تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
علم و ادبکتابوں پر تبصرے

احمد جاوید کا ناول، کارل مارکس اور جینی کی داستان محبت — محمد تیمور

by دانش ڈیسک 19/09/2020
written by دانش ڈیسک 19/09/2020
87

احمد جاوید اردو ادب میں علامتی افسانہ نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں یہ ان کا پہلا ناول ہے۔ یہ ناول ان کی حیات میں ہی مکمل ہو گیا تھا لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے وہ اس کو شاہع نہ کروا سکے۔ ناول ان کی وفات کے بعد منظر عام پر آیا۔ اس ناول کو اتنی شہرت نہیں ملی اگر ان کی زندگی میں شائع ہوتا تو شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا۔ چند لوگوں کے سوا کسی نے اس ناول کو نہیں پڑھا۔ یہ ایک دستاویزی ناول ہے۔

اس سے پہلے اپ نے سسی پنوں، ہیر رانجھا، سوہنی مہینوال کی محبت کی داستانیں تو سنی ہونگی، ایک ایسی ہی محبت کی لازوال داستان جینی اور کارل مارکس کی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر ٹرائر کی بات ہے اور اور انیسویں صدی کا قصہ ہے کہانی اس لڑکی کی ہے جس نے بے فکری کے دن دیکھے ناز و نعم میں پرورش پائی لیکن جب عشق لاحق ہوا سب کچھ فراموش ہوا، سدھ بدھ بسرا گئی، عیش وعشرت میں پلی ظاہری حسن و جمال قدرت نے ہرنعمت سے اسے نوازا تھا، اشرافیہ میں اس کے خاندان کا بڑا اہم مقام تھا اور اس کا باپ ٹرائر کا منتظم اعلیٰ تھا۔ یہ انیسویں صدی کا دوسرا عشرہ تھا جرمنی پر ملوکیت مسلط تھی صنعتوں کے آجانے سے نپولین کے حملوں نے پورے یورپ کو بگاڑ رکھا تھا اس لیے چاروں طرف بے چینی تھی اور شورشیں سر اٹھا رہی تھیں۔ حکومت کو ایسی نوکر شاہی کی ضرورت تھی جو عوام کو سر نہ اٹھانے دے۔ جینی کے والد غریب پرور اور نرم دل انسان تھے اس لیے ان کا تبادلہ دوسرے شہر کر دیا گیا۔ جینی وہان اتنی خوش نہیں تھی۔ ٹرائر میں لڈوک کی ملاقات معروف وکیل ہنرک مارکس سے ہوئی اور دونوں میں ایسی دوستی قائم ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی۔ اسی بہانے جینی کو اس کی بیٹی صوفیہ کی صورت میں سہیلی بھی مل گئی۔ اب جینی کے دن اچھے گزرنے لگے۔

1830 جب فرانس میں احتجاج کرتے ہوئے مزدوروں پر پولیس اور فوج ٹوٹ پڑی اور لاشوں کے انبار لگا دیے۔ ان ہنگاموں نے ہنرک مارکس کے بیٹے کارل کو مزدور کے حق میں آواز بلند کرنے پر مجبور کیا۔ وہ کہتا ہے کہ میرے خیال میں ہمارے علاقے میں کسانوں کی غریب کا ذمہ دار زمین دار اور تاجر ہے۔ جینی بھی کارل مارکس کے نظریات سے متاثر ہوئی اور اپنا سب کچھ چھوڑ کر اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور جینی کے ماں اور بھائی کے نا چاہتے ہوے بھی ان کی شادی ہو جاتی ہے۔ شادی کے بعد روز بروز ان کے گھر کے حالات بگڑتے جا رہے تھے پہلے ان کو جرمنی، فرنس اور پھر بلجیئم سے بھی بے دخل کر دیا گیا۔ ایسی صورت حال سے نکلنے کے لیے اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ بس گھر کی قیمتی چیزیں گروی رکھی جا رہی تھیں یا جینی کی والدہ کی طرف سے کو امداد آجاتی اور دن گزر جاتے۔ جب بھی جینی کو مشکلات گھیر لیتی تو وہ بیمار پڑ جاتی اور شوہر سے کوئی گلہ نا تھا بلکہ ہمدردی تھی۔ یورپ میں عالمی جنگ ہو گئی 1849 انقلاب کی کامیابی کا سال ہے۔ ابتدائی چند ماہ کامیابی کا اشارہ کر رہے تھے اور لوگ خوشی سے دل لبھا رہے تھے کہ جرمن حکومت پوری طاقت کےساتھ سامنے آرہی ہے۔ کارل اخبار تو نکال رہا تھا مگر پولیس ہر وقت اس کے ٹوہ میں تھی، اخبار پر پابندی اور ملک چھوڑنے کے حکم نامے ملتے جاریے تھے۔ کارل کی معاشی حالات اتنے خراب تھے کہ کھانے کو کچھ نہیں تھا ایک اس کادوست اینگلز اس کی مالی مدد کرتا تھا۔ اس فاقہ کشی اور بیماری میں کارل کی تین اولادیں یکے بعد دیگرے فوت ہوگئیں۔ مصنف کارل مارکس کی مجبوری کو کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں لکھتے ہیں “وہ شدید بخار میں مبتلا تھی جب چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی مگر رزق کا بندوبست نہیں تھا۔ جینی کی حالت ایسی تھی کہ بستر سے پاؤں نیچے نہیں رکھ سکتی تھی اور کھانا پینا بھی مناسب نہیں تھا۔ بچے کو دودھ کیسے پلاتی دایہ کا انتظام کہاں سے ہوتا یہاں تو کھانے کے لالے پڑے تھے اور اس کا معاوضہ کون دیتا۔ بچے کو چھاتی سے لگائے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا مگر چھاتیوں میں دودھ کہاں سے آتا، بچہ دُودھ کھینچتا تو اس کا منہ خون سے بھر جاتا اور جینی کی چیخ نکل جاتی، جینی کا دودھ اسے صحیح طرح منتقل نہیں ہو رہا تھا البتہ بیماری ضرور پہنچ رہی تھی۔ نیند اس کے مقدر میں نہیں تھی وہ جاگتا رہتا اور چیختا رہتا، گھرمیں فاقہ کشی کے ڈیرے تھے ان حالات میں بھی جینی اور کارل مارکس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا کام جاری رکھا اور اس کا دوست اینگلز جس کی مالی معاونت کی وجہ سے کارل ایک دن اپنی کتاب “سرمایہ” نکالنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

جینی خوش تھی کہ اس کتاب کے بعد تہلکہ مچے گا اور اس کا شوہر امر ہو جائے گا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا کتاب چونکہ جرمن زبان میں تھی اسے لیے خفیہ طریقے سے جرمنی جانا پڑا۔ کتاب چھپ تو گئی مگر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ اس کی اس کامیابی کے پیچھے اس کی بیوی جینی کا ہاتھ ہے جس نے بہت سی مصیبتیں برداشت کیں اور اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا، ماں اور بھائیوں سے لڑتی رہی اور اپنے شوہر کو کامیاب کیا۔ یہ تھی جینی اور کارل مارکس کی داستان محبت اور داستانِ حیات اس ناول کا مطالعہ لازمی کریں۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
راکا پوشی زندہ ہے: ایک سفرنامہ (قسط 1) —- یاسر رضا آصف
next post
Women_ Empowerment:_A_Lost_Dream — Ume Kalsoom Jat

Related Posts

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...

06/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.