تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبفکشن

متوازی افسانہ ——–‎ علی عمر عمیر‎

by Editor2 02/10/2019
written by Editor2 02/10/2019
61

’’کیوں رُلاتی ہو؟‘‘ پہلی بار اُس نے سنجیدہ لہجے میں بات کی اور میری آنکھیں بھر آئِیں۔ وہ بہت بولتی ہے۔ چڑیا ہے۔ چہکتی رہتی ہے۔ شاید خاموش رہنا اس کی تربیت میں ہی نہیں ہے۔ کتنی خوبصورت ڈریسنگ، انگلش پر کمال گرفت، جینز اور ماڈرن شرٹ، نئے نئے قیمتی شوز اور بہترین میک اپ۔۔ یعنی خوبصورتی اور ماڈرن ازم کا بہترین پیکیج۔ خوبصورت تو خیر ہے ہی۔ لیکن اچھی بھی ہے۔ اچھی کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ اچھی سے مراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے اچھی لگتی ہے۔ یا یہ بھی کہ بہت ہی زیادہ اچھی لگتی ہے۔ کیفیات کی شدت آپ خود ہی محسوس کر لیں۔ یونیورسٹی کا پہلا دن تھا اور اب مہینے سے زیادہ وقت ہو چلا، اُسے مجھے چھیڑنے اور نیچا دکھانے سے فرصت نہیں اور میرا مقصد بھی ہر جگہ اُس کا مذاق اڑانا، اسے تنگ کرنا ہے۔ “میم! نوریہ کلاس میں بیٹھی لیز کھا رہی ہے”۔ میم نے اُسے گھورا۔ “میم! یہ لڑکا ہو کر میرے کھانے کی طرف کیوں دیکھتا ہے؟”۔ اب میم نے مجھے گھورا ہے۔ وہ گزر رہی ہے اور کُرسی کو دھکا دے کر اُس کے آگے کر دیا اور میں گزر رہا ہوں تو وہ دبی سی آواز میں اپنی سہیلی کو کہہ رہی ہے “دیکھو! فلاسفر جا رہا ہے”۔

سچ یہ ہے کہ ان چھیڑ خانیوں سے بڑھ کر ہم نے آپس میں بات ہی نہیں کی تھی۔ کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی تھی۔ ہم خوش تھے۔ میر اپنا سرکل تھا۔ تین چار لڑکے، ایک دو لڑکیاں جن سے میں ہر طرح کی گفتگو کرتا تھا۔ اور اُس کا اپنا سرکل تھا، ایک سہیلی اور ایک اُس سہیلی کا دوست۔ یونیورسٹیوں میں مڈٹرمز سے پہلے پہلے ہی بننے والے گروپ اگلے چار سال تک تو چلتے ہی ہیں۔ سو ہمارے گروپ بن چکے تھے۔

مگر اس دن، جب اسے سکالرشپ کے فارم فِل کرنے کے لیے نزدیک سے دیکھا اور بات چیت کی تو میرے سب اندازے غلط نکلے۔ چہچہانے والی بولڈ چڑیا بات کرتے ہوئے اتنی معصوم لگتی کہ دل ڈھے سا جانے لگتا۔ اتنا دھیمی بولتی کہ وہ کلاس والی شوخیاں مصنوعی اور غیر حقیقی لگنے لگتیں۔ سامنے طوفان نظر آنے والی لڑکی اندر سے کتنی گہری اور خاموش تھی، یہ بات میں ہی محسوس کر سکتا ہوں، جو خود بھی ایسا ہوں۔۔

’’سہیل! میری دعا ہے کہ مجھے ملے نہ ملے، آپ کو شکالرشپ مل جائے” اس نے کہا تو میں حیران رہ گیا۔ یہ وہی تنگ کرنے، مذاق اور ٹھٹھا اڑانے والی نوریہ تھی؟

مجھے معلوم ہے نوریہ میری دسترس میں نہیں ہے۔ میں “فلاسفر” ہوں، جو دنیا سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ سوچوں کی دنیا میں بسنے والا، جو اگر چاہے بھی تو عام لوگوں میں گھل مل نہیں سکتا۔ غربت کا مارا۔۔۔ جو ایچ 9 سے فیض آباد تک روزانہ چار کلومیٹر پیدل سفر صرف اس لیے کرتا ہے کہ میٹرو کا 30 روپے کرایہ بچ سکے۔ ایسے میں، جب میرے اختیار میں اچھی گاڑی میں سفر کرنا بھی نہ ہو تو میں کسی اچھی لڑکی کے ساتھ چلنے کے قابل کیسے ہو سکتا ہوں؟

خاموشی پر تان ٹوٹ چکی ہے۔ پسندیدگیاں بڑھ چکی ہیں، لیکن ڈر ہے کہ امیدیں ختم نہ ہو جائیں۔ دنیا کے شوکیس میں سے کتنی ہی چیزیں دیکھتے ہی حاصل کر لینے کا دل کرتا ہے، لیکن کتنے ہی دل کتنی ہی کسک لیے دھڑکنا بند کر کے مٹی میں تحلیل ہو جاتے ہیں اور کائنات کا نظم جاری رہتا ہے۔

یہاں معاملہ یہ ہے کہ یہ افسانہ جاری ہے۔ اور میرے مرنے تک جاری رہے گا، یا شاید نوریہ کی زندگی تک۔۔۔۔۔ متوازی کائناتوں کو اگر زیرِ نظر رکھا جائے تو یہ افسانہ کبھی ختم نہیں ہو گا۔ کبھی نہیں۔۔۔

Facebook Comments Box
افسانہسکالرشپناول
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
ہمارے سائنسی رویے اور کسمپرسی کے اسباب ——- محمد نعمان کاکاخیل
next post
قابل اجمیری : دشت غربت کا شاعر ——– عطا محمد تبسم

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.