تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

مشرف خوش نصیب شخص ہے ——– خرم شہزاد

by Editor Daanish 20/12/2019
written by Editor Daanish 20/12/2019
93

پاکستان میں اگر خوش نصیب لوگوں کی فہرست بنائی جائے تو بمشکل ملنے والے درجن بھر لوگوں میں ایک نام جنرل پرویز مشرف کا ضرور ہونا چاہئے کہ ایک ایسے عدالتی نظام جہاں دادا کے دائر مقدمے کا فیصلہ سننے پوتا آتا ہے، وہاں جنرل مشرف کو خود اپنے مقدمے کا فیصلہ سننا نصیب ہوا ہے۔ اس سے بڑی خوش نصیبی اور کیا ہو سکتی ہے، ہاں اگرچہ الفاظ کی حد تک یہ فیصلہ جنرل صاحب کے خلاف ہے لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ سب سے بڑی بات تو یہی ہے کہ فیصلہ آ گیا۔ کیس ختم ہوا اور ہر روز عدالت کی طرف سے ملنے والے سمن اور تاریخوں سے جان چھوٹ گئی۔ آپ جنرل صاحب کو پسند کرتے ہیں تو اطمینان رکھیں کہ اس فیصلے کے بعد جنرل صاحب کے پھانسی چڑھنے کے خواہش مندوں کو مایوسی ہو گی۔ اگر جنرل صاحب کو لٹکانے کی ضرورت ہوتی تو یہ فیصلہ پہلی دو تاریخوں پر بھی ہو سکتا تھا بلکہ مقدمہ تو سوموٹو پر بھی درج کر کے دو پیشیوں پر فیصلہ بھی سنایا جا سکتا تھا لیکن ایسا کچھ نہ ہوا۔ حکومتوں پر حکومتیں بدلتی رہیں اور مقدمے کی فائلیں دوسرے ضروری مقدمات کی فائلوں کے نیچے دب کر عام آدمی کو یہ پیغام دیتی رہیں کہ ہماری عدالتوں نے کبھی کسی امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں رکھا۔ غریب کے مقدمے اگر سال ہا سال چلتے ہیں تو پاکستان کے آرمی چیف اور صدر پاکستان کے مقدمے کا فیصلہ کون سا ایک دو دن میں ہو گیا ہے۔ ویسے کیا آپ بتائیں گے کہ پھانسی کے مریض کو ڈاکٹر کیوں چیک کرتا ہے؟ اور کیا آپ کو پتہ ہے کہ کسی مریض یا بیمار شخص کو پھانسی نہیں ہو سکتی؟ اگر نہیں پتہ تو قانون سے تھوری بہت واقفیت پیدا کیجئے تاکہ فضول کی جذباتیت سے جان چھوٹ جائے اور کسی بھی بات کو اس کے درست تناظر میں دیکھنے کی صلاحیت پیدا ہو سکے۔ بہت ہی آسان لفظوں میں یہ بات ہے کہ اگر اس وقت جنرل مشرف پاکستان میں بھی ہوں تو ان کو پھانسی نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کی صحت کی خرابی ان کی پھانسی کی راہ میں ہمیشہ کے لیے ایک دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

