تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ تریندیگرسفرنامہعلم و ادبکالمکلچرکلچر، آرٹ

استنبول ٹریولنگ ٹپس : ظہیر تاج (قسط نمبر 2)

by دانش ڈیسک 03/07/2018
written by دانش ڈیسک 03/07/2018
98

اس مضمون کا پہلا حصہ اس لنک پہ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔


5 – اہم مقامات
سلطان احمد سکوائر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور گرینڈ بازار ہے۔ گرینڈ بازار شاپنگ کی جگہ ہے۔ اس کے اندر چھوٹی چھوٹی گلیاں اور بہت ساری دکانیں۔ ان دکانوں میں روایتی زنانہ زیورات، کاسمیٹیکس، سکارف، کپڑے، چمڑے کی گارمنٹس، عبایا، ہینڈی کرافٹس اور بہت کچھ ہے۔ آپ ونڈو شاپنگ کرکے محظوظ بھی ہوسکتے ہیں اور بازار کی رونق کا مزا بھی لے سکتے ہیں۔

ڈالما پاچی

ڈالما پاچی پیلس لازمی دیکھنے والی جگہ ہے۔ اس محل کے مرکزی ہال کی شان و شوکت دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ کسی دور میں یہاں پر سلطان رہتے تھے لیکن اب ایک میوزیم بن چکا ہے۔

آبنائے باسفورس دو براعظموں ایشیا اور یورپ کو تقسیم کرتا ہے۔ اگر آپ استنبول گئے اور باسفورس نہیں دیکھا تو سمجھیں آپ کا سفر مکمل نہیں ہوا۔ باسفورس کے طرف سیکنڑوں کروز شپ مختلف مقامات سے جاتے ہیں۔ آپ شہر کے مختلف حصوں سے پیکج بھی لے سکتے ہیں یا پھر استنبول کارٹ کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی کروز پر سوار ہوسکتے ہیں۔ موخر الذکر سستا ذریعہ ہے۔ کروز کے پیکجز آپ کو آن لائن بھی مل سکتے ہیں، مارکیٹ میں مختلف ٹریول ایجنٹس سے بھی لے سکتے ہیں اور جس ہوٹل میں رہتے ہیں وہاں پر مینجمنٹ سے بھی مل سکتے ہیں۔

باسفورس کے لئے بہت سے نائٹ پیکج بھی مل جاتے ہیں۔ جن میں عموماََ ترکش صوفیانہ رقص،مصری بیلی ڈانس اور کھانہ وغیرہ سب شامل ہوتا ہے لیکن میری رائے میں باسفورس دن میں دیکھنے کی جگہ ہے۔ باسفورس کے ساتھ بہت سارے سربز جنگلات ہیں۔ ایک پیلس جو کوکسوک بالکل باسفورس کے ساتھ جنگل میں ہے۔ یہ پیلس سلطان صرف شکار کے وقت استعمال کرتے تھے۔

باسفورس کے کنارے ایک مصری سپائس بازار ہے، جہاں سے دنیا بھر کے مصالحے ملتے ہیں اور ترکش مٹھائیاں بھی۔بازار کے قریب ہی ایک بہت خوبصورت مسجد ہے جسے نئیو مسجد (New) کہا جاتا ہےاور تھوڑا دور گلاٹا ٹاور ہے۔ جو شاید کسی دور میں جنگی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ گلاٹا ٹاور کے ساتھ ہی گلاٹا برج ہے جہاں پر بے تہاشا مچھلی کے ریستوران ہیں۔

تقسیم سکوئر

استنبول کے یورپین حصے میں ایک ہی سب سے مشہور جگہ کے جس کو تقسیم سکوئر کہتے ہیں۔ تقسیم سکوئر سے آگے استقلال سٹریٹ ہے۔ یہ ایک ماڈرن بازار ہے جہاں پر راتیں جاگتی ہیں۔ بازار کے دونوں اطراف ماڈرن برینڈز کی دکانیں ہیں، بازار کے درمیان ایک ٹرام چلتی ہے جو شاید پچاس سال پرانی ہے، اس ٹرام کی حیثیت نمائشی ہے۔ کیونکہ جتنی وہاں پر عوام ہوتی ہے اتنی اس ٹرام کی گنجائش نہیں۔

