تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

کیا علی ترین گنے کے کاشتکاروں کی نفرت کا نشانہ بنے؟ طاہر ملک

by دانش ڈیسک 17/02/2018
written by دانش ڈیسک 17/02/2018
100

ان دنوں لودھراں کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ میڈیا میں موضوع سخن ھے۔کچھ تجزیہ کار اسے نواز شریف کی نا اھلیت کے بعد ان کے موقف مجھے کیوں نکالا کی عوامی پذیرائی سے تعبیر کررھے ھیں تو دوسری جانب چند اھل دانش ن لیگ کی کامیابی کو تحریک انصاف کے اندر دھڑے بندی عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے اور ان کی شادی کے حوالے سے منفی خبروں کی وجہ سے ووٹرز میں تحریک انصاف کی ساکھ متاثر ہونے سے تعبیر کررھے ھیں۔

کچھ تبصرہ نگار اس امر پر مایوسی کا اظہار کر رھے ھیں کہ علی ترین جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کے مقابلے میں ایک نیم خواندہ ن لیگ کا امیدوار کیسے کامیاب ہوگیا۔اور کچھ کی رائے میں موروثیت کی سیاست علی ترین کی ناکامی کا سبب ھے۔

ان تمام تجزیہ کاروں کی اکثریت میں ایک قدر مشترک ھے اور وہ یہ کہ ان میں سے اکثریت کبھی زندگی میں لودھراں نہیں گئی ٹی وی سکرین پر تبصرے کرنا۔ اور براہ راست مشاھدہ کرکے عوامی رائے جانچنے کا کوئی نعم البدل نہیں۔

اسی لئے میں نے سوچا کہ اپنے میاں چنوں میں مقیم دوست میاں عامر ساھو کے ھمراہ لودھراں جایا جائے۔ میاں عامر خود بھی پیشے کے لحاظ سے زمیندار ھیں، گنے کے کاشتکار ھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوں تو ہر سال گنے کا کرشنگ سیزن بحران کو جنم دیتا ھے لیکن اس سال کا کرشنگ سیزن گنے کے کاشتکاروں کے لئے بد ترین تھا۔ گنے کے کاشتکاروں کے معاشی استحصال پر احتجاج کے نتیجے میں حکومت نے گنے کی قیمت ایک سو اسی روپے من مقرر کی۔لیکن شوگر ملز مالکان اور ضعلی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے کوئی بھی مل مالک ایک سو تیس روپے من سے زائد قیمت ادا کرنے پر تیار نہ تھا۔ یاد رھے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کی خریداری کے لئے شوگر پرمٹ جاری کیا جاتا ھے۔گنے کا وزن کیا جاتا ھے اور پھر اس حساب سے ادائیگی کا وعدہ جو کہ کم ھی وفا ھوتا ھے۔

جہانگیر ترین کی بحثیت کاشتکار شہرت مثبت ھے۔انہوں نے لودھراں میں بہت سے رفاعی منصوبے شروع کئے۔ان کا شمار بھی شوگر ملز مالکان میں سے ھوتا ھے لیکن وہ ان معدودے چند مالکان میں سے ھیں جو مقرر کردہ سرکاری ریٹ پر گنا خریدتے ھیں لہزا کاشتکار ان سے خوش دکھائی دیتے ھیں۔

تقریباً دو سال قبل جہانگیر ترین نے لودھراں میاں چنوں کے بارڈر پر چوہدری پرویز الٰہی کی قائم کردہ شوگر مل جو کہ انہوں نے فیصل مختار کو بیچ دی تھی خریدی۔ یہ مل ایک چھوٹی شوگر مل ھے جس کی گنے کی کرشنگ صلاحیت چار ھزار ٹن ھے جبکہ بڑی شوگر مل کی کرشنگ صلاحیت چالیس ھزار ٹن ہوتی ھے۔ جہانگیر ترین نے شوگر مل خریدنے کے بعد نہ صرف کاشتکاروں کے پچھلے واجبات ادا کئے بلکہ موجودہ کرشنگ سیزن میں سرکاری ریٹ کے مطابق ایک سو اسی روپے من ادائیگی دینا شروع کردی۔ میاں چنوں کے علاؤہ لودھراں اور دیگر اضلاع سے کسان اپنا گنا لاد کر مل پہنچنا شروع ہو گئے۔

لودھراں کے ناراض گنے کے کاشتکاروں نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کے ذریعے اپنا احتجاج کیا۔

جبکہ جہانگیر ترین کی مل اپنی محدود استعداد کے باعث گنا خریدنے کے شوگر پرمٹ جاری کرنے سے قاصر تھی۔ ایک عام متوسط درجے کی شوگر مل چالیس ھزار ٹن گنے کی کرشنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لودھراں کے کسان مایوس ہو کر واپس لوٹنا شروع ہوگئے۔ وہ گلہ مند ھیں کہ جہانگیر ترین نے ان کا گنا نہیں خریدا اور یوں ان کا معاشی استحصال کیا گیا۔ لودھراں کے ناراض گنے کے کاشتکاروں نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کے ذریعے اپنا احتجاج کیا۔

یوں تو انتخابی سیاست میں کسی ایک امیدوار کی فتح اور شکست میں بہت سے عوامل کار فرما ہوتے ہیں یقیناً علی ترین کی شکست میں بھی تحریک انصاف کی علاقائی دھڑہ بندیوں مسلم لیگی دھڑوں کا متحد ہو جانے کا بھی کردار ہوگا۔لیکن جہاں اس ضمننی انتخاب کا تجزیہ کیا جا رھا ھے وھاں گنے کے کاشتکاروں کے انتخابی ترجیحات کو یکسر نظر انداز کیا جارھا ھے۔

لودھراں کے ضمنی انتخاب کے کئی اسباق ہیں۔جن میں سے ایک یہ ھے کہ آنے والے قومی انتخابات میں جن حلقوں میں شوگر ملیں واقع ھیں اور شوگر مل مالکان مقامی سیاست میں بطور امیدوار حصہ لیتے ہیں وھاں کسان اپنے معاشی استحصال کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔ اور با اثر شوگر ملز مالکان ہر سیاسی جماعت کی صف اول کی قیادت میں شمار کئے جاتے ہیں۔اآکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عدیل ملک کی تحقیق کے مطابق پاکستان کے پچاس کے قریب سیاسی خاندان شوگر انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دوسرا سبق حکمران ن لیگ کے لئے ھے کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار کے آخری ایام میں شاہ محمود قریشی کی نشست پیپلز پارٹی نے جیت لی لیکن چند ماہ بعد ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم گیلانی اپنی خاندانی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے اور تیسرا سبق پیپلز پارٹی کے لئے ہے کہ جس کی قیادت اس خوش فہمی کا شکار ہے کہ محض بڑے جلسے کر لینے اور الیکٹبلز کو پارٹی میں شامل کرکے پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اور اس کی قیادت اس خوش فہمی کا شکار دکھائی دیتی ھے کہ جنوبی پنجاب کے ووٹر پیپلز پارٹی کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے بہتر رزلٹ دکھائے گی۔ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جانا اس دعوی کی نفی کرتا دکھائی دے رھا ھے۔

Facebook Comments Box
تحریک انصافجہانگیر ترینضمنی انتخابعلی ترینلودھراںن لیگ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
عاصمہ جہانگیر : توازن کہاں؟ راجہ قاسم محمود
next post
میری الفت کا مدار: ایک دلگداز خط —– عمر حیات

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.