تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

تھائی لینڈ میں عید میلاد النبی : ابو منیب بھٹو

by ویب ڈیسک 30/11/2017
written by ویب ڈیسک 30/11/2017
108

ہجری کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی ہر سال آمد مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ربیع الاول وہ با برکت مہینہ ہے جس میں محسن انسانیت نوع انسانی کے لئے تا قیامت ہادی بن کر تشریف لائے۔ قطع نظر یوم ِ ولادت کے ربیع الاول کا پورا مہینہ ہی مسلمان خوشی مناتے نظر آتے ہیں، پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان بستے ہیں سب اپنی خوشی کا اظہار اپنی مخصوص روایات کی روشنی میں کرتے نظر آتے ہیں۔ پورا مہینہ دن ہو یا رات، گھروں، محلوں، بازاروں اور مساجد میں آقائے نامدار حضرت محمد ﷺ کا ذکر خیر کیا جاتا ہے، نعتیں پڑھی جاتی ہیں اور تحریریں لکھ کر گل ہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان تمام باتوں کا مقصد وحید یہی ہوتا ہے کہ مسلمان اپنی سیرت کو نبی پاکؐ کی سیرت کے مطابق ڈھالیں اور سیرت کا یہی پیغام اگلی نسلوں تک ذمہ داری کے ساتھ منتقل کیا جائے اور، سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ پیغام ہر ذی شعور انسان تک پہنچایا جانا چاہیے۔

کچھ اس طرح کے مناظر تھائی لینڈ کے جنوب میں واقع پتانی صوبہ میں بھی نظروں سے گزرے۔ پتانی میں اکثریت مسلمانوں کی آبادی پر مشتمل ہے۔ پتانی کبھی آزاد مسلم ریاست رہی ہے اس لیے یہاں کے مسلم باشندے اس کو پتانی دار السلام کے نام سے بھی یاد رکھتے ہیں۔ تھائی لینڈ کےچھہتر (76) صوبے ہیں جن میں سے جنوب میں واقع تین صوبے (ملائیشیا کے قریب) پتانی، ناراتھی وات، یالا اور اس کے علاوہ سونگکلا، ھتیائی کے اکثر حصے مسلم اکثریت پر مشتمل ہیں اورتھائی لینڈ میں اسلام مذہب کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ نسلی طور پر مسلمان مالے اور تھائی دونوں اقسام پر مشتمل ہیں۔ تھائی لینڈ کے مسلمان میلاد النبیؐ کو عام طور پر مولدالنبیؐ سے موسوم کرتے ہے۔ مولدالنبیؐ کی تقریب عام طور پر صاحب استطاعت لوگ اپنے گھروں پر منعقد کرتے ہیں۔جس کیلئے مسجد میں اپنے طے شدہ وقت کے مطابق نماز کے بعد داعی کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ آج فلاں صاحب کے گھر مولدالنبیؐ کی تقریب رکھی گئی ہے اسلئے سب کو شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ سنت و نوافل کی ادائیگی کے بعد لوگ امام مسجد کی معیت میں مذکورہ صاحب کے گھر کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔

گھر پر ایک ہال یا کمرے میں پھولوں کے گلدستے سجا کر رکھے ہوتے ہیں جہاں پر امام مسجد یا پھر نعت گو بیٹھ کر اپنے ساتھ لائی ہوئی مَلَایُو‘ اور عربی زبان میں لکھی ہوئی نعت شریف میں سے باری باری دونوں زبانوں میں نعت پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد تمام حاضرین مجلس ادب و احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک ساتھ یک زبان ہوکر درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ زیادہ تر یہ الفاظ دُہرائے جاتے ہیں ’’ صلی اللہ علیٰ محمدؐ، صلی اللہ علیہ وسلم، یا نبی سلام علیک، یا رسول اللہ سلام علیک‘‘ یہ سلسلہ چند منٹ تک جاری رہتا ہے، اسی اثنا میں صاحب خانہ کی طرف سے کچھ نقدی اور تحائف صدقہ کے طور پر شرکاء کے درمیان تقسیم کیے جاتے ہیں اور ہاتھوں پر مخصوص تھائی خوشبو والا پانی ہاتھوں پر چھڑکا جاتا ہےجیسا کہ ہمارے ہاں عرق گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے بعد دوبارہ بیٹھ کر انہی کتابوں سے نعت پڑھی جاتی ہیں۔ ان نعتوں میں زیادہ تر نبی کریم ﷺ کے اخلاق کریمہ کا بیان ہوتا ہے۔ بعد ازاں دعا کے ساتھ مولدالنبیؐ کا اختتام ہوتا ہے اور صاحب خانہ کی طرف سے کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ کھانا تناول کرنے کے بعد سب لوگ اپنی منزلوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔

بالکل یہی سلسلہ محلے یا گاؤں کی مسجد میں ایک دفعہ اختیار کیا جاتا ہے اور اسی ترتیب سے مولد النبی کی محفل منعقد کی جاتی ہے، فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ لوگوں کو جو تحائف دیے جاتے ہیں وہ چندے کے ذریعہ اکھٹی کی ہوئی رقم سے لیے جاتے ہیں اور کھانا لوگ اپنے گھروں سے تیار کر کے لاتے ہیں جن میں انواع واقسام کے کھانے اور میوہ جات شامل ہوتے ہیں۔ یہ سارا پروگرام مسجد کی انتظامیہ کے زیر نگرانی ہوتا ہے۔ مسجد کی انتظامیہ میں دو یا تین امام، مؤذن اور دیگر ذمہ داران شامل ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کہ یہاں کے لوگ مؤذن کو حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی نسبت سے “بلال” ہی کہتے اور لکھتے ہیں۔ راقم کو مولد النبی کی ایسی محفل میں شرکت کا موقع پتانی کی ایک مسجد، مسجد نور السعادۃ میں ملا جن کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اس دن مسجد کی انتظامیہ اپنی مخصوص یونیفارم میں ملبوس تھی۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے شیخ الاسلام، جس کو مقامی زبان میں چوْلاراتَّامُنْتِرِی (Jularattamuntry)کہا جاتا ہے، کے مرکزی دفتر میں بھی ایک پُروقار مولدالنبیؐ کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تھائی لینڈ کے بادشاہ، وزیراعظم اور حکومت کے دیگر اعلیٰ عملدار بھی خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں۔
مولدالنبیؐ کی چند تقاریب جن میں شرکت ہوئی اس سے اندازہ ہوا کہ یہ تقاریب انتہائی سادہ اور پُروقار تھیں، فضول خرچی سے حتی الامکان اجتناب، عوام سے حاصل کیے ہوئے چندے کا بڑی احتیاط کے ساتھ استعمال، نشر و اشاعت کے لئے پوسٹرز کی اشاعت بالکل بھی نہیں اور نعت خوانوں کو نہ تو مرکزی حیثیت دی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی خاص قسم کا نذرانہ، ہمارے معاشرے میں نعت خواں حضرات کو جو پروٹوکول اور بھاری نذرانے دیے جاتے ہیں اس سے تو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ محفل نعت خواں حضرات کیلئے ہی سجائی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
featuredتھائی لینڈسیرتعید میلاد النبیمحمد ص
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
ڈاکٹر عزیز ابن الحسن کے مضمون ’’سراج منیر کا تصورِ تہذیب‘‘ پر ایک تبصرہ: عاصم بخشی 
next post
احوبہ ——– جیلانی بی اے — 2

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.