تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

متوقع فیصلہ: ھر صورت میں نقصان کس کا ھوگا؟ مجاھد حسین

by Daanish Editor 10/07/2017
written by Daanish Editor 10/07/2017
68

کل جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دے گی اور اس کے ساتھ ہی پاکستانی سیاست کا ایک نیا تلاطم خیز دور شروع ہو جائے گا۔

کچھ باخبرلوگوں کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس ثبوتوں کا انبار اکٹھا ہو چکا ہے۔ شریف خاندان کو بھی یہ سن گن مل چکی ہے کہ ان کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی ناقابل تردید تفصیلات جے آئی ٹی نے حاصل کر لی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بہت سے نئے سکینڈل اور انکشافات سامنے آئیں اور نون لیگ کی سیاست ایک طویل عرصے کے لئے نت نئے الزامات کے بھنور میں پھنس کر رہ جائے۔ اس بات کا بہت امکان ہے کہ سپریم کورٹ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنائے گی۔ اس صورت میں ان کے لئے وزارت عظمی کے عہدے پر برقرار رہنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ اگر وہ نااہل قرار دے دیے جاتے ہیں تو ان کی جماعت کے لئے سب سے بڑا چیلنج یہی ہو گا کہ وہ اپنا وجود کس طرح برقرار رکھے۔ میاں صاحب مسلم لیگ نون کے غیرمتنازعہ لیڈر ہیں۔ وہ منظر سے ہٹتے ہیں تو ان کی جانشینی کا جھگڑا کھڑا ہو گا جس کے نتیجے میں نہ صرف شریف خاندان کے اندر انتشار پیدا ہو سکتا ہے بلکہ عین ممکن ہے کہ بہت سے رہنما وراثتی سیاست سے بدظن ہو کر دوسری جماعتوں کا رخ کریں۔ وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں اس جماعت کو یہ فیصلہ بھی کرنا ہو گا کہ اسے فوری طور پر اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کی طرف جانا چاہئے یا 2018 تک انتظار کرنا بہترہے تاکہ اس ایک سال میں پانامہ لیکس کا قصہ پرانا ہو جائے۔ دونوں ہی فیصلوں کے اپنے اپنے مضمرات ہیں۔ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو الزامات کی تازہ ترین آندھی ان کے ووٹرز کو اڑا لے جائے گی اور یہ صورتحال دیکھ کر ان کے بہت سے موسمی پرندے دوسری جماعتوں کی شاخوں پر جا بیٹھیں گے۔ اگر 2018 تک انتظار کرتے ہیں تو خدشہ ہے کہ میاں صاحب کی جانشینی کی طویل کشمکش اگلے انتخابات تک نون لیگ کو دو تین دھڑوں میں تقسیم نہ کردے۔

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قانونی موشگافیوں کے نتیجے میں فیصلہ میاں صاحب کے حق میں آ جائے۔ اس صورت میں سب سے زیادہ نقصان میں عدلیہ رہے گی جس کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ تاثر بہرحال عوام میں پھیلا ہوا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب لوگوں کو خرید لینے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح نون لیگ نے شورشرابا کر کے یہ تاثر پھیلایا ہوا ہے کہ فوج ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ موافق فیصلہ آنے کی صورت میں عوام یہی نتیجہ اخذ کرے گی کہ ایک بار پھر فوج اور میاں صاحب کے درمیان کوئی خفیہ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

عمران خان کی سیاست کو ایک فوری دھچکہ ضرور لگے گا۔ لیکن اس کا اثر جلد ہی زائل ہونے لگے گا کیونکہ جےآئی ٹی کی رپورٹ کی صورت میں خان صاحب کو میاں صاحب کے خلاف اتنی بڑی ڈگڈگی مل جائے گی جسے وہ اگلے انتخابات تک مسلسل بچاتے رہیں گے۔ اس کے نتیجے میں نون لیگ کی سیاسی ساکھ، جو کہ پہلے ہی بہت متاثر ہو چکی ہے، مزید تباہ ہوتی جائے گی۔ دیکھا جائے تو نون لیگ ہر طرف سے مشکلات میں گھر چکی ہے۔ اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ سے واقعی میاں صاحب کے خلاف بہت سے پرانے اور نئے انکشافات نکل آتے ہیں تو اس جماعت کو اپنی بقا کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہو گا۔

Facebook Comments Box
پانامہ کیسجے آئی ٹیوزیر اعظم نواز شریف
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Daanish Editor

previous post
اکیلی عورت، اکیلی کیوں ہے؟ —– فارینہ الماس
next post
جے آئی ٹی، روشنی قریب ہے ۔ ۔ محمود فیاض

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.