تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

افغانستان میں صدارتی انتخابات 2019‎ ——– سعدیہ کیانی

by Editor2 28/09/2019
written by Editor2 28/09/2019
85

افغانستان میں آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس کے نتائج کیا نکلیں گے اور ان انتخابات کے انعقاد میں کتنی کامیابی ہو سکتی ہے اس کا اندازہ لگانے کے لئے اس وقت کی مجموعی صورتحال اور انتخابی نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

آل پریس ایسوسی ایشن (AP) کے مطابق طالبان نے 9.6 ملین اہل ووٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ بروز ہفتہ ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ نہ لیں۔ یہیں سے ہونے والے انتخابی عمل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ طالبان کے جارحانہ رویے کا خوف عوام کو ووٹ ڈالنے دے گا کہ نہیں۔

افغانستان میں گزشتہ چند ماہ جو صورتحال رہی ہے اس کے تناظر میں یہ الیکشن خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

جس طرح پچھلے 2014 کے الیکشن میں بھی فسادات کو نہ روکا جا سکا اور اس وقت بھی یہی تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ انتخابات پہلے سے زیادہ حساس ہیں اور دھماکوں اور حملوں کا بہت امکان نظر آتا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ جو گزشتہ پانچ سال سے مشترکہ حکومت چلا رہے تھے اس وقت بھی بڑے امیدوار ہیں 18 امیدواروں میں۔ البتہ بیشتر امیدواروں نے انتخابی مہم کا انعقاد نہیں کیا کیونکہ بہت سوں کو انتخابات سے متعلق گمان تھا کہ شاید افغانستان کے موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو۔

افغان امریکہ امن معاہدہ پر چلنے والے مذاکرات بنا کسی نتیجہ اچانک روک دئیے گئے جس کے سبب ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔ تقریباً ایک سال مختلف جگہوں اور بہت سے نمائندوں کے ساتھ چلنے والے مذاکرات کامیابی کی دہلیز عبور نہ کر سکے اور تقریباً تین ہفتے قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے معطل کر دئیے گو کہ بعد میں اسے پھر شروع کرنے کے بیانات آئے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے صرف مذاکرات ہی حل ہیں۔ افغان تاریخ بتاتی ہے اس قوم کو بازور طاقت دبانا ممکن نہیں۔

بحرحال انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی %51 ووٹ مجوعی طور پر درکار ہوں گے اور اگر کسی امیدوار کی واضح برتری نہ سامنے آئی تو جو دو امیدوار زیادہ ووٹ لیں گے ان کے درمیان ایک اور مرحلہ ووٹنگ کا مقابلہ ہو گا۔

صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک وقت ووٹ ڈالنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

نتائج کا اعلان 17 اکتوبر تک کیا جا سکتا ہے۔

اگر دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ضرورت پیش آئی جو کسی امیدوار %51 برتری نہ حاصل کر سکنے کے سبب دو ہفتے کے اندر اندر منعقد ہوں گے۔ اس کا نتیجہ کا اعلان 7 نومبر کو ہو گا۔

پولنگ کے لئے سکول، مساجد اور کیمپس میں سیکورٹی سکینرز کے ساتھ ساتھ خواتیں اور مردوں کے الگ الگ پولز بنائے جائیں گے۔ البتہ %19 سینٹرز کو سیکیورٹی خدشات کے تحت بند رکھا جائے گا۔

34 صوبوں کے 29 ہزار پولنگ بوتھ بروز ہفتہ ووٹ کے لئے میسر ہوں گے جبکہ 410 سینٹرز کو سیکیورٹی رسک قرار دے کر بند رکھا جائے۔

انتخابات میں 3 لاکھ افغان نیشنل سیکیورٹی کے ساتھ ڈیفینس فورسز حصہ لیں گے۔

افغانستان میں حکومت سے زیادہ طاقت طالبان کے پاس ہے جو تقریباً آدھے سے بھی زیادہ افغانستان پر کنٹرول رکھتے ہیں۔

