تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیصنف/ جینڈرکالم

پاکستانی سماج اورعورت  4 ۔۔۔ لڑکیو! تمھیں کیا ہو گیا ہے؟ — نجیبہ عارف  

by ڈاکٹر نجیبہ عارف 28/03/2017
written by ڈاکٹر نجیبہ عارف 28/03/2017
122

ایک ایسے سماج میں، جہاں طبقاتی امتیازات روز بروز بڑھتے جا رہے ہوں، معاشی ناہمواری زندگی کو دشوار سے دشوار تر کر رہی ہو، بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہوں، عزت نفس اور ترقی و خوش حالی تو ایک طرف، جان کے لالے پڑے ہوں، خودکشیاں عام ہوں، جیتے جی مرجانا روزمرہ کا معمول بن چکا ہو، اے میری پیاری لڑکیو! پڑھی لکھی، بنی سنوری، ہنستی مسکراتی لڑکیو! کیا تمھیں زیب دیتا ہے کہ شادی جیسے سیدھے سادے اور لازمی امر کو ایک ناٹک میں تبدیل کر دو۔ ایک ایسا ناٹک، جس کی قسط وار پیش کش کے لیے مہینوں ریہرسل ہو اور جس کی مہندیوں، مایوںاور ڈھولکیوں کے لیے تمام دوست اور سہیلیاں مخصوص رنگوں اور تھیم کے جوڑے سلوائیں اور احباب اپنی محبت کا امتحان یوں دیں کہ کئی شادیوں پر اٹھنے والے اخراجات ایک شام کی رنگینی پر قربان کر دیں۔ شادی بیاہ کی رسمیں پہلے ہی کیا کم تھیں جو اب برائیڈل شاور جیسی نئی رسموں کا بھی اجرا کر دیا ہے،جس کا مقصدسوائے ایک اور قیمتی جوڑا زیب تن کر کے تصویریں کھنچوانے کے کچھ اور نظرنہیں آتا۔

ایسا لگتا ہے کہ شادی کی ہر رسم محض اس کی تصویریں اور وڈیو بنوانے کے لیے ادا کی جا رہی ہو۔ نہ دلہن دلہن لگتی ہے، نہ دلہا دلہا۔

لڑکیو! ہم کہتےتھے، ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر باشعور ہو جاتے ہیں۔ انھیں زندگی کے فیصلے کرنے کا اختیار ملنا چاہیے، ان کے فہم و شعور پر اعتماد کرلینا چاہیے مگر جب تم لوگ ایسی ناسمجھی کی باتیں کرتے ہو تو ہم سب سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔ ہمیں امید تھی کہ ہمارے نوجوان، معاشرے میں عام ہونے والی تمام فضولیات کے خلاف احتجاج کریں گے، جہیز، بری اور دوسری بے کار رسموں کو رد کر دیں گے اور خود اپنی شخصیت اور ذات پر اعتماد کرتے ہوئے سادگی اور وقار سے شادی کے بندھن میں بندھنے پر اصرار کریں گے مگر یہاں تو معاملہ ہی اور ہوتا نظر آرہا ہے۔ مقابلے بازی کی فضا، دکھاوے اور نمائش کا خبط، روپے پیسے کا افسوس ناک زیاں۔ خدارا کچھ تو عقل سے کام لو!

یہی نہیں کہ رسمیں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہیں، یہ بھی کہ وڈیو اور تصویریں بنوانے کے لیے شادیوں کی ڈرامائی تشکیل کا شوق ہر حد پار گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شادی کی ہر رسم محض اس کی تصویریں اور وڈیو بنوانے کے لیے ادا کی جا رہی ہو۔ نہ دلہن دلہن لگتی ہے، نہ دلہا دلہا۔ نہ اس کے رشتے داررشتے دار۔ سب کسی ڈرامے کے کردار لگتے ہیں جو فوٹو گرافر کے احکام کے تحت کبھی دائیں دیکھتے ہیں کبھی بائیں، کبھی اٹھتے ہیں، کبھی بیٹھتے ہیں، کبھی کم مسکراتے ہیں، کبھی زیادہ۔ اب تو بعض شادیوں میں ایک کرائے کا چوب دار بھی منگوایا جاتا ہے جو شاہانہ شان و شوکت کے اظہار کی ناکام کوشش میں مضحکہ خیزحرکتیں کرتا ہے۔

