تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

شرمناک خاموشی : منیر احمد خلیلی

by دانش ڈیسک 13/11/2017
written by دانش ڈیسک 13/11/2017
128

انتخابات کا مرحلہ جوں جوں قریب ہو رہا ہے بے ضمیر اور خود غرض و مفادات پرست سیاست کے بازار کی گہما گہمی بڑھنے لگی ہے۔ اخلاقی اصولوں کی قربان گاہیں تیار ہو رہی ہیں۔ پرانے موقف بدلنے کے لیے عقل عیار کی سجائی منڈی میں نئی سے نئی تاویلوںکی تلاش ہو رہی ہے۔عہد و پیمان اور وفائوں کے قبرستانوں میں گورکن زیادہ سے زیادہ مردے دفن کرنے کے لیے مستعد ہو گئے ہیں۔قافلہ یہ دیکھ کر حیران ہے کہ اس کے لٹنے کے سب سے بڑے ذمہ دار ’منصف‘ اور ’رہنما‘ گم نام شاعروں کے شعروں کی زبان میں ایک دوسرے پر چوٹیں کر رہے ہیں۔گھر کی حفاظت پر مامور ’نگہبانوں‘ کے لبوں پر گہری پر اسرار مسکراہٹ غماز ہیں کہ سارا کھیل اسی رخ پر مڑ رہا ہے جدھر وہ اسے موڑنا چاہتے ہیں۔ شاطرانہ انداز میں کسی کے in ہونے کا سامان ہو رہا ہے اور کسی کو out کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ عزت اور ذلت کے ہدف بدل رہے ہیں۔ ’وکٹری سٹینڈ‘ پر 1,2,3نمبر نئے سرے سے لکھ دیے گئے ہیں۔

عین یہ وہ حالات ہیں جن کے دوران میں ایک ایسا شرمناک واقعہ ہوا کہ زمین تو ضرور کانپی ہو گی اور آسمان پھٹنے کو آیا ہو گا لیکن اجتماعی ضمیر، قومی غیرت اور سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی حمیت اور اخلاقی حس پر سیاست کا اتنا گہرا ’اسموگ‘ چھایا ہوا ہے کہ کوئی زور دار احتجاجی آواز اٹھتی سنائی نہیں دی۔ جاگیردارانہ ذہنیت، سرمایہ دارانہ نشے اور سیاسی اثر و رسوخ اور طاقتور عناصر کے تعلقات کے ماحول میں اگرچہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہوا۔ عزتیں لٹنا، گردنیں کٹنا، گھر اجڑنا، کھیت پامال ہونا،کھلیان جلنا، جائدادیں چھننا وہ کہانیاں ہیں جو گلی گلی اور محلے محلے میں بکھری ہوئی ہیں۔اگرچہ گزشتہ کم و بیش تین چار عشروں سے اقتدار اورکرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہوگیا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ حرام ذرائع سے کمانا، پھر اس’کالی دولت‘ کو ’سفید‘ بنانے کے لیے گورے ملکوں کے بنکوں میں رکھنا، وہاں وسیع جائدادیں خریدنا اور ماورائے ریاست (off-shore) کمپنیوں میں لگا کر ٹیکس چوری کرنا صرف حکمرانوں تک محدود نہیں ہے۔ صنعت کار، کارخانہ دار، پراپرٹی اور دیگر میدانوں میں اونچے کاروباری لوگ، ریٹائرڈ اورحاضر سروس سول اور ملٹری بیوروکریٹ، جرنلسٹ، کھلاڑی کسی نہ کسی پیمانے پر اور کسی نہ کسی راستے سے اس کرپشن میں ملوّث ہیں۔ لیکن لفظ ’کرپشن‘ صرف مالی بدعنوانی تک محدود نہیں ہے۔ یہ اخلاقی زوال کی ہر اس شکل کو شامل و محیط ہے جس سے قُرآن کی اصطلاح میں خُدا کی زمین پر فساد پیدا ہوتا ہے۔ انسانیت کی تحقیر، نسوانیت کی تذلیل، شرافت اورشرم و حیا کی موت، موالات و تعلقات کی بے قدری، شائستگی و معقولیت یہاں تک کہ انسانی جانوں کی ارزانی جیسے سارے رویّے فساد کو جنم دیتے ہیں اس لیے یہ سب ’کرپشن‘ ہیں۔