افغان امن معاہدہ کی شرائط میں ایک شرط افغان طالبان کی طرف سے یہ بھی تھی کہ امن کے لئے ضروری ہے کہ افغان حکومت میں طالبان کے نمائندگی کو بھی قبول کیا جائے گا۔

افغانستان کی 2001 سے جاری جنگ میں 2400 سے زائد امریکی فوجی اب تک مارے گئے اور اس وقت بھی امریکہ کے 14000 فوجی افغانستان میں موجود ہیں اور اس امن معاہدے کی شرائط میں ان فوجیوں کی بحفاظت امریکہ واپسی بھی ایک شرط تھی۔ ان مذاکرات کے دوران بھی طالبان کی جانب سے امریکی فوجیوں پر حملے جاری رہے البتہ امن معاہدہ کے معطل کئے جانے کے بعد اس میں شدت آ گئی۔ اب انتخابات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید حملے ہو سکتے ہیں۔

ان خطرناک انتخابات پر نگاہ رکھنے کے لئے دنیا بھر سے لگھ بگھ ایک لاکھ دس ہزار مبصر اور قومی اور غیر ملکی 115 خبردار ایجنسیاں ادارے اور صحافی رجسٹرڈ ہیں۔

دوسری طرف پاکستان نے عالمی سطح پر مسلمانوں کا مقدمہ لڑنے کی ٹھانی اور کل کشمیر کے مسئلہ پر وزیر اعظم عمران خان کی دھواں دار تقریر کے بعد دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین سے پہلی بار کسی نے ایسی دبنگ آواز بلند کی اور دلائل و حقائق سے دنیا کو شرمسار کر دیا۔ کشمیری اپنے ہی گھروں میں بنا خوراک و افواج قید ہیں اور اقوام متحدہ کے کان پہ جوں تک نہیں رینگتی۔

عمران خان نے جنرل اسمبلی میں جہاں کشمیر کا مقدمہ لڑا وہیں افغانستان کی تاریخ اور مستقبل پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت کی، 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے۔

80 کی دہائی میں افغانستان میں لڑنے کیلئے مجاہدین تیار کیے، امریکہ اور مغرب نے فنڈ دیئے، ‏سویت یونین کے خاتمے کے بعد امریکہ سب چھوڑ چھاڑ کر چلا گیا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے پھر امریکہ کا ساتھ دیا، نائن الیون کے بعد ہمیں بتایا گیا افغانستان میں جہاد نہیں دہشتگردی ہے اس لیے امریکہ کی جنگ میں شمولیت کا مخالف تھا، امریکہ اور مغرب نے فنڈ دیئے، سویت یونین کے خاتمے کے بعد امریکہ سب چھوڑ چھاڑ کر چلا گیا، نائن الیون کے بعد ہمیں بتایا گیا افغانستان میں جہاد نہیں دہشتگردی ہے اس لیے امریکہ کی جنگ میں شمولیت کا مخالف تھا۔

اس طرح عالمی برادری کو مسلمانوں کے خلاف تحریک کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چاہے افغانستان ہو، عراق ہو، فلسطین ہو یا کشمیر، عالمی دنیا ہر جگہ مذہب کی بنیاد پر فیصلے کرتی نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ممالک کو یکجا ہو کر اس اسلام مخالف تحریک کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

Facebook Comments Box
افغان صدر اشرف غنیافغان طالبانافغانستانافغانستان الیکشنامریکہامریکی فوجچیف ایگزیکٹو عبد اللہطالبان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
قصہ ایک سیاسی پوسٹر کا جس نے ہمیں ’’شہر بدر‘‘ کر دیا ——– اظہر عزمی
next post
عمران خان: یو این کے میدان میں بھی ورلڈ کپ جیت لیا‎ ——– عطا محمد تبسم

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.