مشرف مخالفین کے لیے اس سے بڑے صدمے کی اور کیا بات ہو گی کہ مقدمے کا فیصلہ ہو گیا ہے اور اب جلد یہ بات ماضی کا حصہ ہو جائے گی۔ کچھ دن گزرنے کی دیر ہو گی کہ آپ سب بھول بھال جائیں گے اور مٹی پاو فارمولے پر زور و شور سے عمل درآمد ہونے لگ جائے گا۔ آپ جو جنرل مشرف کے خلاف الزامات کی فہرستیں بلکہ کتب تیار کروائے بیٹھے ہیں وہی آپ سب کی ناکامی اور حامیان و محبان مشرف کی خوشی کا باعث ہیں کہ اپنی انہی باتوں کی وجہ سے جنرل مشرف نے آپ سب کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جنرل صاحب کی ایمرجنسی کے نفاذ کو بیس سال گزر گئے لیکن بائیس کروڑ عام آدمیوں یعنی محب وطن پاکستانیوں میں سے ایک شخص بھی عدالت میں اس کے خلاف مقدمے کے لیے کھڑا نہیں ہوا۔ اس نے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا لیکن وہی حکومت دوبارہ قائم ہوئی لیکن مشرف کو سزا نہ ہو سکی۔ افغان جنگ اور امریکی ساتھ کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر ز کا نقصان ہوا لیکن ایک شخص بھی کسی جوابدہ فورم پر مشرف کو کھڑا نہ کر سکا۔ بیس سال میں ہمارے ملک کی چار منتخب اسمبلیوں میں ایک شخص بھی ایسا نہ تھا جو مشرف کی پاکستان دشمنی پر باقاعدہ بات کرتا۔ بیس سال میں کسی ایک حلقے کے لوگوں کے بارے بتا دیں جو اپنے عوامی نمائندے کے پاس گئے ہوں کہ وہ اسمبلی میں مشرف کے خلاف بات کرئے، کوئی ایک تصویر یا خبر ہے تو بتا دیں کہ محب وطن پاکستانیوں نے اپنے منتخب نمائندے کو بات کرنے پر مجبور کیا ہو؟ آپ جو اخبارات میں توپوں کے منہ کھول دیتے ہیں، الیکٹرانک میڈیا پر آتش فشاںکی مانند پھٹ پڑتے ہیں اور سوشل میڈیا پر وطن کی محبت کے دریا بہاتے ہیں لیکن کیا اس سب سے کوئی فرق پڑتا ہے۔ صبح کو بیس روپے کا ملنے والا اخبار شام کو بیس روپے کلو میں بدل کر اپنی حیثیت تک بدل لیتا ہے، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر آپ کی آتش فشانی کے بعد ایک کتے کے سوئمنگ سیکھ لینے کی خبر زیادہ ریٹنگ لے جاتی ہے تو بتائیے کہ کیا ایسے تاریخ بدلی جاتی ہے یا بدلی جائے گی۔ پارلیمنٹ سے لے کر عدالت تک اور احتساب سے لے کر عوامی مہم تک، کیا کہیں کبھی کسی نے کوئی ایسا کوئی موثر قدم اٹھایا جس کے بعد آپ کی جذباتیت اور جنرل مشرف کے خلاف الزامات کو وقعت دی جا سکے۔ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تو دو جمع دو کا مطلب یا تو آپ واقعی محب وطن نہیں یا پھر جنرل مشرف پر لگائے جانے والے سارے الزامات غلط ہیں۔

مشرف ایک خوش نصیب شخص ہے جو کئی بڑے بڑے کاموں کا اکیلا ذمہ دار ہے۔ اس کے ایک فیصلے نے امریکہ کو برسوں افغانستان میں نہ صرف پھنسا کر رکھا بلکہ ساری دنیا کو جینے اور ابھرنے کا موقع دیا جس کی ایک مثال روس کی طاقت کے ایوانوں میں بھرپور واپسی بھی ہے۔ پاکستانی معیشت کو برسوں بلکہ عشروں بعد بیرونی قرضوں سے نجات دلانے کا ذمہ دار بھی مشرف ہی ہے اور اب اپنے خلاف ہونے والے ایک فیصلے کے بعد گفتار کے غازیوں اور جھوٹے محبان وطن کو نتھار کر باقیوں سے الگ کرنے والا بھی مشرف ہے ۔ ابھی تک تو فیصلہ لکھنے والوں نے بھی بعد کا وہ وسیع منظر نامہ نہیں دیکھا جو بڑی حد تک متوقع ہے لیکن کئی برس بعد پاکستانیوں کی گفتگو میں ایک بار پھر مشرف کا ذکر ہو گا کہ پاکستان میں آنے والی بہت سی قانونی، آئینی اور سیاسی و سماجی تبدیلیوں کی ایک وجہ مشرف ہی تھا۔ ہزاروں، لاکھوں لوگ مل کر بھی جتنے بڑے کاموں کی انجام دہی کا صرف سوچتے ہیں، مشرف صاحب ایسے بہت سے کاموں کے اکیلے ذمہ دار قرار پائے ہیں، آپ کو ان کی خوش نصیبی کا بھلا اور کیا ثبوت چاہئے ۔

Facebook Comments Box
افغانستانپاک فوجپاکستانپرویز مشرفڈی جی آئی ایس پی آرسپریم کورٹشہباز شریفعدلیہعمران خانمشرفنواز شریف
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor Daanish

دانش ڈیسک سروس

previous post
کامیابی کا مغالطہ: ایک تبصرہ — سروش طارق
next post
’’تاریخِ گُم گَشتہ‘‘ مائیکل ہیملٹن مورگن ۔۔ باب چہارم حصہ چہارم —- ترجمہ و تلخیص: ناصر فاروق

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.