تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلمیکالممذہبی

تاریخ ہائے ولادت و وصال کے اختلاف میں پوشیدہ حکمتیں —– سراج الدین امجد

by دانش ڈیسک 19/10/2020
written by دانش ڈیسک 19/10/2020
113

ماہ ربیع الاول کی آمد سرو ر و انبساط کی بہجت آفرینی کا عجب ساماں رکھتی ہے کیو ں نہ ہو کہ اس ماہِ مقدس میں سرورِ کائنات، فخرِ موجودات، باعث تخلیق انس و جاں، خاتم النبیین، رحمۃ للعلمین حضرت محمد مصطفی علیہ اکمل التحیۃ واجمل الثناء رونقِ گیتی ہوئے۔ ربِّ ذوالجلال کے اس احسانِ عظیم کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اللھم لک الحمد ولک الشکر لا احصی ثناءً علیک انت کما اثنیت علی نفسک۔

لیکن کیا کیا جائے ایک طرف عقیدت کیشی کے مظاہر میں بے اعتدالی اور اظہارِ مسرت میں خودسری جھلکتی ہے تو دوسری طرف تذکارِ ولادت سے گریزپائی چھپائے نہیں چھپتی۔ کچھ لوگ ایام ولادت و وصال کی تاریخوں میں اختلاف اور عدمِ تعیین کو امت کے عمومی رویہ اور مزاج کا نمونہ قرار دے کر ان ایام کی اہمیت و خصوصیت گھٹانے کے درپے ہیں۔ تو دوسری طرف اہل محبت اور عشاقانِ جمال ان ایام کی کما حقہ قدرو منزلت کی خاطر واضح تعیین اور اس پر قومی اتفاق رائے کی دعوت دیتے نظر آتے ہیں ۔ حدیث و سیرت کی کتب میں پیغمبرِ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ ولادت و وصال کے ضمن میں مختلف روایتیں ملتی ہیں۔ لہذا اس صورت ِ حال میں موزوں طرزِ عمل کیا ہونا چاہیے ؟ یہ ایک اہم سوال ہے حدیث و سیرت اور تاریخ و آثار سے آشنائی رکھنے والے جانتے ہیں کہ دین اسلام میں ساعاتِ سعید یا مبارک ایّام کے حوالے سے دوٹوک اور واضح موقف نہیں ملتا۔ جمعہ کے دن قبولیتِ دُعا کی ساعت ہو یا لیلۃُ القدر ایسی اہم رات، واضح تعیین کہیں نہیں ملتی ۔ باوجودیکہ ثانی الذکر کی اہمیت خود نصوص قرآنی سے عیاں ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس اخفا میں کونسی حکمت پوشیدہ ہے؟

اوقات کی عدمِ تعیین کی حکمت یہی معلوم ہوتی ہے کہ مخصوص دن یا وقت کو پانے کے لیے فرزندان اسلام خوب تلاش و جستجو سے کام لیں نیز اگر کوئی ایک وقت میں مطلوبہ قربات سے دامن مراد نہیں بھر سکا تو دوسرے اوقات کو قیمتی بنا لے یہی وجہ ہے کہ لیلۃ القدر کی تلاش کے لیے رمضان کا آخری عشرہ اہم ٹھہرا۔ نیز اعتکاف کے اہتمام کا حکم ہوا۔ اسی طرح جمعہ کی اس قیمتی ساعت کا حصول جمعہ کے پورے دن کے خصوصی اہتمام پر مُنتَج ہوا۔ یہی چیز حضور ختمی المرتبت علیہ الصلاۃ والسلام کے یوم ولادت (مثلاً ۲ ربیع الاول سے لیکر ۷، ۸، ۹، ۱۲ کی تاریخیں ملتی ہیں) اور ایام وصال ( مثلاً ۲۸ صفر، یکم ربیع الاول، ۲، ۲۱ ربیع الاول کی تاریخیں ملتی ہیں) کے متعلق بھی راہنمائی کرتی ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ ایام ولادت و وصال میں محدثین کی آراء مختلف ہیں۔ مورخین اور فلکیات دانوں کی تحقیقات بھی جدا جدا ہیں۔ نیز صوفیہ کرام کے اپنے مشاہدات و مکاشفات ہیں۔ قدوۃ المکاشفین سیدی عبد العزیز دباغ رح کے حوالے سے “الابریز” نے ۷ ربیع الأول کو یوم ولادت مانا ہے۔ جب کہ ہندوستان کے مشائخ بالخصوص مشائخ چشت ۲ ربیع الاول کو یومِ وصال مان کر عرس مبارک کی تقریب منعقد کرتے ہیں ۔ تقریبات کا یہ تنوع بھی خیرات و برکات کی وسعتوں کا امین ہے۔ اصل مقصد اس نعمتِ کبریٰ پر جذبات تشکر و امتنان کا اظہار ہے۔ نیز “وذکرھم بایام اللہ” کی لطافتوں سے آشنا ہونا، لہذا دین اسلام کی عمومی تعلیمات سامنے رکھی جائیں تو دن کی تعیین کی بجائے ربیع الاول کا پورا مہینہ کم از کم پہلے دو عشرے تو کثرت درود پاک سے معمور ہوں۔ مختلف اوقات میں محافل میلاد، تذکارِ سیرت اور فروغ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مملو تقریبات منعقد کی جائیں تاکہ کما حقہ ان ساعاتِ مسعود و ایام مُقدَّسہ کی برکات نصیب ہوں۔ اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد کما تحب و ترضی لہ۔

آمین

Facebook Comments Box
Birthfeaturedسراج الدین امجدسیرت نبی صولادت نبوی ص
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
سرسید اور تخلیق پاکستان — ڈاکٹر امتیاز عبدالقادر
next post
افغانستان: ملا عمرسے اشرف غنی تک — محمد حمید شاہد

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.