تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

محبت میں گرفتار نوجوان نسل —– محمد ساجد الرحمن

by دانش ڈیسک 13/07/2019
written by دانش ڈیسک 13/07/2019
78

میرے ایک انتہائی عزیز کو ایک لڑکی سے محبت ہو گئی۔ دن رات فون پر لمبی گفتگو اور صبح شام محبوبہ کی گلی کے چکر لگاتا۔ جب بھی ملاقات ہوتی، اُسی حسینہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پایا۔ ہر وقت خیالوں کی دنیا میں رہتا۔ خیر وقت گزرتا گیا اور بات لیلیٰ مجنوں کے گھر والوں تک جا پہنچی۔ جب دونوں جانب بھڑکتی آگ کو دیکھا تو مزاحمت کے بجائے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں۔ مجھے بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔ شادی کی رسم خوب دھوم دھام سے ہوئی۔ پریمی جوڑےکے درمیان ہونے والی گفتگو اور انداز کو دیکھ کر تقریب میں آئے مہمان ناصرف رشک کر رہے تھے بلکہ ان کے اچھے مستقبل اور خوشحالی کی دعائیں مانگ رہے تھے۔ شادی کے چند ماہ اچانک اُس عزیز ملاقات ہوئی اور بھابھی کے بارے میں پوچھا تو اس کے لہجے میں چاشنی اور آنکھوں میں وہ چمک نہیں تھی بلکہ میری بات سنتے ہی افسردہ ہو گیا۔ کافی ٹال مٹول کے بعد موصوف نے بتایا کہ لیلیٰ ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے۔ اس بات پر مجھے بہت حیرانی ہوئی مگر موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے میں نے اُسے تسلی دی اور گھر کی راہ لی۔ چند دن بعد معلوم ہوا کہ لیلیٰ کے گھر والوں کی جانب سے دباؤ اور عدالتی احکامات کے باعث مجنوں نے طلاق کے پیپر پر سائن کر دیئے ہیں اور یوں محض 7 ماہ گزرنے کے بعد ایک پیار کی کہانی مکمل ہو گئی لیکن آخر ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ دونوں کی سالوں کی محبت چھوٹی چھوٹی رنجشوں کے سامنے ٹک نہ پائی۔ کافی غور وفکر اور تحقیق کرنے کے بعد اس گتھی کو سلجھانے میں مدد ملی۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ محبت ایک فطری عمل ہے اور ہمارے دین اسلام سے محبت کا گہرا رشتہ ہے۔ اخوت، رواداری اور ایثار محبت کے اہم جزو ہیں لیکن دور حاضر میں پیار یا محبت جیسے پاکیزہ رشتے میں بہت جلدی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ پیار کرنے والوں اورایک دوسر ے پر اپنی جان نچھاور کرنے والوں کی شادیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ شادی کے بعد کی بحث سے پہلے اگرمحبت کا جائزہ لیں تواس میں اخوت، رواداری اور ایثار کے بجائے فلمی ڈائیلاگ اور تحفے تحائف کا زیادہ عمل دخل ہو تا ہے۔ دونوں پریمی یہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد زندگی کسی ڈرامے یا فلم کے کردار کی طرح ہنسی خوشی گزر جائے گی لیکن حقیقت اس سے بالکل برعکس ہوتی ہے۔ چند دنوں میں پروان چڑھنے والی محبت کے نتائج کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ضلع راولپنڈی کی 31 فیملی اور سول عدالتوں نے رواں سال کے پہلے 5 ماہ یکم جنوری سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 1794 خواتین کے حق میں طلاق کی ڈگریاں جاری کیں۔ طلاق حاصل کرنے والی خواتین میں پسند کی شادیاں کرنے والی خواتین کی اکثریت ہے۔ ان کی یہ شادیاں 4 ماہ سے ایک سال میں ہی ناکام ہوگئیں جبکہ اس عرصے میں مجموعی طور پر 2693 خواتین نے طلاق، حق مہر، خرچہ، سامان جہیز کی واپسی، بچوں کی حوالگی کے مقدمات درج کرائے۔ پہلے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 118 خواتین گھروں سے بھاگ کر دارالامان، دارالفلاح پناہ کے لئے گئیں، اس سال ضلع بھر میں طلاق کی شرح میں اب تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تحریر کا مقصد محبت کی شادی کو غلط ثابت کرنا نہیں بلکہ دور حاضر میں شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ہمارے معاشرے میں محبت کے شکار نوجوان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں لیکن شادی ہونے کے بعد جب ان کے کندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ پڑتا ہے تو حقیقی زندگی ان کے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔ اگر خواتین کا جائزہ لیں تو محبت میں بغیر سوچے سمجھے ناجانے کیسے کیسے دعوے کیے جاتے ہیں مثلاً تمہارے ساتھ جھونپڑی میں رہ لوں گی وغیرہ وغیرہ۔ یہ دعوے اکثر اس وقت کیے جاتے ہیں جب لڑکی کسی اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں جبکہ نوجوان کسی مڈل کلاس گھرانے کا چشم وچراغ ہو۔ گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کے بعد چاند تارے توڑنے کے دعوے کرنے والوں کو محض دن میں تارے نظر آتےہیں اور چند دن بعد ہی دونوں کا ایک ساتھ رہنا محال ہو جاتا ہے کیونکہ لڑکی کی ضروریات کو پورا کرنا اس مڈل کلاس مجنوں کے بس میں نہیں ہوتا اور بات طلاق تک جا پہنچی تھی اور یوں لڑکی باقی ماندہ زندگی دار الامان اور دیگر فلاحی اداروں میں تنگ دستی اور کسمپرسی کی حالت میں گزر جاتی ہے۔

