تعلق آخر دم تک نبھاتے ہیں۔ رائج اقدار کے مطابق تو یہ روش سماج کو نہ جاننے کی نشانی ہے مگر انسانی سطح پر زندگی کرنے والے اس نارنگی کے رنگ کو زندگی کا رنگ جانتے ہیں۔ مجھے اسی انور عباسی سے انس ہوا، جونہ جانے کب بڑھتا ہوا محبت کی اقلیم میں داخل ہوگیا۔

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں

حسن ظن اور حسن عمل کے نہات متناسب کلیہ سے معاملت کرنے والے عباسی صاحب اپنی انہی خوبیوں کے باوجود ان خرابیوں سے بچ رہے جو اس کلیہ کے اجزائے ترکیبی کے بگڑ جانے سے اکثر افراد میں پیدا ہوجاتی ہیں۔ علمی دنیا کے تفردات ہوں یا کلمہ حق بلند کرنے کی نامقبول عادت، انور صاحب کی مدد کو انکی سلیم فطرت موجود رہی۔ زندگی کا سفرنیک نامی اور راست بازی سے طے کیا۔

میرے تاثر کی تائید، زمانہ سازی اور ملمع کاری سے مامون لوگ ہی کرسکتے ہیں۔ ہاں ایک اور صورت اسکی یہ کہ آپ کتاب کامطالعہ شروع کریں اور بین السطور صاحب کتاب کا۔ مجھ سے اتفاق ہوا تو میں کامیاب اور نہ ہوا تو آپکی کم نصیبی۔

پس نوشت: میں نے یہ تحریر ناشر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک عزیز اور بزرگ دوست کو خراج کے لئے لکھی۔ ایسا خراج جو ہمیں اپنے عزیزوں کو انکی زندگی میں ہی پیش کرنا چاہئے۔

Facebook Comments Box
Anwar Abbasiآپ بیتیانور عباسیدلیل کا دورسوانح حیاتکشمیرمتاع شام سفر
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
شاہد اعوان

previous post
فیس بک لکھاریوں کی کیٹ واک —— لالہ صحرائی
next post
ٹیکنالوجی کا چیلنج: اکیسویں صدی کے اکیس اسباق —– یوول نوح حریری

Related Posts

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.