تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

لبرل بیان، مذہبی بیان —– علی عبداللہ

by علی عبداللہ 07/07/2019
written by علی عبداللہ 07/07/2019
95

تبت کے جلاوطن بدھ رہنما اور مذہبی شخصیت ٹینزن یاٹسو نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں خواتین کے بارے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔ تبت بدھوں کے یہ 14ویں دلائی لامہ آج کل ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دلائی لامہ نے عوام سے معذرت کی ہے اور کہا کہ ان کا بیان ہرگز کسی منفی رخ کا حامل نہ تھا۔

انہوں نے کیا بیان دیا تھا اس سے پہلے ایک واقعے پر غور کیجیے۔

دو بدھ ایک شام اپنی خانقاہ میں جا رہے تھے، بارش ہونے کی بنا پر راستے کیچڑ سے لت پت اور جگہ جگہ پانی کے چھوٹے چھوٹے جوہڑ بنے ہوئے تھے۔ ان بدھوں میں سے ایک نوجوان اور دوسرا ادھیڑ عمر تھا۔ ایک جگہ گزرتے ہوئے اچانک انہوں نے دیکھا کہ ایک نوجوان خاتون گلی سے نکل کر سڑک پر آنا چاہتی ہے، مگر بیچ میں موجود پانی اور کیچڑ کے چھوٹے جوہڑ کو عبور نہیں کر پا رہی۔ یہ منظر دیکھ کر ادھیڑ عمر بدھ اس جانب گیا اور اس عورت کو اٹھا کر دوسری جانب لا کھڑا کیا تاکہ وہ سڑک پر جہاں جانا چاہے جا سکے۔ اس کے بعد دونوں واپس اپنی خانقاہ میں چلے گئے۔ شام ہوئی تو نوجوان بدھ اپنے اس ادھیڑ عمر ساتھی کے حجرے میں آیا اور پوچھا؛ “کیا ہمارے مذہب میں عورت کو چھونا منع ہے؟ اس کے ساتھی نے جواب دیا، ” ہاں بالکل منع ہے”۔ تو نوجوان نے کہا، کہ پھر آپ نے آج راستے میں اس عورت کو اٹھا کر دوسری جانب کیوں لا کھڑا کیا جبکہ یہ تو منع تھا؟ ادھیڑ عمر بدھ مسکرایا اور بولا، “میں نے تو اسے دوسری جانب لا کر چھوڑ دیا تھا مگر تم تو ابھی تک اسے ہی تھامے ہوئے ہو”۔ یہ سن کر وہ نوجوان چپ چاپ اپنے حجرے کی جانب چل دیا کیونکہ اسے اس کی بات کا بہترین جواب مل چکا تھا”۔

84 سالہ دلائی لامہ نے بی بی سی کے ایک سوال کے جواب میں کہا، اگر اگلی دلائی لامہ خاتون ہو تو اسے نہایت خوبصورت اور دلکش ہونا چاہیے، ورنہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اور لوگ اس کی صورت بھی نہیں دیکھیں گے۔ یعنی بدھوں کے مذہبی رہنما عمر کے اس حصے میں بھی غالباً نسوانیت کا سحر محسوس کرنا چاہتے تھے۔ ان کے خیال میں خاتون دلائی لامہ صرف اپنی ظاہری خوبصورتی سے ہی لوگوں کو متوجہ کر پائےگی۔ وہ بدھا کی حقیقی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ابھی تک عورت کو ہی تھامے ہوئے ہیں جس کی اجازت بدھا نے نہیں دی تھی۔ یاد رہے کہ بدھا نے جہاں مردوں اور عورتوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خانقاہ بنائی تھی، وہاں چند قوانین بھی لاگو کیے تھے جن میں واضح لکھا تھا کہ، کسی عورت کو اجازت نہیں کہ وہ اکیلی دریا کے پار جائے، کہیں رات ٹھہرے یا اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہے۔ شام کے وقت یا بنا روشنی کے، کسی عورت اور مرد کا اکیلے ایک دوسرے سے گفتگو کرنا منع تھا اور اسی طرح کوئی بھکشو تنہائی میں کسی عورت سے کسی بھی قسم کا کھانا لے کر نہیں کھا سکتا تھا۔