اس بازار کے دونوں اطراف مختلف گلیوں میں ماڈرن ڈسکوز ہیں جہاں پر بلاوجہ فل وائس میوزک کی دھنون پر مرد و زن ناچتے ہیں، چوباروں پر کچھ بارز ہیں جہاں پر مے نوش مدہوش پڑے ہوتے ہیں۔ استقلال سٹریٹ میں جگہ جگہ کچھ سٹریٹ آرٹسٹ سازوں کے ساتھ ناچ گا رہے ہوتے ہیں۔ کوئی بھی راہ گیر اس ڈانس میں بلاوجہ شامل ہو سکتا ہے۔ سٹریٹ آرٹسٹ کے سامنے عموماََ ایک ہیٹ پڑا ہوتا ہے جس میں کوئی بھی اپنی مرضی سے جتنا مرضی پیسے ڈال سکتا ہے۔ وہ آپ سے کچھ تقاضا نہیں کرتے۔

استقلال سٹریٹ کے پیچھے ایک مشہور چرچ بھی ہے جس کی عمارت بہت خوبصورت ہے۔ استنبول میں ایک نہایت اہم جگہ حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا مزار ہے۔

استنبول میں دیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے، چیدہ چیدہ جگہیں بیان کر دی ہیں، آپ اپنی دلچسپی کے حساب مزید کھوج سکتے ہیں۔
ان مقامات کے علاوہ ترکی کا مخصوص صوفیانہ رقص، ماڈرن ترکش ڈانس اور مصری بیلی ڈانس کے کلب شہر کے مخلتف حصوں میں تلاش کئیے جاسکتے ہیں۔
استنبول کے ترکش حمام بھی بہت مشہور ہیں جہاں پر مخصوص ترکش باتھ ہوتا ہے۔

6- ترکش کھابے
اگر آپ کھابوں کے شوقین ہیں تو ترکی سے اچھے کھانے آپ کو کہیں نہیں ملیں گے۔ ترکش گرل، مختلف قسم کے پراٹھے، شورما، سوپ سب کچھ منفرد،صاف، ستھرا اور ذائقے والا ہوتا ہے۔ آپ راہ چلتے کسی ڈھابے سے بھی کھانا کھا لیں وہ صاف اور لذیذ ہی ہوگا۔

ترکی کی مٹھائیاں بھی باکل الگ ہیں۔ کنافہ اور جیلی کے اندر خشک میوے سے بھری مٹھائیاں انتہائی لذیذ ہوتی ہیں۔ اور یہ مٹھائیاں اگر ترکش کافی کے ساتھ کھائی جائیں تو مزا دوبالا ہو جاتا۔ ترکش کافی ہمارے ٹیسٹ کے برعکس بہت ہارڈ ہوتی ہے اور اس کے اندر کافی پاؤڈر بالکل خالص فارم میں شامل ہوتا ہے۔

ایک اہم بات کہ کسی بھی ایسے ریستوران سے کھانا کھانے سے پرہیز کریں جہاں پر قیمتیں باہر نہ لکھی ہوں۔ جن ریستوران پر قیمت نہ لکھی ہو وہاں پر بل لمبا بھرنا پڑسکتا ہے۔

7- ٹریول پیکج
عموماً ٹریول پیکج ہمیں بہت آسان لگتا ہے کہ آپ ایک کمپنی کو پیسے دیتے ہیں بدلے میں سب کچھ تیار ملتا اور آپ کو ذیادہ تردد نہیں کرنا پڑتا۔ میری ذاتی رائے میں یہ سہل پسندی ہے۔ اگر صرف استنبول کی بات کی جائے تو استنبول میں ائرپورٹ سے ہوٹل تک کا سفر، شہر کے اندر کا سفر میٹرو ٹرین کے ذریعے سستا اور آسان ہے۔ استنبول کا نقشہ سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں۔ یہاں تک کہ نقشے میں اگر آپ کو ایک روٹ کی ٹرین سے دوسری ٹرین پر چڑھنا ہے تو وہ بھی لکھا ہوتا ہے۔ اور جب آپ ہوٹل پہنچ جائیں تو آپ ہوٹل والوں سے نقشے کا تقاضا بھی کر سکتے ہیں۔
میری رائے میں کسی بھی جگہ جانے سے پہلے آپ اپنے پسندیدہ مقامات کی لسٹ بنا لیں۔ پھر نقشے پر اسے مارک کر لیں۔ عموماََ یہ ہوتا ہے کہ آپ اگر ایک دن ایک سمت میں سفر کرتے ہیں تو اس طرف آپ کی دلچسپی کے لئے ایک سے ذیادہ مقامات ہو سکتے ہیں،وہ سب ایک ہی دن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ٹریول پیکج میں ایک نقصان یہ ہے کہ آپ کو ان کے پلان مطابق سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔آپ ایک جگہ ذیادہ رکنا چاہتے ہیں لیکن ٹریول کمپنیاں اپنے شیڈول کے حساب سے چلتی ہیں۔ بعض دفع وہ آپ کے اوپر اپنی چوائس مسلط بھی کرتے ہیں۔ جیسے کسی ایسے ریستوران میں لے جائیں جہاں کھانا آپ کی مرضی کا نہ ہو اور مہنگا بھی ہو۔
اگر آپ کے پاس ٹریول پیکج نہ ہو تو آپ نسبتاً آزاد ہوتے ہیں۔ اپنی مرضی سے کہیں بھی کسی وقت جاسکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس وقت کم ہے، جیسے ٹرانزٹ ویزے عموماً کم وقت کے ہوتے ہیں تو سٹی ٹورز کی بسیں ہوتی ہیں جو پورا شہر گھما دیتی ہیں۔ اس صورت میں پیکج لینا بہتر ہے۔

