تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبکتابوں پر تبصرے

ضمیر کی صدائیں(دوسرا حصہ) —- نجویٰ زیبین/ترجمہ:محمد کامران خالد

by دانش ڈیسک 05/04/2020
written by دانش ڈیسک 05/04/2020
52

“Mind Platter” یہ چند ادب پارے لبنانی نژاد کنیڈین ادیبہ نجویٰ زیبین کی کتاب “مائینڈ پلیٹر” سے منتخب کیے گئے ہیں۔ نجویٰ زیبین نے اس کتاب میں اپنی زندگی میں بطور متعلم، معلم اور انسان ذاتی تجربات، مشاہدات اور تخیلات کو دل نشین انداز سے بیان کیا ہے۔
یہ صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ اَن دیکھے اور اَن سنے دکھ درد، احساس اور دھتکارے ہوئے لوگوں کی دل کی آوازیں اور ضمیر کی صدائیں ہیں جن کو نجویٰ زیبین نے ایک زندہ مجسم صورت دے دی۔ یہاں اس کتاب میں سے چند منتخب تحریروں کے ترجمہ کا دوسرا حصہ پیش کیا جارہا ہے۔ میں نے عنوانات کو کسی شعر کے مصرعے سے باندھا ہے:

سادگی سادگی ہے کیا کہئے

Simplicity Is The Key

“ہم اکثر زندگی میں سادہ اور معمولی نظرآنے والی چھوٹی چھوٹی باتوں اور چیزوں میں پنہاں حُسن کو نظر انداز کردیتے ہیں جیسے : دل کو خوش کرتی ایک مسکان، اداسی کے عالَم میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا، تنہائی کی راتوں میں ماہِ کامل کا نظارہ، منزلوں کا پتا دیتا ہوا تاروں بھرا آسمان، زخموں پر مرہم کا نمائندہ مہربانی کاایک سادہ عمل، دلوں کی تاروں کو چھیڑتی ایک متاثر کن گپ شپ، ایک بچپن کی دل کو لبھاتی اور گدگداتی یاد، زندگی کو سہارا دیتا ہوا ماں کا ایک بوسہ۔ یہ وہ چیزیں اور باتیں ہیں جو ہماری زندگی میں حُسن و لطافت کےرنگ بھر دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ ہمیشہ ایک حقیقت یا زندہ جاوید یاد کے طور پر ہمارے ساتھ امیدِزیست بن کررہتی ہیں۔ حالاں کہ وہ چیزیں جنھیں ہم اپنی دانست میں خوشی کا منبع گردانتے ہیں اور ان کے حصول کے لیے جان کو جوکھم میں ڈالے رہتے ہیں اور زندگی بھر کی محنت ان میں جھونک دیتے ہیں پھر بھی ان سے حقیقی خوشی حاصل نہیں ہوپاتی جبکہ خوشی سے نہال کرتی ان سادہ چیزوں کے حصول کے لیے کوئی قیمت ادا نہیں کرنا پڑتی لیکن پھر بھی ہم ان کو اپنانے میں تامل کا شکار نظر آتے ہیں۔ جب ہم سادگی کی قدر نہیں کرتے تو ہم اپنی زندگی کی انتہائی خوب صورت اور اہم چیزوں سے بھی محروم رہتے ہیں۔ جب ہم سادگی کی قدر نہیں کرپاتے تو ہم سچی خوشی سے بھی دور ہوجاتے ہیں۔ ”

خوب آرائشیں بھی ہیں لیکن
سادگی سادگی ہے کیا کہئے

تاج احمد تاج

 

لاؤ تیشہ ایک دریا دوسرا پیدا کریں

Take responsibility

“اپنی زندگی میں فلاح و بہبود کے لیے دوسروں کے کندھوں پر سوارہونے کو وتیرہ مت بنائیے۔ ممکن ہے کہ آپ دوسروں کے منصوبوں میں معمے کی پہیلی میں ایک ٹکڑے کی طرح اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن اگر وہ اپنی چال کے مہرے بدل دیں تو پھر آپ کا کیابنے گا۔ ۔ ۔ ! اس لیے ہوش کے ناخن لو اور ذرا سوچو! آپ کے پاس ایک روشن دماغ ہے جو منطقی انداز میں آپ کی راہنمائی کرتا ہے اور آپ کے پاس زندہ دل ہے جو شعور کے ذریعے آپ کی رہبری کرتا ہے۔ آپ اپنے اندراحساس ذمہ داری پیدا کیجیے اور زندگی کی دوڑ میں آگے نکلتے ہوئے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔ خود کو دوسروں کی چال کا حصہ مت بنائیں۔ اپنی منصوبہ بندی خود کریں اور اس کا حصہ بنیں۔ ”

