تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینسیاسیکالم

سالے پنجابی —— آصف محمود

by دانش ڈیسک 06/03/2018
written by دانش ڈیسک 06/03/2018
132

آئیے آج ایک کام کرتے ہیں۔ ہم سب مل کر پنجابیوں کو گالی دیتے ہیں۔ سارے مسئلے کم بخت پنجابیوں ہی کے تو پیدا کر دہ ہیں۔

پہلا مارشل لاء ایڈ منسٹریٹر ایوب خان بھی تو پنجابی تھا۔ پنجاب کے علاقے ’’ہزارہ سے‘‘۔ سانحہ مشرقی پاکستان کے تینوں بڑے کردار یعنی یحی خان، بھٹو، اور مجیب تینوں ہی تو پنجاب کے رہنے والے تھے۔جنرل ٹکا خان کا تعلق بھی پنجاب سے تھا۔پاکستان کو امریکہ کی گود میں ڈالنے والے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا تعلق بھی پنجاب کے گاؤں چک جھمرہ سے تھا۔جنرل ضیاء الحق بھی پنجاب کے گاؤں ’’ جالندھر‘‘ کے تھے۔جنرل مشرف بھی آپ کو معلوم ہے پنجاب کی تحصیل ’’دلی‘‘ کے رہنے والے تھے۔یعنی اگر آج ملک میں جمہوریت قدم نہیں جما سکی تو سالے پنجابی ہی تو اس کے ذمہ دار ہیں۔

اب آئیے انتہا پسندی کی طرف۔ پشتون بھائی آج کل برہم ہیں۔ان کی برہمی بجا مگر پنجاب کو گالی بھی دیتے ہیں۔ ٹھیک ہی دیتے ہوں گے۔دیکھیے نا۔پنجابی ضیاء الحق نے امریکہ کے ساتھ ملکر جہاد افغانستان کیا۔ پھر دوسرے پنجابی مشرف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ طالبان بھی ایک پنجابی رہنما بے نظیر بھٹو کے دور میں بنائے گئے۔ جنرل نصیراللہ بابر جو انہیں اپنے بچے کہا کرتے تھے وہ بھی پنجاب کی تحصیل ’’نو شہرہ‘‘ سے تعلق رکھتے تھے۔ میجر عامر بھی چیچیوں کی ملیاں سے تعلق رکھتے ہیں۔پنجاب ہی کے ضلع اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق صاحب قیام پزیر ہیں جنہیں فادر آف طالبان کہا جاتا ہے۔ بیت اللہ محسود اور فضل اللہ بھی پنجاب کے تھے۔جن سیاسی رہنماؤں نے اسلام کے نام پر خطے میں مہم جوئی کی کسی نہ کسی طرح سرپرستی یا تائید فرمائی ان میں ایک نمایاں نام قاضی حسین احمد مرحوم کا ہے وہ بھی پنجاب کے اسی ضلع کے تھے جہاں کے نصیر اللہ خان بابر تھے۔ اس لیے ثابت ہوا کہ ملک میں آج انتہا پسندی ہے تو اس کا ذمہ دار بھی پنجاب ہے۔

پنجاب تنگ نظر بھی ہے۔ پنجابی اگر بلوچستان یا کے پی کے چلا جائے اور کاروبار کرنا چاہے تو بلوچ اور پشتون بھائی تو اس قدر ایثار کرتے ہیں کہ دیدہ و دل ہی فرش راہ نہیں کرتے آدھی جائیداد بھی پنجابی بھائی کے نام کرا دیتے ہیں لیکن پنجاب میں کسی پشتون یا بلوچ کے لیے آ کر رہنا یا کاروبار کرنا ممکن ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں آپ کو کوئی پشتون بھائی کاروبار کرتا نظر نہیں آ ئے گا۔

پشتونستان کی تحریک چلانے والے جتنے بھی رہنما تھے، سب کا تعلق پنجاب سے تھا۔ کراچی کو لہو کا غسل دینے والے الطاف حسین بھی پنڈی بھٹیاں میں پیدا ہوئے تھے۔ بلوچ علحدگی پسند مسلح گروہ بھی ضلع سرگودھا کے ’’پنڈ مکو‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس لیے غیرت اور حمیت کا تقاضا یہی ہے کہ پنجابی کا گالی دی جائے۔ آئیے جملہ اعضائے رئیسہ کی طاقت استعمال کر کے چلائیں: سالے پنجابی۔

Facebook Comments Box
پنجابی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
سرخ سلام : کامریڈ جام ساقی کی یاد میں —– شاہد اعوان
next post
ہندکو ادب دے چمکتے ستارے: اسدا سرمایہ ۔۔۔۔۔ سراج احمد تنولی

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.