تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

کرونا لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات —- عابد اقبال

by دانش ڈیسک 18/04/2020
written by دانش ڈیسک 18/04/2020
73

خدا اپنی حکمت کے تحت خیر میں سے شر اور شر میں سے بھی خیر نکال دیتا ہے۔ کرو نا ایک وبا ہے لیکن اس کے نتیجے میں جہاں ہلاکتیں ہوئیں اور دنیا بھر کا کاروبار زندگی درہم برہم اور بے تحاشہ نقصان ہوا وہیں اس کے کچھ مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں اور ظاہر ہے کہ یہ تصویر کا دوسرا رخ ہے۔ کرونا کے پازیٹو ہونے سے اللہ بچائے لیکن یہ کرونا کے آنے کا پازیٹو پہلو ہے۔۔۔۔۔ ممکن ہے خدا ہم سے یہ چاہتا ہو کہ وبا کے دنوں اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں جو اچھے کام ہم نے شروع کیے وہ ہم جاری رکھیں اور اپنی عادات کو بہتر کریں۔

کرونا وبا پھوٹنے کا سب سے بڑا فائدہ اور مثبت اثر ماحول پر ہوا۔ شہروں کی زندگی نے ماحول کو بہت آلودہ کر دیا تھا۔۔۔۔۔ کرونا کے باعث جب کاروبار زندگی رک گیا تو ماحول صاف ہونا شروع ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ممتاز صحافی اۤصف محمود کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا پہاڑ گلمرک اسلام آباد سے نظر اۤنا بند ہوگیا تھا اب پھر نظر اۤنے لگ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں عرصے بعد یہ ہوا ہے کہ چیتے مارگلہ پہاڑیوں سے نکل کر فیصل مسجد کے آس پاس اور ایف سکس کی شاہراہ اقبال پر دیکھے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ایک دوست نے خوبصورت بات بتائی کہ چیتوں کے آنے پر بات ہو رہی تھی تو ان کے دوست نے کہا وی شڈ بی کیئرفل۔۔۔۔۔۔ یہ دوست بولے کہ جانور بھی یہی کہہ رہے ہوں گے کہ وی شڈ بی کیئرفل۔۔۔۔۔۔۔۔ جینے کا جتنا حق انسانوں کو ہے اتنا ہی دوسری مخلوق کو بھی ہے۔

ماہرماحولیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہونے والی انسانوں اور جانوروں کی ہلاکتوں میں کرونا وبا کے دنوں میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔ سڑکوں پر گاڑیاں بند، فضا میں جہاز بند، اور دنیا بھر کے کارخانے بند ہونے سے ماحول بہتر ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گردوغبار دھوئیں اور شور و غل کی پولوشن کم ہونے سے چرندپرند، جانوروں اور خود انسانوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالیہ دنوں میں اوزون کی تہہ بھر رہی ہے، ندیاں صاف ہوگئی ہیں، آکسیجن کی مقدار بڑھ گئی ہے اور موسم بھی تبدیل ہوگیا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ پنجاب میں ابھی تک اے سی نہیں چلے۔۔۔۔۔۔۔۔

اۤئیے عہد کریں کہ اب ہم ہمیشہ ماحول کا خیال رکھیں گے۔۔۔۔۔ کرونا وبا کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کا ایک اثر ہماری گھریلو زندگی پر بھی ہوا ہے۔۔۔۔۔۔ ہمیں لگا کہ ہم سادہ زندگی بھی جی سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ پیزا، برگر اور جنک فوڈ کے بغیر بھی رہا جا سکتا ہے ہے بلکہ ان سے بچنا بہتر ہے۔۔۔۔۔ کرونا کے ذریعے قدرت نے پیغام دیا ہے اۤجاؤ اورگینک فوڈ کی طرف۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں لگا ہمارا گھر میں رہنا، ایک دوسرے سے گپ شپ کرنا، مل کر کھانا اور ایک دوسرے کو جاننا بھی کتنا اچھا تجربہ ہے۔۔۔۔۔۔ ہمیں لگا کہ چار دن اۤوٹنگ یا آؤٹ ڈائننگ نہ بھی کریں تو قیامت نہیں آنے والی۔۔۔۔۔۔۔۔ مردوں نے گھر کے کاموں میں کچھ انٹرسٹ لینا شروع کیا تو خواتین نے بھی کھانے پکانے کی مکمل ذمہ داری لے کر اس تاثر کو زائل کیا کہ انہیں کچن میں گھسے رہنا پسند نہیں۔۔۔۔۔۔

