تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینسیاسی

’’شور کے انسانی صحت پر مضر اثرات‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔ عزیر خالد برکاتی

by Editor2 16/10/2018
written by Editor2 16/10/2018
97

میں نے قلم انسانی صحت کے بارے میں لکھنے کے لئے اٹھایا ہےاور میری پوری کوشش ہے کہ میں ماہرین کی تحریروں میں دئیے ہوئے اصولوں سے صحت حاصل کرنے کے طریقے قارئین تک پہنچا سکوں۔ میں کچھ ایسی باتیں بھی لکھنا چاھوں گا جنھیں عام زندگی میں لوگوں نے نظر انداز کر دیا ہے۔ میں پہلے مرحلے میں شور سے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا ذکر کر رہا ہوں۔

شور کو ہم عام زندگی میں کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے لیکن رفتہ رفتہ شور کے ذریعے سے انسانی صحت پر اتنے برے اثرات پڑتے ہیں کہ آئندہ زندگی میں ان کا مداوا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ریکی ایک صحت بخش توانائی: محمد فرقان حیدر

بڑے شہروں میں خرید و فروخت کے مراکز اور وہ علاقے جہاں ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اس کے قرب و جوار میں رہنے والوں کی صحت بھی اس مستقل شور سے بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ شور کی وجہ سے وہاں رہنے والوں کے ساتھ ساتھ آنے والوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

شور کی وجہ سے انسانی جسم کے ہارمونوں پر بھی اثر پڑتا ہے جو دیگر امراض کے علاوہ دل کی بیماری کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو مسلسل سر کے درد کی شکایت رہتی ہے۔ مزید براں شور کی وجہ سے مزاج میں چڑچڑے پن، ہائ بلڈ پریشر، ذہنی تناؤ اور مسلسل بے خوابی کی شکایت بھی رہتی ہے۔ شور کی وجہ سے بہرے پن میں بہت اضافہ ہو رہا ہے اور بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انسانی صحت کو بچانے کے لئے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ گنجان آباد علاقوں اور خرید و فروخت کے مراکز میں شور کی آوازیں ایک حد سے زیادہ نہ بڑھیں۔ اگر افراد صحت مند ہوں گے تو معاشرہ صحت مند ہو گا اور معاشرہ صحت مند ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

شور کے اتار چڑھاؤ کو ناپنے کا پیمانہ ڈیسی بل ہے۔ ہمارے وطن پاکستان میں شور کی آلودگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے ٹریفک اور صنعت نے شور میں مزید کئی ڈیسی بل اضافہ کر دیا ہے اور افسوس کہ حفاظتی اصولوں سے ناواقفیت کی وجہ سے یہ اضافہ روز افزوں ہے۔ خاص طور پر صبح دفاتر اور اسکولوں کے شروع ہونے کے اوقات، دوپہر کو اسکولوں کی چھٹی اور دوپہر کے کھانے کا وقفہ اور پھر شام کے وقت دفاتر کے ختم ہونے کے اوقات پر تو اتنا شور اور رش ہوتا ہے کہ کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ بعض جگہوں پر تو یہ شور اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ آپ کو تھوڑی دور کھڑے شخص کو آواز دینے کے لئے پوری قوت صرف کرنی پڑتی ہے اور پھر یہ بھی خوش قسمتی ہے کہ وہ شخص آپ کی آواز سن لے ورنہ آپ کو خود چل کر اس شخص تک رسائی حاصل کرنا پڑتی ہے۔

مختصراً ہم کہ سکتے ہیں کہ شور کے نقصانات کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے انسانی صحت تباہ ہوتی جا رہی ہے۔ اگر انسان شور والی جگہوں سے دور رہے تو وہ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ انسانی جسم ایک حد تک شور برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اُس حد سے بڑھنے سے صحت متاثر ہوتی ہے۔

انسانی صحت کو بچانے کے لئے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ گنجان آباد علاقوں اور خرید و فروخت کے مراکز میں شور کی آوازیں ایک حد سے زیادہ نہ بڑھیں۔ اگر افراد صحت مند ہوں گے تو معاشرہ صحت مند ہو گا اور معاشرہ صحت مند ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ اگر صحت ہی نہیں ہو گی تو یہ ترقی اور یہ خوبصورت تجارتی مراکز ہمارے کس کام آئیں گے۔

ہم سب کو اس خاموش قاتل یعنی شور کو قابو میں رکھنے کے لئے انتہائی سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

Facebook Comments Box
انسانانسانی صحتتجارتی مراکزدفاترسرکاری ادارےشورنیم سرکاری ادارے
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
ایک کروڑ نوکریاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابرار احمد
next post
لیاقت علی خان: ایک وزیر اعظم، نیب کا بوٹا جس کے من میں پھوٹا تھا — فاروق عادل

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.