تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

اوریانیت اور عریانیت کے بیچ ہم سب: ثمینہ رشید

by دانش ڈیسک 18/11/2017
written by دانش ڈیسک 18/11/2017
111

کہیں پڑھا تھا کہ حسین پھولوں کی قطار ہو یا مہکتے کھانوں کے خوان سجے ہوں، ایک مکھی کا پسندیدہ ٹھکانہ کچرے کا ڈھیر ہی ہوتا ہے۔ اس چھوٹی سی بات کو سمجھنے کے لئے کسی منطق کی کتاب کو پڑھنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسا کرنا اس کی فطرت ہے۔

سال گزشتہ کا ہی قصہ تھا شاید جب اسی طرح اوریا مقبول جان نے ایک اشتہار میں کرکٹ کھیلتی نوجوان لڑکی کے سراپے پر تنقید کی گو کہ تین سے چار سیکنڈ کے ایک کلپ میں اشتہار دیکھنے والا اس زاوئیے پر بھی غور کرسکتا ہے۔ یہ کافی ناقابلِ فہم پہلو تھا۔ پھر اس روئیے کو اوریانیت کا نام دے دیا گیا۔ اور اس پر سوائے چند فیصد کے سب متفق نظر آئے کہ مزکورہ بالا ایڈ میں ایسی کوئی چیز نہیں کے جسے فحاشی کا نام دیا جاسکے۔

اب چلئیے ایک اور قصہ کی جانب۔ عورت کی آزادی، خود مختاری اورحقوق کی بات کرنے والی ایک ویب سائیٹ کی جانب سے ایک انٹرنیشنل لیول کی ٹینس پلئیر کی سالگرہ کا اشتہار لگایا جاتا ہے۔ بلاشبہ ایک خوبصورت ٹیلنٹڈ پلیئر جس کے کھیل کی ایک دنیا مداح ہو اس کی سیکڑوں نہیں تو ہزاروں خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پہ موجود ہوں جن میں نہ صرف ٹینس کھیلنے کے لباس میں کئی شاندار تصاویر شامل ہوں بلکہ کئی مختلف مشرقی و مغربی لباس کی تصویروں کا بھی بہت بڑا کلیکشن شامل ہو۔ وہاں ویب سائٹ چلانے والے ایک ایسی تصویر کا انتخاب کریں جس پر اگر کسی بھی “متوازن” طرز فکر، صحیح آلدماغ انسان کی رائے لی جائے کہ “کیا یہ تصویر کسی کی سالگرہ کی مبارکباد کے میسج کے ساتھ لگائی جاسکتی ہے؟” تو وہ یقیناً اس سوال پوچھنے والے کو سر تا پیر تک ضرور دیکھے گا اور اسکی زہنی حالت پہ شبہ نہ سہی زہنی پسماندگی پہ ضرور تین حرف کہے گا۔

ایسی تصویر کے انتخاب پہ کسی بھی “متوازن” طرز فکر، صحیح آلدماغ انسان کی رائے لی جائے کہ “کیا یہ تصویر کسی کی سالگرہ کی مبارکباد کے میسیج کے ساتھ لگائی جاسکتی ہے؟” تو وہ یقیناً سوال پوچھنے والے کی زہنی حالت پہ شبہ نہ سہی زہنی پسماندگی پہ ضرور تین حرف کہے گا۔

لیکن کیا کیا جائے پھر وہی مثال یاد آتی ہے کہ مکھی تو مکھی ہے۔ پھولوں کے گلدستے سجے ہوں یا دسترخوان پہ کھانوں کی بہار ہو، اب اس کی فطرت میں گندگی کی طرف ہی لپکنا لکھا ہو تو وہ اسی کے آس پاس پائی جائے گی اس میں حیرت کیسی۔ اس لئے جب آپ اس نیوز پر نظر ڈالتے ہیں تو تصویر چننے سے لگانے کے مرحلے تک، لوگوں کے اندر کی مکھی بھی صاف نظر آتی ہے۔ جو خوبصورتی اور نفاست سے مزین تصاویر کو چھوڑ کر کے اپنی فطرت کی گندگی کو ظاہر کرتی تصویر کی طرف لپک لپک جاتی ہے۔ بھلا اس میں خلاف فطرت کیا ہے؟

ہاں، خلاف فطرت ایک بات ہوئی کہ جب نفیس طبع لوگوں نے اس پر اعتراض اٹھایا کہ یہ ہی تصویر کیوں، تو اصرار ہوا کہ یہ آپ کے دماغ کی گندگی ہے تصویر میں بھلا کیا نقص ہے؟ زور دیا گیا کہ ساری دنیا میں ٹینس اسی لباس میں اسی طرح کھیلی جاتی ہے۔

ہم نے کہا جناب اعتراض لباس پہ کب ہے؟ ہمیں فخر ہے کہ ثانیہ انٹرنیشنل لیول کی پلئیر ہیں۔ اعتراض تو بس اتنا ہے کہ یہ آپ کے زہن کی گندگی کی عکاسی کرتی تصویر کا سلیکشن ہم پہ زبردستی تھوپنے پر اصرار کیوں ہے؟