پڑھی لکھی، بنی سنوری، ہنستی مسکراتی لڑکیو! کیا تمھیں زیب دیتا ہے کہ شادی جیسے سیدھے سادے اور لازمی امر کو ایک ناٹک میں تبدیل کر دو

خدارا! ہوش کے ناخن لو! یہ اصراف اور تعیش پسندی ایک ایسے سماج میں زیب نہیں دیتی جہاں لوگ بنیادی سہولیات تو کجا ضروریات سے بھی محروم ہوں۔ اگر سماج میں انقلاب لانا چاہتی ہو تو یہیں سے شروع کرو، خود سے وعدہ کر لو کہ کسی ایسے رشتے کو قبول نہیں کرو گی جو جہیز کے مطالبات کی فہرست کسی نہ کسی بہانے تمھارے والدین کو پکڑا جائے اور شادی کی رسموں کو خود شادی سے بھی زیادہ اہم سمجھے۔ سہیلیوں کے ساتھ مل کر ناچو، گاؤ، مسکراؤ، مگر خوشی منانے کے لیے بڑے بڑے پنڈال سجا کر تماشائیوں کو جمع کرنا ضروری نہیں ہوتا اور نہ یہ سب تماشائی تمھاری خوشی میں خوش ہونے والے ہوتے ہیں۔ خوشی کے لمحوں کو اپنے اندر محسوس کرنا سیکھو، اپنے باہر کی ہنگامہ آرائی میں نہیں۔


اس سلسلہ کی پہلی تحریر یہاں اوردوسری کے لیے یہاں اور تیسری کے لئے یہاں کلک کریں۔

Facebook Comments Box
Marriagewomenاصرافپاکستانی سماجپاکستانی عورتپاکستانی لڑکیاںجہیزشادیعورتلڑکیاں
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ڈاکٹر نجیبہ عارف

Prof. Dr Najeeba Arif has been appointed as Chair person Academy of Lettres, Islamabad. She was Dean of the Faculty of Languages and Literature (FLL) at International Islamic University Islamabad (IIUI). Dr. Najeeba is a Professor at the Department of Urdu in International Islamic University, Islamabad and is the founder-editor of the Index of Urdu Journals. She is a creative writer, poet and critic. She has authored and edited thirteen books and published more than 50 research papers in national and international journals and volumes like Annual of Urdu Studies (US), The Journal of Indology and South Asian Studies (Germany) and the Encyclopedia of the World of Islam. Her collection of poetry Ma’āni se Ziyāda won the Oxford University Press Award for Urdu Literature, 2015. She has also published her short stories, travel narratives and memoirs. In research, her field of interest is socio-political study of South Asian literature, Sufism and its literary manifestations and Occidentalism. She studied the impact of 9/11 on Urdu fiction and poetry in 2010 and presented it in a conference at the University of Wisconsin, Madison. Her post-doc research at SOAS focused on the Study of travel narratives of the South Asian Muslims who visited Europe in the colonial period and compiled their views about the West. She discovered and edited a few rare manuscripts of the travelogues and biographies of South Asian Muslims, penned in the eighteenth and nineteenth century. She also studied and wrote about classical Punjabi Sufi poets including Bullhe Shah, Mian Muhammad Bakhsh, Ali Hayder Multani and Ghulam Rasul Alampuri. She has presented papers in several International and national conferences and seminars in and out of Pakistan. Translation is one of her recent passions and she has translated multiple writings from English to Urdu, including a voluminous book on Mysticism, Philosophy and Science. She edited the renowned research journals Meyār (2009-2010) and Bunyād, (2013-2016) in the past.

previous post
کتنی تصویروں کے ساتھ آئی ہے شامِ زندگی –انور عباسی کی آپ بیتی حصہ 4
next post
شناخت کا بحران: پاکستانی ثقافت کس پنچھی کا نام ہے؟

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.