اب ایک بدھا کا پیروکار خواتین کے بارے ایسے بیان دے گا تو لازماً عوام اس پر برسے گی۔ یہاں بھی یہی ہوا، بیان کے کچھ روز بعد ہی دلائی لامہ کو عوام سے معافی مانگنا پڑی اور اپنے بیان پر وضاحت دینا پڑی۔ حالنکہ دلائی لامہ خواتین کے حقوق کے بہت بڑے علمدار سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن خواتین کے حقوق کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ عورت کو اس کے حقوق کے نام پر باہر نکالا جائے اور ایسی دنیا دکھائی جائے کہ پھر وہ اپنے حقوق سے زیادہ اپنی فکر کرنے لگے۔ خیر دلائی لامہ نے دل کی بات کا برملا اظہارکر کے اپنا موڈ بھی بتا دیا ہے اور پھر اس پر معافی بھی مانگ لی۔

دوسری جانب زائرہ وسیم، دنگل گرل نے بھی فلم انڈسٹری کو اسی بنا پر چھوڑا ہے کہ اس کے ایمان کو خطرہ تھا۔ بالی وڈ کی چکا چوند روشنیوں اور آئیڈیل نظر آنے والی زندگی کو الوداع کہنے کا فیصلہ اور اس کی بنیاد مذہب کو بنانا، سیکولر طبقہ کو بہت چبھ رہا ہے۔ چونکہ یہ فیصلہ زائرہ نے اپنی مرضی سے کیا ہے، لہذا لبرل طبقہ نہ اسے ہضم کر پا رہا ہے اور نا ہی اسے اگلنے کی حالت میں ہے۔ اسی لیے کئی سئنیر اداکار بھی چھپے ڈھکے لفظوں میں اس کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔ شاید وہ چاہ رہے تھے کہ کوئی می ٹو کی مہم چلتی، کئی چہرے بے نقاب ہوتے، کچھ ہلچل پیدا ہوتی تب انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کی جاتی، مگر یہاں تو علیحدگی کی وجہ ہی مذہب بن گیا جو اب دیگر خواتین پر بھی منفی اثر ڈالے گا۔ شاید وہ افسوس کر رہے ہوں گے کہ شکار ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ ایسے طبقے کا کہنا ہے کہ مذہب کو انڈسٹری میں نہیں لانا چاہیے، جو آپ کی پسند ہے اسے اختیارکرنا چاہیے اور کسی بھی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔ نیتیوں سے خدا ہی واقف ہے اور اگر زائرہ نے واقعی کسی دباؤ یا کسی دنیاوی مطلب سے ہٹ کر یہ فیصلہ لیا ہے تو پھر یہ قابل تحسین ہے اور یقیناً یہی اس کی اصل کامیابی ہے۔ ایسےفیصلوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ کل کو کوئی بھی می ٹو مہم کا حصہ نہ بن سکے یا پھر حسن کے شکاریوں کا شکار نہ بن پائے۔

Facebook Comments Box
Ali Abdullahfeaturedzaira waseemزائرہ وسیم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
علی عبداللہ

دو دریاؤں اور سلطان باہو کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے علی عبداللہ پیشے کے لحاظ سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروفیشنل ہیں- کتب بینی اور لکھنے لکھانے کا شوق رکھتے ہیں اور مختلف مجلوں، ویب سائٹس اور اخبارات میں ان کی تحاریر شائع ہوچکی ہیں۔ ادب، تاریخ، مذہب اور ٹیکنالوجی ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں جن پر گفتگو اور تحقیق کرنا پسند ہے۔

previous post
قومی زبان: چند نکات —— محمد اسلام نشتر
next post
یاک دریدا، ردِ تشکیلیت اور آف گریماٹالجی —- الیاس بابر اعوان

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.