بات ایک ہولناک سانحہ کی ہو رہی تھی۔یہ المیہ ایک دیہات کے دوگروہوں کے مابین تنازع کا شاخسانہ تھا جس کا شکار کنویں سے پانی بھر کر آتی ہوئی لڑکی بنی۔ گائوں کے بااثر غنڈوں اور اوباشوں نے لڑکی کو پکڑ کر برہنہ کیا، عریاں حالت میں اسے گلیوں میں گھمایا اور پھر اسے اسی حالت میں مجمع کے سامنے کھڑے کر کے اس کی تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔ مقامی پولیس نے کمزور سماجی حیثیت رکھنے والے اس خاندان کی کوئی شنوائی نہ کی جس کی بیٹی کو یوں سرِ عام بے آبرو کیا گیا۔ یہ اس پولیس کا طرزِ عمل تھا جس کے بارے میں اس صوبے کی حکمران جماعت کا دعویٰ ہے کہ اسے سیاسی دبائو سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوا جہاں اس جماعت کی حکومت ہے جس نے انصاف کو اپنے نام کا حصہ بنا رکھا ہے۔ یہاںحکومت میں شراکت دار دوسری جماعت وہ ہے جو نظامِ عدل کے قیام کے لیے اٹھی ہے اور دین و شریعت جس کی پہچان ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، جس کے مضافات میں یہ المیہ پیش آیا، اُن مولانا فضل الرّحمٰن کا آبائی شہر ہے جن کی اس صوبے میں اہم سیاسی حیثیت، گہرا اثر و اقتدار اور دینی مدارس کاایک وسیع نیٹ ورک ہے۔ پچھلے پندرہ برسوں سے تو وفاق میں ہر حکومت کے حصہ دار ہوتے ہیںاور اب بھی ان کا ایک وفاقی وزیر کے برابر ان کا درجہ ہے۔

سانحہ تو جتنا المناک ہے، وہ ہے ہی لیکن میں جس پہلو سے اس معاملے کو اہم گردانتا ہوں وہ اس واقعہ پر صوبے میںقوت و اقتدار کے مالک عمران خان کی شرمناک حد تک بے حسی اور خاموشی ہے۔اگرچہ ان کی پارٹی کی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے لگائے ہوئے الزامات کی روشنی میں دیکھا جائے تو ایک دیہاتی لڑکی کی وحشیانہ انداز میں بے حرمتی پر عمران خان کی خاموشی کوئی حیرت کی بات نہیں ہے لیکن صوبے میں حکومت کی وجہ سے کمزوروں کی حمایت اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری کی وجہ سے وہ خود اور ان کی حکومت اور پارٹی اس معاملے میں مسئول ہے اور ان کی خاموشی ایک سنگین جرم ہے۔ ان کے حوالے سے اس معاملے کی نزاکت اور بڑھ گئی ہے کہ تحریکِ انصاف کے ایک لیڈر نے اپنی پارٹی کے ایک اور لیڈر پر اس درندہ اور وحشی صفت گروہ کا پشت پناہ ہونے اور مجرموں کی کھلی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ دینی اور اخلاقی اصولوں کے پاسدار اور دین وشریعت کے علم بردار ہونے کی وجہ سے مولانا فضل الرّحمٰن اور جناب سراج الحق کی خاموشی کا ذکر بھی جس ہلکی سے ہلکی صفت سے کیا جا سکتا ہے اس کے لیے شرمناک لفظ ہی موزوں ہے۔ ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر اور خاص طور پر حقوقِ نسواں کے عنوان سے سرگرمیوں میں مصروف امریکہ اور مغربی ممالک سے بھاری گرانٹس لینے والی این جی اوز کی آواز بھی کہیں سنائی نہیں دی ہے۔ لے دے کے عمران خان کی مطلقہ ریحام خان کو صدائے احتجاج بلند کرتے دیکھ رہے ہیں لیکن وہ بھی بعد از بصد خواری و تاخیر۔

Facebook Comments Box
خواتین پہ ظلمڈیرہ اسماعیل خانشرمناک
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
مغربی تہذیب اور ہمارے خوشگوار مغالطے: شاہنواز فاروقی
next post
پرویز مشرف کی کمانڈ میں 23 جماعتی اتحاد: ڈاکٹر رئیس صمدانی

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.