تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادب

ادب کا ساحر، شاہ اور صاحب قراں رخصت ہو گیا ——-صفدر رشید

by دانش ڈیسک 26/12/2020
written by دانش ڈیسک 26/12/2020
102

گنگا اور جمنا کے سنگم پر آباد الہ آباد، ہمارے شمس الرحمن فاروقی کا مسکن تھا اور مسکن ہے۔ کئی پہلوؤں سے وہ گنگا جمنی تہذیب کے  نمایندہ ہیں کہ بہت سے دریا ان کی شخصیت میں رچ بس گئے ہیں۔ ۶۰ برس سے رواں دواں یہ دریا ۲۵ دسمبر کو آب گم ہو گیا۔

مصنف (درمیان میں) فاروقی صاحب کے ساتھ

پچاس برس قبل کی گئی محمد حسن عسکری کی یہ  بات مجھے  بہت دیر سے سمجھ آئی کہ فاروقی کا نام حالی کے بعد لیا جارہا ہے۔ عسکری کی اس بات کی معنویت نے ابھی اگلے پچاس برسوں میں کھلنا ہے۔ ہر شعبے میں اہم افراد بہت ہوتے ہیں، مگر نظریہ ساز اور عہد ساز خال خال۔ حالی کے بعد تنقید میں نظریہ سازی کا عمل کمزور پڑ گیا۔ کچھ عرصہ حالی ہی کی تائید یا مخالفت میں آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ پھر احتشام حسین، آل احمد سرور، کلیم الدین احمد اور محمد حسن عسکری تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتے ہیں اور تنقید نے ایک ڈسپلن کے طور پر سامنے آنا شروع کیا۔ ان چاروں میں کافی کچھ مشترک ہے۔ سب اپنی روایت سے جڑے ہوئے تھے اوران کے سامنے مغربی ادب کا دریچہ بھی کھلا تھا۔ سب  نے متنوع موضوعات پر لکھا، لیکن زیادہ تر تحریروں کا اسلوب موضوعی اور تاثراتی ہے۔ ایلیٹ نے کہیں اس طرح کی بات کی ہے کہ  کسی عظیم شاعر کی پیدایش حادثاتی طور پر نہیں ہوجاتی، زبان اور تہذیب کسی خاص مقام پر پہنچ جائیں تو ایسا ممکن ہوتا ہے۔ فاروقی اور ترقی پسند تحریک کی پیدایش کم و بیش ایک ساتھ ہوئی۔ فاروقی نے بچپن میں ہندوستان کی آزادی کی تحریک دیکھی۔ نانہال مسلم لیگی تو ددھیال کا رخ کانگریس کی طرف۔ ننھیال مسلکاً بریلوی تو ددھیال دیوبندی۔ انگریزی ادب میں ایم اے، مگر گھر میں عربی اور فارسی پڑھی۔ یوں ان کی شخصیت مختلف اطراف سے مسلسل اثرات قبول کرتی رہی، مگر وہ کسی ایک نظریے یا شخصیت کے حالے کی گرفت میں زیادہ دیر نہیں رہے۔  شاید اسی لیےفاروقی کے ہاں ہمیں  رواداری کا رویہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

ادب میں انھوں نے ہر شے کو اپنی کسوٹی  پر قبول کیا۔یہ کسوٹی انانیت پر نہیں بلکہ اس اصول پر استوار تھی کہ ادب کسی مخصوص نظریے کی لونڈی بن کر نہ رہ جائے۔ مختصر الفاظ میں، فاروقی کی عمر بھر کی “جدوجہد” یہ ہے کہ ادب سب سے پہلے ادب ہو اور یہ کہ ادب کو پرکھنے کے معیار ادبی ہوں۔

جدیدیت پر بات کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھتے ہیں، یہاں صرف ایک بات کی وضاحت ضرور کرنا چاہوں گا کہ جدیدیت پسند ہونے کے باوجود فاروقی نے کلاسیکی ادب کو اپنا مسئلہ کیوں بنایا؟ بلکہ یہ بات ایک اعتراض کی صورت میں بھی کی جاتی ہے۔ مغربی ادبی جدیدیت اور ہماری ادبی جدیدیت کے خمیر میں یہ بات شامل ہے کہ اپنی جڑوں کو تلاش کیا جائے۔ کوئی تہذیب اور ادب اپنی جڑوں کو کاٹ کر نہیں پنپ سکتے۔ اسی لیے فاروقی ۱۸۵۷ کو تہذیبی انقطاع بھی تصور کرتے ہیں۔

فاروقی کی فتوحات پر بہت کچھ لکھا جا چکا، تاہم کلاسیکی شعریات کی بازیافت کے ضمن میں “شعر شور انگیز” کے دیباچے اور “ساحری، شاہی، صاحب قرانی” کی جلد اول کو دنیا کے سامنے فخر سے پیش کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments Box
featuredshams ur rahman faruqiشمس الرحمن فاروقی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
آہ! شمس الرحمان فاروقی بھی چل بسے —- خاور چودھری
next post
تہتر سال سے اسرئیلی مظالم کا شکار، نہتے فلسطینی عوام ۔۔۔۔ وحید مراد

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.