تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہبلاگزتازہ تریندیگرسفرنامہ

استنبول میں جاگتے میرے کچھ خواب —— فاطمہ شیروانی

by دانش ڈیسک 26/06/2019
written by دانش ڈیسک 26/06/2019
80

استنبول کیسا ہے؟
استنبول کی خوشبو کے کتنے رنگ ہیں؟
استنبول میں شام کے بعد کتنے ستارے زمین پر اُترتے ہیں؟

استنبول کے آسمان پرچاند کیسا دکھتا ہے یا پھر استنبول کی فضائیں آنے والوں کو کون کون سے محبت بھرے گیت سُناتی ہیں۔ میں یہ سب نہیں جانتی، مگر میں استنبول کی بارشوں کی مہک سے آشنا ہوں۔ میں اتنا جانتی ہوں کہ استنبول میں میرے کچھ خواب رہتے ہیں۔ میرے خوابوں کا شہر میرے لمس سے ناآشنا ہے۔ میرے قدموں کی آواز سے بے خبر یہ شہرِتمنا میرے دل کے تمام رازوں کا امین ہے۔ اس شہرِبے مثال کے پانیوں پر میرے خوابوں نے میرا عکس بنا رکھا ہے۔ یہ میرے تخیل کی وہ داستان ہے جس پر محبت کے رنگوں سے میں نے نجانے کتنے ہی منظر کشید کر لئے ہیں۔ سُنا ہے شام کے بعد اس شہر میں روشنیوں کے ساتھ ساتھ محبت بھرے خواب بھی آسمان سے زمین پر اُتر آتے ہیں۔ یہاں کے چوراہوں پر زندگی رقص کرتی پھرتی ہے۔ استنبول کی نیلی مسجد میں سجے پتھروں سے نکلتی روشنی میری آنکھوں کو اپنے رنگ دکھاتی رہتی ہے۔ یہاں کے محلات کے اندر میرے خوابوں کی خوشبو بسی ہے۔ میرا تخیل میرے وجود کے ساتھ ان محلات کے درودیوار پر میرے آنسو اور میر ا درد لکھتا رہتا ہے۔ استنبول کے بازار وں میں جاگتی زندگی میرے خوابوں سے آشنا ہے۔ ان بازاروں کے اندر شور مچاتی خاموشی سے میں واقف ہوں۔

اس شہرِتمنا کے ساحلوں سے ٹکراتے میرے خواب مجھے بہت عزیز ہیں۔ میرے خواب استنبول کے میوزیم میں سجے نوادرت کو بھی میری خوشبو کی نوید سُناتے رہتے ہیں۔ استنبول کی شاہراہیں، شاہراہوں پر سجے درخت اور ان درختوں پر لکھی محبت کی داستانوں کے آس پاس ہی میرے خوابوں نے اپنا گھر بنا رکھا ہے۔ میرے خواب مجھے اکثر یہاں کے لوگوں کے چہروں پر سجی مُسکراہٹوں سے جُڑی کہانیوں کے رنگ دکھاتے رہتے ہیں۔ استنبول کے بلندوبالا مینار میرے تخیل کی اُڑان سے آشنا ہیں۔ استنبول کی فضاوں میں سانس لیتی تاریخی داستانوں کے تمام کردار میرے خوابوں پر دستک دیتے رہتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے درد سے آشنا ہیں۔ یہاں کے پھولوں کی خوشبو سے میرے خواب جاگتے ہیں۔ میرا تخیل استنبول کی ہواوٗں کے سنگ جھومتا رہتا ہے۔ نئے منظروں کے متلاشی میرے خوابوں کو استنبول کی فضاوں نے قید کر لیا ہے۔ وہ ان ساحلوں کے اسیر ہو گئے ہیں۔ میرا دل جو نجانے کب سے اس شہر محبت کی زمین پر میرا نام لکھ چکا ہے۔ میرے چھونے کے منتظر میرے خواب استنبول کے ساحلوں پر خاموشی کی چادر اوڑھ کر سو رہے ہیں۔ میرا تخیل مجھے ایک نئی اُڑان کی نوید سُناتا رہتا ہے۔

میرے خوابوں نے میری آنکھوں میں استنبول سے محبت کے رنگ بھر دیئے ہیں۔ اور اب میرے یہ خواب اپنی تکمیل کے منتظر ہیں۔ استنبول کی خوشبو میرے تخیل کو محبت بھرے نئے گیت سُناتی جا رہی ہے۔ یہ گیت اگر آپ سُننا چاہتے ہیں تو ایک بار اس شہرِ محبت کے ساحلوں پر مُسکراتے میرے ان خوابوں سے ملنے ضرور جائیں۔ آپ کے خواب بھی میرے خوابوں سے مل کر استنبول کی محبت کی اسیر ہو جائیں گے۔

Facebook Comments Box
IstanbulTurkeyاستنبولترکی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
اردوان کی فتح و شکست: فکر مندی کی ضرورت کیوں؟ —- احمد الیاس
next post
نیا پاکستان اور سب کا وکاس —— قیصر شیراز

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.