جواب آیا تصویر کے سلیکشن میں کوئی مسئلہ نہیں آپ کی عوام ہے ہی جنس زدہ، بلکہ جنسی مریض۔

سوال ہوا جناب آپ تو عورت کے حقوق اور آزادی اور اس کو بطور عورت عزت اور مقام دلوانے کے دعویدار تو پھر عورت کو ایسے پروڈکٹ بنانا؟ وہ بھی چند ٹکوں کی خاطر؟

جواب آیا یہ بھی عورت کی آزادی کا مظہر تصویر ہے بس آپ کے دیکھنے میں ہی کچھ خرابی ہے۔

یعنی آپ ایک تصویر لگائیں جو نہ صرف آپ کی فطرت کی عین عکاس ہو، آپ اس کے پس پردہ مقصد کا حصول یعنی پیسہ بھی بناتے رہئیے اور خرابی اس کی نظر میں جو آپ کو آئینہ دکھا دے۔ آپ سے سوال کر بیٹھے کہ صاحب یہ کون سی عورت کی عزت ہے؟ سوال گندم، جواب چنا۔

ایسے جوابات سن کر ہم نے سوچا کہ یہ کوشش ترک ہی کردینی چاہئے کیونکہ مکھی اپنی فطرت سے مجبور، گندگی کی طرف ہی لپکے گی۔ اسکے لئے اپنی پسند کی جگہ کو گندہ سمجھنا تو مشکل ہے تو بہتر یہی ہے مکھی کو گندگی پر ہی مزے سے رہنے دیا جائے۔

ہم کل اوریانیت کے بھی خلاف تھے اور ہم آج عریانیت کے بھی خلاف ہیں۔ کیونکہ ان دونوں کی سمت مخالف ضرور ہے لیکن منزل بہرحال ایک ہی ہے۔

لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب گندگی کے یہ ڈھیر ہمارا راستہ نہ روکیں۔ کیونکہ کبھی کبھی کا صرفِ نظر تو آسان کام ہے لیکن روز کا یہی چلن ہوگا کہ نیم عریاں تصاویر، فحش قصوں کو ہی رینکنگ کا آلہ کار بنالیا جائے گا تو سوال بھی اٹھیں گے اور تعفن زدہ سوچ پر اعتراض بھی کرنا ہوگا کہ کہیں یہ کچرہ ہمارے گلی کوچوں میں ہی اس طرح نہ پھیل جائے کہ لوگوں کا رستے پر چلنا ہی مشکل ہوجائے۔

اب ہمارے ایک طرف اورانیت ہے دوسری طرف عریانیت، ایک نے اشتہار کے اصل میسیج سے توجہ فحش ویڈیو کہہ کر دوسری طرف لے جانے کی کوشش کی تھی تو ہم نے اسے بھی مسترد کردیا تھا۔
آج آپ کے گروہ نے سالگرہ کے نام پر عریانیت کی طرف توجہ کروا کر رینکنگ بڑھانے کا شوق پورا کیا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے آپ نے اپنی فطرت کے مطابق تصویر کا انتخاب بھی کیا ہے تو ہم اس کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

بس عرض اتنی ہے کہ پرفارمنگ آرٹ کے نفیس آرٹسٹوں کے بیچ اگر نچلے درجے کے تھیٹر والی پرفارمنس اور جگتیں چلا کر مجمع جمع ہونے پر خود کو نمبر ون بتایا تو کیا بتایا۔ کہ یہ مقابلہ تو سرے سے بنتا ہی نہیں۔

مہنگی خوشبوؤں کے بازار میں سستا عطر اگر آواز لگا کر مجمع جمع کرکے بھی بیچا تو کیا سستا عطر مہنگے پرفیوم کی جگہ لے سکتا ہے؟ کیونکہ دونوں کے خریدار ہی الگ تو دونوں کے منافع کا آپس میں مقابلہ ہی کیا۔

بہتر ہے کہ یہ نچلے درجے کی تھئیٹر پرفارمنس اور سستا عطر انہی بازاروں میں بیچا جائے جہاں ان کی مانگ ہے۔ یہ جگہ اس کام کے لئے مناسب نہیں جہاں کے کسٹمر کو آپ کے دوکان کے سامنے سے ناک پہ کپڑا رکھ کر چلنے کی مشکل پیش آئے۔

ہم کل اوریانیت کے بھی خلاف تھے اور ہم آج عریانیت کے بھی خلاف ہیں۔ کیونکہ ان دونوں کی سمت مخالف ضرور ہے لیکن منزل بہرحال ایک ہی ہے۔

Facebook Comments Box
featuredHumSubSania Mirzaاوریا مقبول جانثانیہ مرزاثانیہ مرزا تصویرعورتفحاشی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ہم بدمعاشیہ کی جنگ کا ایندھن نہیں بنیں گے: عماد بزدار
next post
ہارون الرشید کا انٹرویو: ایک تبصرہ —- مراد علوی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.