تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

کیسے کیسے لوگ جدا ہوئے: ڈاکٹر مغیث الدین شیخ —- سلمان عابد

by دانش ڈیسک 24/06/2020
written by دانش ڈیسک 24/06/2020
74

ایک بڑے استاد کی رخصت

میڈیا کی تعلیم کے ممتاز دانشور، استاد، مصنف, بڑے راہنما اور ہمارے ہر دلعزیز استاد دوست ڈاکٹر مغیث الدین شیخ بھی رب کے حضور پیش ہوگئے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

کیا کمال کی شخصیت تھے۔ دو دہاٸیوں سے زیادہ ان سے ایک استاد، دوست اور برادارانہ تعلق تھا۔ ہمیشہ ان سے بہت کچھ سیکھا اور وہ زندگی کی أخری سانس تک ایک جدوجہد کے طور پر اپنی جنگ لڑتے رہے۔

میڈیا ان کا جنون، شوق اور عشق تھا۔ہمیشہ نۓ خیالات کے ساتھ مدبرانہ تجزیہ کرتے اور کچھ نہ کچھ نیا کرنے کا نہ صرف مشورہ دیتے بلکہ خود بھی اس عمل میں پیش پیش ہوتے۔

ان کے ساتھ ہونے والی مجلسیں یا محفل میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے۔ سلمان غنی، تنویر شہزاد، روف طاہر اور تاثیر مصطفے کے ساتھ کٸی گھنٹوں وقت گزرتا۔ دوستوں کو پکڑ پکڑ کر انہوں نے کٸی جامعات میں بطور میڈیا استاد متعارف کروایا۔ میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔

میڈیا یونیورسٹی بنانا ان کا خواب تھا جو حکومتی عدم ترجیحات کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔ نجی جامعات میں جو کچھ وہ کرنا چاہتے تھے اس کا انہیں موقع نہیں مل سکا۔

ہزاروں شاگرد پیدا کیے اور ہزاروں میڈیا میں کام کرنے والے بڑے نام ان کے شاگرد تھے۔ ہمیشہ سب کو متحرک کرتے اور اکساتے کہ آو مل کر کچھ کرتے ہیں۔ کھانا پینا ان کا مشغلہ تھا اور ہمیشہ میزبانی میں پہل کرتے تھے۔

پاکستان میں میڈیا کی تعلیم کو نٸی جہت دی اور میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا بننا بھی ان کی کاوشوں کا حصہ تھا۔ وہ ایک ایسے دانشور تھے جو ہمیشہ مستقبل کی طرف دیکھتے اور چٹکی بجا کر مساٸل کا حل بتاتے تھے۔ کافی شاپ میں بیٹھ کر ان سے ڈھیر ساری باتیں اب کہاں ممکن ہوگا۔

لوگوں کی مشکل سنتے تو ساتھ چل دیتے اور ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ دوستی نبھانے کا فن خوب جانتے اور بہت حساس طبعیت کے فرد تھےاور باتوں کو محسوس بھی کرتے اور سنجیدگی سے لیتے تھے۔ مزاح بھی خوب تھا اور کرکٹ سے بھی جنون کی حد تک شوق تھا۔

کٸی ان کے دکھ کے لحمات تھے جو انہوں نے مجھ سے کیے وہ راز ہی رہیں تو بہتر ہے۔ مگر ایک بھرپور زندگی گزاری، کئی نشیب و فراز دیکھے مگرہمت نہ ہاری بس کام کرتے رہے اور ہمیشہ کہتے بس کام کرتے کرتے جانا چاہتا ہوں۔

میرے ساتھ ان کا ہمیشہ سے محبت کا تعلق تھا اور ان کی شفقت محبت اور دوستی سے عملی طور پر محروم ہوگیا ہوں۔ دل رنجیدہ اور اداس ہے اور ان کے بغیر لاہور کی یہ مجلسی زندگی کا احساس اور دکھی کردیتا ہے۔ لیکن موت برحق ہے اور مجھ سمیت سب نے ہی رب کے پاس جانا ہے۔

ڈاکٹر مغیث ہم سب کی شان تھا اور ماتھے کا جھومر بھی، مجھ سمیت ہم سب کو ان سے تعلق پر ناز اور فخر رہے گا۔ وہ ہمیشہ ہمارے دل میں ایک خوشبو کی طرح زندہ رہیں گے اور ان کا احساس کچھ نہ کچھ کرنے پر مجبورکرتا رہے گا۔

جامعہ پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر نیاز احمد سے گزارش ہے کہ میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا ایک بلاک ڈاکٹر مغیث کے نام کردیا جاۓ جہاں ان کی بڑی زندگی درس و تدریس میں گزری۔

میں بھیگی آنکھوں سے ان کی خدمات کو بڑا خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ وہ ایک فرد نہں بلکہ عملا ایک ادارہ تھے اور مجھ سمیت سب کو ان پر فخر کرنا چاہیے الوادع مغیث شیخ صاحب اور بہت ساری دعاٸیں تمہارے لیے اگلے سفر کے لیے۔

Facebook Comments Box
featuredMughisuddin Shaikhsalman abidڈاکٹر مغیث الدین شیخسلمان عابد
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
حادثہِ وقت —- سید ریحان احمد
next post
بدلتی زندگی اور سماج سے بدلہ —- سحرش عثمان

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.