یہ میری رائے اپنے تجربے کی روشنی میں ہے، سہولت اور مزاج کے حساب سے کچھ بھی پلان کرسکتے ہیں۔

متفرق ٹپس

1- اپنی سفری دستاویزات /پاسپورٹ سنبھال کر رکھیں بلکہ اپنے پاسپورٹ اور ویزہ کی تصویر موبائل میں لے کر رکھیں۔ یا پھر اپنی ای میل میں بھی سیو کر سکتے ہیں۔

2- امیگریشن آفیسرز سے کسی بھی جھگڑے اور غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔

3- اپنے سامان میں ضروری ادویات پیرا سٹامول، سٹریپسلز، سرفی کول، پلاسٹر، پیٹ کی خرابی، گلے کے خرابی، سن بلاک، پین ریلیور کریم، سن گلاسز اور اگر کوئی بھی میڈیکل کہ مسئلہ ہے تو ضروری دوائیں ساتھ رکھیں۔

4- غیر ضروری سامان نہ رکھیں کیونکہ اس کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔مثال کے طور پر ایک اچھے جوگر کا جوڑا اور ایک چپل سارے سفر کی لئے کافی ہے۔ سامان ذیادہ ہونے کی صورت میں میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر مشکل ہو جاتا ہے اور آپ کو ٹیکسی استعمال کرنی پڑ سکتی ہے۔

5- سیاسی اور مذہبی گفتگو سے پرہیز کریں۔

6- ترکی کی کرنسی لیرا ہے، بہتر ہے کہ آپ سفر سے پہلے اپنے بجٹ سے کچھ ذیادہ کرنسی چینج کرا کے رکھ لیں۔ یورو بھی ترکی میں تقریباً ہر جگہ قابل قبول ہوتا ہے۔ بلکہ ذیادہ تر قیمیتیں پیکج یورو میں ہی رائج ہیں۔

7- کسی بھی جگہ خریداری یا سودا کرنے سے پہلے یہ تعین کر لیں کہ شرائط واضح اور طے شدہ ہیں۔

8- ٹیکسی کو کم سے کم استعمال کریں کیونکہ زبان اور دوسرا ان کے رویے کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔

9- اگر دوران سفر کسی دوسرے شخص یا راہگیر کی راہمنائی کی ضرورت پڑے تو ان سے پوچھنے سے بالکل مت گھبرائیں۔ ترکش مرد و زن عموماََ ملنسار اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔

10- ٹائم مینجمنٹ کا خیال رکھیں بلکہ اپنی مصروفیات کو صبح و شام میں تقسیم کر لیں۔ میوزیم، پیلس، باسفورس وغیرہ دن میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ انٹرنیمنٹ، شاپنگ وغیرہ شام میں کی جاسکتی ہے۔

ختم شد

Facebook Comments Box
استنبولباسفورسترکش حمامترکیٹریول ٹپسٹریولنگڈالماپاچی پیلسسکوائرسیاحتقسطنطنیہگلاٹا ٹاور
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
عمران خان کا سجدہ —- سید مظفر الحق
next post
سب ٹھیک ہو جائے گا —- عابد آفریدی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.