لاک ڈاون کے دنوں میں کہیں کہیں سے کتابوں کے مطالعے کی عادت شروع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔۔۔۔۔ اللہ کرے فکری موسم بہتر ہونے کی یہ اطلاعات درست ہوں۔۔۔۔۔ ورنہ مشینی زندگی تو ہمارا کتاب سے رشتہ توڑنے کے درپے تھی۔۔۔۔۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی استاد کے بقول ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کچھ زیادہ ہی تیز ہوگئی تھی۔۔۔ ہر طرف جیسے افراتفری تھی۔۔۔۔۔ خدا نے کچھ بریک لگائی ہے کہ ذرا ٹھہر جاؤ بھائی۔۔۔۔۔ ادھر میری طرف بھی دیکھو۔۔۔۔۔ دنیا کو اپنے اوپر اتنا سوار نہ کرو۔۔۔۔۔ چار دن آرام سے بھی بیٹھ کر دیکھو۔۔۔۔۔۔ پھر وہ بتاتی ہیں کہ پہلے ہمیشہ اپنی فکر رہتی۔۔۔۔۔۔ اچھے بھلے کپڑوں کے ہوتے ہوئے فکر ہوتی کہ کچھ مزید خرید لیں اور ضرورت نہیں بھی تو اگلے سیزن کے لیے لے کر رکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔ سارا کام گھرکی ملازماؤں نے کرنا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر کوئی اپنے کمرے ہی سے اس کو کام کہہ دیتا۔۔۔۔۔۔۔۔ اب ان کی چھٹی ہونے پر ہم گھر کا کام مل کر کرتے ہیں تو ایک تو جسمانی ورزش ہو جاتی ہے اور دوسرا ہم خواتین کا آپس میں میل جول بہتر ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکر کام کرنے سے برکت پڑ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

مغربی دنیا کے مقابلے میں بھی ہمارے معاشرے کی بہت سی خوبیاں سامنے آئی ہیں۔۔۔۔۔ ہمارے لوگ جنازوں میں شریک ہو رہے ہیں اور ادھر یہ عالم ہے کہ گلوکارجواد نے نیویارک سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور پوسٹ بھی کہ یہاں کوئی جنازہ میں شرکت کے لیے تیار نہیں۔۔۔۔۔۔۔ پھر انہوں نے ایک فوتگی کا بتایا کہ ایک بیٹا بھی باپ کے جنازے میں نہیں آیا اور دوسرے کی موت پر اس کے لواحقین نے کہہ دیا کہ ہمیں تدفین کی ویڈیو بھیج دیں ہم جنازہ میں نہیں آ سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاک ڈاؤن سے پہلے، اسلحہ بیچنے والی دکانوں پر بھی لائن لگ گئی تاکہ اگر لاک ڈاؤن میں ضروری سامان زندگی کی کمی ہوئی تو لوٹ مار شروع ہونے کے خدشات تھے۔۔۔۔۔۔ اس لیے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے اسلحہ خرید لیا گیا۔ شاپنگ سٹورز پر عام ضرورت کی چیزوں جیسے ٹشو رول تک کے لئے چھینا جھپٹی کے مناظر دیکھے گئے۔۔۔

ایک افسوسناک خبر یہ بھی سنی گئی کہ کرونا کے کچھ مریضوں نے جگہ جگہ اپنا تھوک لگانا شروع کر دیا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔۔۔۔۔ یعنی نہ جیئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ تو نہ ہی جینے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ مغربی معاشرے کی مثالوں کے مقابلے میں الحمدللہ ہمارے معاشرے میں پوری قوم کم ازکم غریب لوگوں کی امداد کے معاملے پر یکسو رہی۔۔۔۔۔ حکومت سمیت تمام شہریوں کی کوشش رہی اور ہے کہ کسی طرح دیہاڑی دار طبقے کو فاقوں سے بچایا جائے۔۔۔۔۔۔

ہمارے ڈاکٹرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، کرونا کے پھیلاؤ کے خلاف جدوجہد میں جو مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں اس کا اعتراف اور اس کی تعریف نہ کرنا بخل اور تھرڈ دلی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔ نوجواںوں کو میرا مشورہ ہے۔۔۔۔۔۔ کہ وہ فوری طور پر ڈیجیٹل سکلز کی طرف آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، فری لانسنگ جیسے کام کو سمجھیں، اپنی پسند کی اسکلز سیکھیں اور گھر بیٹھے اپنا کاروبار چلانے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔

ارباب اقتدار کو چاہیےکہ سماجی ڈھانچے کی بہتری کی طرف توجہ دیں۔ عام لوگوں کو صحت کی سہولیات ہی نہیں بلکہ صفائی کی تعلیم دینے کی بھی اشد ضرورت ہے۔۔۔۔۔ آخری ایک سوال تمام پاکستانیوں بالخصوص حکومتی ذمہ داران سے کہ فرض کریں کہ کرونا وائرس ایک بیالوجیکل وارفیئر کا شاخسانہ ہے اور اللہ کرے کہ ایسا نہ ہو لیکن اگر ہے تو ہم کہاں کھڑے ہیں اور بالفرض آئندہ اگر ایسی کوئی جنگ برپا ہوتی ہے تو کیا ہم یہ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں؟

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
عالمگیر وبا: امریکی جاسوس اداروں کی پیشگی وارننگ —- احسن بٹ
next post
اقبال کا تصور مجدد کامل —- شہباز بیابانی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.