تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

بلا اجازت دوسری شادی ——– فرحان کامرانی

by Editor2 05/09/2019
written by Editor2 05/09/2019
88

ہمارے ایک عزیز اپنی شادی سے کافی تنگ رہتے ہیں۔ وہ بچوں سے تو محبت رکھتے ہیں مگر بیگم سے ان کا تعلق کم و بیش وہی ہے جو سرد جنگ کے دوران امریکا اور روس کا تھا۔ شائد انہی کے لیے کسی نے یہ گانا تخلیق کیا تھا۔

شادی نہ کرنا یارو!
پچھتاؤ گے ساری لائف۔۔۔

خیر ایسے وہ صاحب اکیلے تو نہیں۔ ہمارے معاشرے میں بیگم سے نالاں شوہر اور شوہر سے نالاں بیگمات کی کمی نہیں۔ مگر ایسے افراد بھی اپنی شادیاں نبھاتے ہیں، شادی نبھانا اور طلاق سے دور رہنا ہمارے دین کی تعلیمات کے بھی عین مطابق ہے۔ اسلام نے نکاح کے فروغ دینے اور زنا کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام نے ہی مرد کو چار تک شادیاں کرنے کی اجازت دی ہے۔ قرآن نے ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مرد کو اپنی بیویوں کے ساتھ عدل سے پیش آنے کی تلقین کی ہے۔ یہ تلقین یہ نصیحت شرط نہیں ہے، یعنی اگر کوئی شخص ایک سے زائد شادیاں کرتا ہے اور اپنی بیویوں کے درمیان عدل نہیں بھی کرتا تو بھی اس کا نکاح ساقط نہیں ہو گا۔

سوچنے کی بات ہے کہ اللہ نے مرد کو 4 شادیوں کی اجازت دی، اللہ نے مرد پر یہ لازم نہیں کیا کہ وہ دوسری شادی سے قبل اپنی پہلی بیوی سے اجازت لے یا پھر ریاست سے اجازت لے۔ مگر الحمدللہ ہمارے ملک میں اب ان قوانین میں بھی بڑی تیزی سے انکروچمنٹ جاری ہے جو برطانوی عہد میں Muslim Personal Law کے طور پر قانون کا حصہ بنے تھے اور افسوس ناک امر یہ کہ یہ سب ہو رہا ہے ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ میں۔

حال ہی میں پہلی بیوی سے بلا اجازت دوسری شادی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو عدالت نے 11 ماہ کی سزا سنائی۔ سب کہو سبحان اللہ۔ اب غور کیجئے کہ یہ شخص جب 11 ماہ بعد قید میں گزار کر باہر آئے گا تو کیا اپنی پہلی بیوی کے پاس جائے گا یا اسے طلاق دے دے گا؟ اس قانون سے سماج میں بہتری آئے گی یا خرابی بڑھے گی؟

مگر مسئلہ صرف یہاں پر رکتا کب ہے؟ ہماری لبرل، سیکولر حکومت کو اندرونی طور پر اسلام سے بڑی کد ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں شادی کی کم از کم عمر مقرر کرنے کی باتیں بھی زوروں پر ہیں۔ اسلام نے تو ایسی کوئی حد لگائی نہیں اور حکومت اپنی اس کوشش میں حکومتی جماعت کے ہی چند غیرت مند افراد کی وجہ سے ناکام ہو گئی۔ ہمارا اس حکومت کے سیکولر عناصر اور سارے ہی لبرل طبقے سے ایک معصومانہ سوال ہے، اگر ان پر گراں نہ گزرے؟

سوال یہ ہے کہ اگر شادی کی عمر کی حد 18 سال ہو اور ایک کے بعد دوسری شادی پر صریحاً پابندی بھی ہو تو کیا مرد ایک سے زائد خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنا چھوڑ دیں گے یا 18 سال سے کم عمر میں کسی بھی لڑکے، لڑکی میں جنسی تعلق (باالرضا) قائم نہ ہو گا؟ یقیناً ان دونوں ہی باتوں کا جواب نفی میں ہے۔ بس ہو گا یہ کہ جو چیز اسلام کے نظام میں نکاح کے ذریعے ہوتی ہے اور تعلق مستقل اور خوبصورت طور پر قائم ہوتا ہے وہی چیز زنا کی صورت میں ہو گی اور سماج کی دھجیاں اڑا کر رکھ دے گی۔

یادش بخیر کہ امریکا جو لبرلوں کے لیے جنت کا درجہ رکھتا ہے وہاں 9 اور 10 سال کی لڑکیوں کا حاملہ ہو جانا عام سی بات ہے۔ مگر وہاں 9 یا 10 سال کی لڑکی کی شادی نہیں ہو سکتی، شادی کے بعد مرد دسیوں جگہ منہ کالا کرتے ہیں مگر بیوی وہ صرف ایک رکھ سکتے ہیں۔ اس پورے تجربے نے وہ بھیانک زندگی تخلیق کی ہے جسے مغربی طرز حیات کہا جاتا ہے۔ یہی وہ سماج ہے جس کے مطابق ہمارے ملک کو ڈھالنے کی سعی بڑے زوروں سے جاری و ساری ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سود جائز ہے مگر دوسرا نکاح ناجائز۔ کیایہ ریاست مدینہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں ۔۔ شادی: آخر مقصد کیا ہے ---- احمد الیاس
Facebook Comments Box
Muslim Personal Lawاسلامی جمہوریہ پاکستاناسلامی معاشرہبرطانیہدوسری شادیسماجسودسیکولرشادیلبرلمغربی معاشرہنکاح
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
منہ چڑاتا ہوا صلاح الدین مر گیا ——— قاسم یعقوب
next post
شدت پسند شخص: مذہبی ہو یا ملحد۔۔۔۔۔ مجاہد خٹک

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.