شادی میں ناکامی کی ایک اور وجہ محبت کے آغاز میں دونوں پریمی خودکو بے عیب سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں کونظر انداز کر دیتے ہیں لیکن شادی کے بعد قوت براداشت نہ ہونے کے باعث نفرتیں جنم لینا شروع کر دیتی ہیں۔ اکثر نوجوانوں کی محبت کی بنیاد ہی جھوٹ پر ٹکی ہو تی ہے۔شادی کی خاطراپنی حیثیت سے بڑھ کر بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔ مثلاً بطور سیلز مین کام کرنے والا خود کو کسی بڑی کمپنی کا منیجر بتاتا ہے۔ لڑکی کے گھر والے بھی ہنسی خوشی بیاہ کر دیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد بہت ہی بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں۔ مشکلات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ شروع ہوتی ہیں۔ پاکستانی معاشرے میں طلاق یافتہ خواتین اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، بلکہ زیادہ تر کیسز میں تو عورت ہی کو ذمے دار ٹھہرا یا جاتا ہے۔ طلاق کے بعد نسبتاً مرد کے بجائے عورت کو دوسری شادی کے لیے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ساری بحث و تمحیص کا مقصد نوجوان نسل کو یہ باور کروانا ہے کہ خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کو اپنائیں۔ عفو درگزر سے کام لیں اور بلند وبانگ دعوؤں سے پرہیز کریں۔ رشتوں میں انا کو آڑے مت آنے دیں، خاص طور پر محبّت کے رشتے کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کر یں کیونکہ صرف طلاق ہی تمام تر مسائل کا حل نہیں ہے۔¬

با شندگانِ شہر سے پو چھو ں گا ایک دن
کیوں کر محبتوں میں، محبت کا کال ہے

Facebook Comments Box
پہلی محبتعشقمحبت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
خواتین کے خود ساختہ مسائل‎ —- سمیع کلیا
next post
ٹیکسوں کا نفاذ : آئی ایم ایف، تاجر، حکومت، اپوزیشن اور عوام —- ارشد محمود

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.