دوسروں سے کب تلک ہم پیاس کا شکوہ کریں
لاؤ تیشہ ایک دریا دوسرا پیدا کریں

نذیر بنارسی


زندگی بھر زندگی کی جستجو کرتے رہو

Lifelong Learning

“اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تعلیم کے حصول کا عمل محض ایک ادارے میں ہی ممکن ہے تو بارِدگر سوچیں۔ چاہیے یہ کہ جب تک آپ کی سانسیں چل رہی ہیں آپ کا دل و دماغ اور آپ کی روح علم و دانش کی تلاش میں سرگرداں رہیں، تو تسلسل کے ساتھ اپنی توجہ ان کی طرف رکھیے اور ان کی طلب اور پیاس کا انتظام کیجیے۔ سوال کرنا اور جواب کی تلاش پیاس بجھانے کی طرح ہو تو یہ زندگی میں تحریک کا سبب ہوگا۔ علم محض ایک شعبے تک ہی محدود نہیں ہے۔ علم وہ قوت ہے جو آپ کی زندگی کی گاڑی کو چلاتی ہے اور اسے بامقصد بناتی ہے۔ چنانچہ زندگی بھر علم کا دروازہ کھلا رہتا ہے اور یہ چلتا پھرتا ادارہ ہےکیونکہ علم کسی سرحدوں اور دیواروں کا پابند نہیں ہوتا۔ زندگی کا ہر شعبہ طیورِ علم کی آغوش میں پنہاں ہے۔ تو آپ کس بات کا انتظار کررہے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ علم کے آسمان میں اڑان بھریے۔ ”

ظلمتوں میں روشنی کی جستجو کرتے رہو
زندگی بھر زندگی کی جستجو کرتے رہو

انور صابری


دل میں بھی جھانک مری ظاہری حالت پہ نہ جا

Don’t Be Shallow

“کٹھور دل، بہرے کان اور بخیل ہاتھ پرجھولتے ہوئے ہیرے کے جھمکے کی حیثیت بارے کیا پوچھتے ہو؟۔ ۔ ۔ عشق کی راہوں میں سرگرداں سرپھروں کی ظاہری حالت پر توجہ کرنے والے ان کی باطنی دنیا سے بھلا کیسے واقف ہوپائیں گے؟

دیکھو میاں ! سونے کا پانی چڑھے ہوئے انڈے سے دھوکا کھانے والوں میں سے نہ بننا۔ جس کی بیرونی سطح کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والی چمک پہلی ہی ٹھوکر سے ہوا ہوجاتی ہے، تووہ کبھی بھی تمھاری چشمِ روشن کو بھلی نہیں لگے گی۔ دل کی آنکھ سے لوگوں کے باطنی احوال پر نظر کرو نہ کہ ظاہری نمودونمائش پر فریفتہ ہوتے پھرو۔ ”

میری پوشاک تو پہچان نہیں ہے میری
دل میں بھی جھانک مری ظاہری حالت پہ نہ جا

اعتبار ساجد

برتاؤ اس طرح کا رہے ہر کسی کے ساتھ

The Way They Treat You

“کیا آپ نے اکثر دوسروں کو یہ کہتے سنا کہ لوگوں سے ویسے ہی پیش آؤ جیسے وہ تمھارے سے برتاؤ کرتے ہیں۔ ۔ ؟ ہیں نا ! لیکن آپ نے ایسا نہیں کرنا۔ ان کے ساتھ ان سے بہتر طور پیش آؤ جیسا وہ آپ کے ساتھ سلوک روا رکھتے ہیں۔ اگر کسی شخص کا برا عمل آپ کو بھی ویسا سلوک کرنے پر مجبور کریں تو پھر آپ یہ کہنے میں کیسے حق بجانب ہوسکتے ہیں کہ آپ ان سے بہتر ہیں۔ اگر کوئی آپ کے نیک کام پر تنقید کرے اورآپ کی حوصلہ شکنی کرے تو آپ اس کی اس کام میں حوصلہ افزائی کریں اور ساتھ دیں جو اس کے حق میں بہتر ہے۔ میاں ! یادرکھو کہ نہ صرف آپ کو ان کی ناخوشگوار اور دل کو رنجیدہ کرنے والی باتوں کو صرفِ نظر کرنا ہے بلکہ ردعمل میں آپ کے لہجے میں بھی ناخوشگواری یا طنز کا عنصر شامل نہ ہو۔ اگر کوئی شخص آپ کی بے توقیری کرے تو بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ اس کو خندہ پیشانی اور شائستگی کے ساتھ جواب دیں۔ معاشرے کے نیک و صالح افراد کی صحبت اختیارکرو اور ان کے پیچھے چلو خود کو رذیل لوگوں سے مت ملاؤ بلکہ ہمیشہ ان عظیم ہستیوں کے طرف نظر کرو جو ذوفشانی سےزندگانی جیتے رہے حتیٰ کہ اپنے دشمنوں کے بھی دل موہ لیے۔ ”

برتاؤ اس طرح کا رہے ہر کسی کے ساتھ
خود کو لئے دیے بھی رہو دوستی کے ساتھ

احمد وصی

 

 

 

 

Facebook Comments Box
Mind Platterادبضمیر کی صدائیںمائینڈ پلیٹرمحمد کامران خالدنجویٰ زیبین
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ایک اکیلا آدمی ہے اژدہامی آدمی —- عزیز ابن الحسن
next post
ہاں میں ’تبلیغی‘ ہوں —- ڈاکٹر امتیا زعبد القادر

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.